شمشاد

لائبریرین
اور نیوزی لینڈ نے انڈیا کو بڑی آسانی سے آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ جبکہ ابھی 33 گیندیں باقی تھیں۔
 
اس نے اس میچ کے بارے میں کہا کہ انڈیا کو جیتنا چاہیئے اور اگر انڈیا نکل جائے تو ٹورنا منٹ پھیکا لگے گا ۔آئی ایم ود انڈیا ۔
شعیب اختر صاحب کو پیغام ہے کہ بھارتی ٹیم کو جلد از جلد رسیاں مہیا کریں، تاکہ وہ اپنے ''بِسترے شِسترے'' ٹائٹ کر کے باندھ لیں۔
 

فاخر

محفلین
ہندوستانی ٹیم نے اپنے کھیل سے بہت مایوس کیا۔ لیگ میں دوسرا میچ ہارنے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔ یار ایسے بھی کوئی انٹر نیشنل ٹیم کھیلتی ہے؟ حیرانی ہوتی ہے۔ جس ٹیم میں ویراٹ کوہلی اور روہت شرما جیسا عالمی سطح کا بیٹس مین ہو، اس ٹیم کی ایسی درگت ہونی تھی۔ ہماری قومی ٹیم میں کئی تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔ لگاتار 2 میچ ہارنے کے بعد ہر ایک ہندوستانی مداح پیر نصیرالدین نصیرؔ گولڑوی کی مشہور غزل کا مطلع بن گیا ہے۔ زبان حال سے گویا ہے:
’’بَن کے تصویرِ غم رہ گئے ہیں
کھوئے کھوئے سے ہم رہ گئے ہیں


بانٹ لیں سب نے آپس میں خوشیاں
میرے حصے میں غم رہ گئے ہیں‘‘
 
Top