ورلڈ ٹی 20 ۔ دیگر میچز

یاز

محفلین
بلاول زرداری نے بین بھٹو سٹوکس کے لئے خیرسگالی پیغام میں فرمایا کہ۔۔ جب تک سورج چاند رہے گا، بین سٹوکس تیرا نام رہے گا۔ سٹوکس جیسی قربانیوں سے ہی جمہوریت کی شمع روشن ہوتی ہے (اور میرے پاپا کرپشن کر پاتے ہیں)۔ وغیرہ وغیرہ۔
 
یاز

محفلین
بریتھ وائٹ نے امپائر کو ساتھ ملا کر فائنل کھیلا۔ چھکے لگ نہیں رہے، چھکے لگ چکے ہیں۔ کرکٹ چھوڑو، آؤ دھرنا دھرنا کھیلیں۔ کنٹینر پہ رقص وغیرہ بھی۔۔۔ عمران خان کا بین سٹوکس کو پیغام۔
 
IMG_20160403_205556_zpsztetryfx.jpg

ہون آرام اے
 
یاز

محفلین
انکا بورڈ کرپشن سے لیس ہونے کے باوجود ڈلیور کر رہا ہے جبکہ ہماری پاک کرکٹ بورڈ اتنا پیسا خرچنے کے باوجود صفر کارکردگی دکھاتا ہے

میرے خیال میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ کا تقابل کیا جائے تو سب سے بڑا فرق سامنے آتا ہے۔۔ کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس۔
باقی کرپشن سمیت بہت سے معاملات میں دونوں ممالک کے بورڈز ایک جیسے ہی ہوں گے۔
 
تمام احباب جنهوں نے لڑی میں حصہ لیا میں اپنی طرف سے سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ورلڈکپ کے دوران ان سب نے لڑی کی رونق بنائی رکهی اور ہم سب نے ہنستے کهیلتے وقت گزارا۔

اس لڑی کے طفیل محترم یاز صاحب نے بهی بڑا سکور حاصل کیا اور ان کے مراسلہ جات نے سینکڑوں سے ہزاروں کا سفر چند ہی دنوں میں طے کر لیا.

دیگر احباب کچھ کہنا چاہتے ہیں تو اپنے اختتامی کلمات لکهیے۔ اور پهر یاز صاحب سے گزارش ہے کہ آخری خطبہ ارشاد فرمائیں کہ اس لڑی کی ابتداء انهوں نے کی تهی۔

میرا آخری لب لباب یہ ہے کہ ٹی ٹونٹی دراصل مضبوط بیٹنگ کا کهیل ہے۔
 
میں اختلاف رکھتا ہوں جی۔
یوں کہہ لیں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ اصل میں بنا ہی کالوں کے لئے ہے۔ کالی آندھی کے کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی اور T20 انکے لئے۔
میرے خیال میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ کا تقابل کیا جائے تو سب سے بڑا فرق سامنے آتا ہے۔۔ کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس۔
باقی کرپشن سمیت بہت سے معاملات میں دونوں ممالک کے بورڈز ایک جیسے ہی ہوں گے۔
 
یاز

محفلین
میں اختلاف رکھتا ہوں جی۔
یوں کہہ لیں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ اصل میں بنا ہی کالوں کے لئے ہے۔ کالی آندھی کے کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی اور T20 انکے لئے۔

کوئی فارمیٹ ہمارے لئے بھی ہے کیا؟
یا ہارڈ ڈسک فارمیٹ جیسا فارمیٹ ہی بس!!
 
لنکا کے کیخلاف آخری اوور کیبعد
میں دباؤ کے لمحات میں تماشائی بننے کی بجائے ان لمحوں میں کھیل کے عین وسط میں رہنا پسند کرتا۔
ویسٹ انڈیز کے میچ کیبعد" ہن بندہ مذاق وی نہ کرے"
12933161_10209283499870367_5374008389460728870_n.jpg
 
یاز

محفلین
تمام احباب جنهوں نے لڑی میں حصہ لیا میں اپنی طرف سے سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ورلڈکپ کے دوران ان سب نے لڑی کی رونق بنائی رکهی اور ہم سب نے ہنستے کهیلتے وقت گزارا۔

دیگر احباب کچھ کہنا چاہتے ہیں تو اپنے اختتامی کلمات لکهیے۔ اور پهر یاز صاحب سے گزارش ہے کہ آخری خطبہ ارشاد فرمائیں کہ اس لڑی کی ابتداء انهوں نے کی تهی۔

بہت شکریہ و نوازش چوہدری صاحب۔
ٹی20 ورلڈکپ کے دوران اس لڑی کی بدولت بھی کچھ رونق لگی رہی اور میچ کے دوران مسکراہٹیں بکھیرنے والے کمنٹس، مباحث اور نوک جھونک سے یقیناََ سبھی احباب لطف اندوز ہوئے ہوں گے۔ میں سبھی ممبران کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے نہ صرف ان تمام میچز کے دوران، بلکہ ان سے پہلے اور بعد میں بھی دلچسپی کا سامان پیدا کئے رکھا۔ اب ایک ایک کر کے آئیں اور اپنا اپنا ایوارڈ وصول پاتے جائیں۔

ناموں کی ترتیب اس لڑی میں پہلی شرکت کی ترتیب کے لحاظ سے ہے۔

محمد تابش صدیقی بھائی
arifkarim بھائی
حمیرا عدنان بہن
یوسف سلطان بھائی
بدر الفاتح بھائی
عبدالقیوم چوہدری بھائی
عبداللہ محمد بھائی
نوشاب بھائی
زیک بھائی (حیرانی تو ہوئی، لیکن زیک بھائی نے بھی اس لڑی میں کافی شرکت فرمائی ہے)۔
حسیب بھائی
روفی بھائی
تجمل حسین بھائی
سارہ خان بہن
اکمل زیدی بھائی
bilal260 بھائی
سیدہ شگفتہ بہن
بھلکڑ بھائی
محمد وارث بھائی
سید عاطف علی بھائی
صائمہ شاہ بہن
محمد احمد بھائی
فلک شیر بھائی
شہناز بھائی

یوں یہ انعامی تقریب اپنے اختتام کو پہنچی
دعاؤں میں یاد رکھیں
شکریہ
 
آخری تدوین:
Top