ورلڈ پیس فورم کی ترتیب نو

hakimkhalid

محفلین
منہاجین نے کہا:
• نوزائیدہ چوپالوں میں سے حکیم خالد صاحب کی ورلڈ پیس نے سب سے انقلابی قدم اٹھایا تھا، تھیم بدل کر، مگر وہ بھی ختم ہو گئی۔ (اللہ کرے اس کا یہ تعطل عارضی ہو۔)
[align=justify:87b746eeab]ورلڈ پیس فورم کیسے تجرباتی طور پر وجود میں آئی یہ تو سب کو معلوم ہی ہے۔اس سلسلے میں اپنے تمام تجارب سے قارئین اردو محفل کو آگاہ رکھتا ہوں تاکہ لاعلمی میں جو غلطیاں مجھ سے سرزد ہوئیں دیگر کو اس سے علم حاصل ہو اور ان سے نہ ہوں۔
ورلڈ پیس فورم کے عارضی تعطل میں جو عوامل کارفرما تھے وہ درج ذیل ہیں ۔
ہوا یہ کہimages فولڈر کی File Attributes کی تبدیلی کے حوالے سے CHMOD 755کی بجائے پورے فورم کو ہی(کونفگ فا ئل سمیت)CHMOD 777کردیا۔اور یہ سمارٹ ایف ٹی پی کی آپشن کی وجہ سے ہوا۔(اس لحاظ سے File Zillaزیادہ بہتر ہے۔)
دو تین گھنٹے کے بعد جب دوبارہ فورم سے لاگ آن ہونا چاہا تو مقررہ پاسورڈ کام نہیں کر رہا تھا ۔ایک دوست جو ایک قومی اخبار کے کمپیوٹر سیکشن کے انچارج ہیں اتفاق سے آگئے۔کہنے لگے ہیکنگ کا مسئلہ دکھائی دیتا ہے۔ایف ٹی پی پاسورڈ علیحدہ ہونے کی وجہ سے ایف ٹی پی پر جا کر فورم اور ڈی بی ڈیلیٹ کر کے ری انسٹال کیا۔اب یہ مسئلے کا حل تھا یا نہیں یہ تو یہاں موجود ماہرین ہی بتا سکتے ہیں۔بہرحال اب فورم نئے سرے سے مرتب کیا ہے۔بالکل ایک نئی شکل میں ۔
محترم منہاجین کی سنجیدہ ،مثبت اور تعمیری تنقید کو مدنظر رکھ کر۔
یہاں کلک کرکے ملاحظہ فرمائیں۔اس سلسلے میں تمام ارکین محفل سے تعاون اور مشاورت کا متمنی ہوں ۔کیونکہ تجرباتی طور پر معرض وجود میں آنے والے اس فورم کو انتہائی سنجیدگی سے چلانے کی شدید خواہش ہے جو دوستوں کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔[/align:87b746eeab]
 
نبیل

تکنیکی معاون
حکیم خالد: :great: :zabardast1:

آپ نے iGCStation سٹائل کا استعمال کیا ہے جو میرا فیورٹ سٹائل ہے۔ آپ کی فورم بلاشبہ اس وقت تمام اردو فورمز میں سٹائل اور کلرز کے اعتبار سے سب سے خوبصورت فورم ہے۔ آپ کے پبلک روم والی فورم میں جاکر دیکھا تو معلوم ہوا کہ آپ نے پوسٹ پیج پر اور موڈز بھی شامل کر لیے ہیں۔ میں آپ کو اس کامیابی پر بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آپ اپنے تجربات سے دوسروں کو مستفید ہونے کا موقعہ بھی فراہم کرتے رہیں گے۔

میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ اردو فورم پیکج ڈاؤنلوڈ کرکے کسی فری ہوسٹ پر انسٹال کرنا تو آسان کام ہے۔ اصل چیلنج اس کے بعد اسے کامیابی سے چلانا ہے اور حکیم خالد نے اس سلسلے میں ایک خوبصورت مثال قائم کی ہے۔
 
اسٹائل اچھا

فورم کا اسٹائل اچھا لگ رہا ہے۔ اب اسے آباد کرنے اور آباد رکھنے کا مشکل مرحلہ درپیش ہے۔ اگر آپ یہاں یہ بیان کردیں کہ فورم کے بنیادی مقاصد کای ہین تو اچھا ہو۔
 
منہاجین

محفلین
حکیم صاحب کی واپسی

بہت خوب حکیم صاحب، دلی خوشی ہوئی اسے پھر سے بحال دیکھ کر۔ بلکہ یہ والا تھیم تو آپ کے موضوع کی مناسبت سے بہت موزوں ہے۔ آپ نے نئے نئے تھیم لگانے کا تجربہ کر کے دوسری چوپالوں کو مہمیز دی ہے۔ امید ہے دوسرے بھی اس جانب قدم بڑھائیں گے۔

جیسا کہ شارق نے لکھا، بہتر ہو گا اگر آپ اپنی چوپال کے بنیادی مقاصد بھی بیان کر دیں۔
 
hakimkhalid

محفلین
نبیل نے کہا:

استاد مکرم نبیل بھائی!

