#Must_Read 😁🤭

#پاکستان_بھارت_میچ_دیکھنے_کے_آداب

🔴 میچ شروع ہونے سے قبل اور دوران مسلسل استغفار کا ورد کرتے رہیں(کچھ پلیرز کی پرفارمنس خود بخود بھی یہ ذکر آپ کے منہ سے جاری کروا دے گا)

🔴 کھانا میچ شروع ہونے سے کم از کم آدھا گھنٹہ پہلے کھا لیں۔کیونکہ میچ کے دوران کھایا نہیں جائے گا اور میچ کے بعد جیت اور ہار دونوں صورتوں میں نوالہ حلق سے اترے گا نہیں۔(ذاتی تجربہ)

🔴 میچ کے دوران کوئی بھی نوک دار چیز مثلاً چاقو،چھری،پیچ کس وغیرہ کو قریب رکھنے سے گریز کریں۔

🔴 ٹھنڈے پانی کا جگ اور فرسٹ ایڈ باکس کمرے میں لازمی رکھیں۔

🔴 ہارنے کی صورت میں اس بات کو مدنظر رکھیں کہ کفار جتنا مرضی کرکٹ جیت لیں ہوں گے جہنم واصل ہی۔

🔴 ہارنے کے بعد "تم جیتو یا ہارو " گانا اسٹیٹس پر لگانے سے گریز کریں( پچھلی دفعہ میں نے یہ غلطی کی تھی،ٹیم سے زیادہ مجھے گالیاں پڑیں)..

🔴 جیت کی صورت میں باوثوق ذرائع سے تصدیق کر لیں کہ آیا سچ ہے یا آپ خواب دیکھ رہے ہیں(رات کو دو دفعہ خواب میں جیت کر بھنگڑا ڈال چکا ہوں)

🔴 جیتنے کے بعد اگر آپ کو یہ ڈر محسوس ہو کہ خوشی سے آپ کا دل پھٹ جائے گا تو فوراً پٹرول کی قیمت یاد کریں امید ہے افاقہ ہو گا۔

🔴 اگر وقت ہو تو ایک دفعہ بازار کا چکر لگا کر نئے ٹی وی کی قیمت پوچھ لیں اس سے ہار کر ٹی وی توڑنے کا لغو خیال آپ کے ذہن میں نہیں آئے گا۔

🔴 فیلڈنگ سیٹ کرنے ،شاٹ سلیکشن اور بولنگ کے حوالے سے اپنے قیمتی مشورے اپنے تک ہی محدود رکھیں کیونکہ آپ جتنا بھی چلّا لیں آواز گراوٴنڈ میں نہیں جائے گی۔

🔴 سب سے ضروری بات کھیل کو کھیل ہی سمجھیں۔ایک ٹیم نےجیتنا اور دوسری نے ہارنا ہے۔اور ہماری ٹیم دوسری ہے😜....

منجانب فينز کرکٹ ایسوسی ایشن 😁❤
 
Top