حوصلہ افزائی کا شکریہ ، یہ سب بہ فضلِ تعالٰی آپ کی راہنمائی کے مرہونِ منت ہے

عزیزانِ محترم!

حیران ہوں کہ آئی ٹی کے اعلٰی ترین ماہرین سے اس سلسلے میں مدد لینا چاہی تو وہ یونیکوڈ اردو فورم کے حوالے سے لا علم نکلے۔اسی طرح کمپیوٹر پر بےشمار کتب کے مصنف ایک صاحب بھی یونیکوڈ اردو فورم کی باریکیوں بارے آگاہ نہ کر سکے ۔شاید یہی وجہ ہے کہ تحریری اردو فورم کی تعداد بڑھ نہ سکی ۔

لیکن اب۔۔۔۔۔۔۔۔
اردو فورم کے اجراء کےلیے اردو محفل پر جو معلومات میسر ہیں اس سے استفادہ حاصل کرکے اگر ایک دوائیاں گھوٹنے والا حکیم سائٹ ایڈمن بن سکتا ہے تو جنھیں آئی ٹی میں مہارت حاصل ہے وہ تو اس میں بہت ترقی کر سکتے ہیں۔اور اردو کے جائز مقام کے حصول میں معاون بن سکتے ہیں جو اردو ویب اور اس کی ٹیم کا مقصد اولین ہے۔

تو دیر کس بات کی پھر ہو جائے ایک اردو تحریری فورم آپ کا بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
hakimkhalid

محفلین
اسٹائل اچھا

شارق مستقیم نے کہا:
فورم کا اسٹائل اچھا لگ رہا ہے۔ اب اسے آباد کرنے اور آباد رکھنے کا مشکل مرحلہ درپیش ہے۔ اگر آپ یہاں یہ بیان کردیں کہ فورم کے بنیادی مقاصد کای ہین تو اچھا ہو۔

شکریہ شارق مستقیم!

آپ جیسے ساتھی ہمیں مل جائیں تو تمام مشکل مراحل بھی طے ہو سکتے ہیں ۔فورم کے بنیادی مقاصد اگلی پوسٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔
 
hakimkhalid

محفلین
حکیم صاحب کی واپسی

منہاجین نے کہا:
بہت خوب حکیم صاحب، دلی خوشی ہوئی اسے پھر سے بحال دیکھ کر۔ بلکہ یہ والا تھیم تو آپ کے موضوع کی مناسبت سے بہت موزوں ہے۔ آپ نے نئے نئے تھیم لگانے کا تجربہ کر کے دوسری چوپالوں کو مہمیز دی ہے۔ امید ہے دوسرے بھی اس جانب قدم بڑھائیں گے۔

جیسا کہ شارق نے لکھا، بہتر ہو گا اگر آپ اپنی چوپال کے بنیادی مقاصد بھی بیان کر دیں۔

شکریہ منہاجین!
آپ کی بالواسطہ معاونت بھی اس میں شامل حال ہے۔
باقی رہی بات فورم کے مقاصد کی تو وہ تو ورلڈ پیس فورم کے سلوگن سے ہی عیاں ہیں

[marq=up:00bf05d909]ورلڈ پیس فورم کے مقاصد[/marq:00bf05d909]
٭دنیا بھر میں تحفظ حقوق انسانی٭
٭وطنِ عزیز سمیت دنیا بھر میں امن و سلامتی٭
٭سماجی بہبود ٭
٭ طب و صحت ٭
٭اور ایک خاص مقصد یہ ہے جو اسے دوسری تمام اردو فورم سے منفرد کرتا ہے کہ عوام الناس کو اخلاقی و اسلامی حدود میں رہتے ہوئے سیکس ایجوکیشن فراہم کی جائے۔اسلام جنسی اور شہوانی خواہش کو بطور ایک جسمانی ضرورت کے تسلیم کرتاہے مگر نہ صرف تسکین و تکمیل کے فطری وسائل کی طرف راہنمائی کرتاہے بلکہ شادی کے بعد جنسی ملاپ کو قانونی وشرعی طورپر جائز اور قابل ثواب قرار دینے کے ساتھ ساتھ مقصد پیدائش نوع انسان کے تابع بھی کردیتاہے.اسلامی و اخلاقی حدود کے اندر رہتے ہوئےجنسی معلومات و مسائل پر مشتمل ایسی ہی گفتگو کی ڈسکشن کا اہتمام۔(اس کی ضرورت میں اس لیے سمجھتا ہوں کہ اکثر ایسے پڑھے لکھے مریض بھی میرے پاس آئے ۔جن کے چار پانچ بچے تھے اور انہیں غسلِ جنابت تک کا علم نہیں تھا۔یا پھر ایام ماہواری میں وظیفہ زوجیت۔۔۔۔اسی طرح کے بے شمار مسائل )

آخری مقصد کے علاوہ مندرجہ بالا مقاصد کے تحت گذشتہ اکیس سالوں سے میرے زیر ادارت دس سے زائد اخبار و جرائد شائع ہو رہے ہیں ۔اس فورم کو بھی میں ایک لائیو جریدے کی طرح ہی چلانا چاہتا ہوں۔فورم کی منتخب تحریریں ان جرائد میں اشاعت اور اس سلسلے میں اراکین و نمائندگان ورلڈ پیس فورم کو پریس کارڈز کے اجراء کی بھی تجویز ہے۔تا کہ نیوز رپورٹس بہتر طریقے سے کور کی جا سکیں۔

٭جبکہ آخری اور سب سے اہم مقصد اردو اور اردو یونیکوڈ چوپالوں کا فروغ نیز ان کی ترویج و ترقی ہے٭

مندرجہ بالا مقاصد میں دوستوں کی تجاویز کے پیش نظر ردوبدل کیا جا سکتا ہے۔
 
مقاصد خوب

شکریہ حکیم خالد صاحب ۔ ۔ ۔ فورم کے مقاصد خوب ہیں اور جرائد کی تحریروں کا سن کر تو منہ میں پانی آگیا ہے۔ اب آپ کے فورم پر نظر ہے کہ کب آپ کچھ مواد کی اشاعت کریں۔
 
hakimkhalid

محفلین
مقاصد خوب

شارق مستقیم نے کہا:
شکریہ حکیم خالد صاحب ۔ ۔ ۔ فورم کے مقاصد خوب ہیں اور جرائد کی تحریروں کا سن کر تو منہ میں پانی آگیا ہے۔ اب آپ کے فورم پر نظر ہے کہ کب آپ کچھ مواد کی اشاعت کریں۔
شارق بھیا!
یہ منہ میں پانی آنے والی بات سے کچھ گھبراہٹ ہوئی ۔جو‘‘ ق ‘‘قینچی والا دیکھ کر دور ہو گئی۔

انشاء اللہ مزید مواد کی اشاعت جلد کروں گا۔

فورم سیٹ کرنے والے نئے ساتھی کم از کم ایک دو ماہ اپنے فورم کو چلانے کی پریکٹس کریں کچھ مواد کی موجودگی ہی دیگر ساتھیوں کی شمولیت کا باعث بنتی ہے۔اس لیے اس کے بعد ہی اپنے فورم کو متعارف کروائیں ۔

میرا معاملہ چونکہ تجرباتی نوعیت کا تھا اس لیے فوری تعارف کروا دیا جوکہ بہتراقدام نہیں۔بہرحال فورم کامیاب ہو یا ناکام ہمیں اس سے غرض نہیں ۔کیونکہ ہم اس پر عمل کرتے ہیں کہ ‘‘کچھ ‘‘نہ کرنے سے ‘‘کچھ‘‘ کرنا زیادہ بہتر ہے۔اور ناکامی کے ڈر سے اگر ‘‘کچھ‘‘نہ کیا جائے تو زندگی کا مقصد کیا ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
دوست

محفلین
حکیم بھائی بات چل رہی ہے تو پوچھ لوں آپ ورلڈ پیس فورم میں اصطلاحات ایشیا ٹائپ میں دکھتی ہیں۔ مگر تحاریر لگتاہے تاہوما میں ہیں۔ اس کی وجہ کیا ہے؟
کیا سٹائل بدلنے سے ہوا ہے؟؟
 
hakimkhalid

محفلین
دوست نے کہا:
حکیم بھائی بات چل رہی ہے تو پوچھ لوں آپ ورلڈ پیس فورم میں اصطلاحات ایشیا ٹائپ میں دکھتی ہیں۔ مگر تحاریر لگتاہے تاہوما میں ہیں۔ اس کی وجہ کیا ہے؟
کیا سٹائل بدلنے سے ہوا ہے؟؟
دوست!
یہ آپ کے براؤزر کا مسئلہ ہے ۔فائر فوکس وغیرہ میں ہماری اردو محفل بھی ایسی ہی دکھتی ہے جبکہ انٹرنیٹ ایکسپلورر میں درست دکھائی دیتی ہے۔فائر فوکس کی فونٹ سیٹنگ سے معاملہ کسی حد تک بہتر ہو جاتا ہے۔اس میں سٹائل کا کوئی قصور نہیں۔باقی مزید تفصیل زکریا یا نبیل بھائی سے معلوم کریں۔
 
دوست

محفلین
میں فائر فاکس استعمال کرتا ہوں۔ ہر قسم کی براؤزنگ کے لیے۔ اور عرصہ ہوا اس نے ایشیا ٹائپ کو (ونڈوز ایکس پی) پر خراب دکھانا چھوڑ دیا ہے۔ میں ملاحظے کے لیے محفل اور ورلڈ پیس فورم کی تصاویر پیش کررہا ہوں۔ یہ ایک ہی ونڈو میں کھلی ہوئی ہیں ٹیب آپ دیکھ سکتے ہیں اور فرق بھی واضح ہوگا۔

Top