وجودِ مرد سے تصویر کائنات میں ڈھنگ : ( مردانہ لطیفے )

غ۔ن۔غ

محفلین
ایک مرد صاحب تھکے ہارے بس کے انتظار میں سوکھ سوکھ کے کانٹا ہوگئے تو لفٹ لینے کی ٹھانی۔۔
اتفاق سے ایک کار نظر آئی ۔۔
موصوف سے ٹھینگا دکھایا تو کار قریب آن رکی۔۔۔
مرد صاحب بغیر پوچھے لپکے اور کار کی پچھلی سیٹ پر جا بیٹھے ۔۔۔
پریشانی اور خوف کے مارے ۔۔۔ گھگھی بندھ گئی کہ ڈرائیونگ سیٹ خالی تھی اور کار خود چل رہی تھی۔۔
بالآخر کار ایک پیڑول پمپ پر رکی تو پسینے میں شرابور خاتون ڈرائیونگ سیٹ پر آن بیٹھیں۔۔
مرد موصوف گھبرائے ہوئے بولے ۔۔
مم م م مادام ۔۔
کار میں جن ہے ۔۔ کار خود چل رہی تھی۔۔
خاتون نے کمال توازن سے چہرے پر مسکان سجائی اور گویا ہوئیں۔۔

کمال کرتے ہیں آپ میں پچھلے 3 کلومیٹر سے کار کو دھکالگا کر یہاں لائی ہوں اور آپ کہتے ہیں کار جن چلا رہے ہیں ۔۔

(لڑی کے اصل مقصد کے تحت شامل کیا گیا ڈھنگ کا لطیفہ ) :blushing:
ٹریبیوٹ ٹو مائی سوئیٹ ہارٹ :lovestruck:


ہائے میرے اللہ :laughing: :laughing::laughing::rollingonthefloor: ہنس ہنس کے برا حال ہو رہا ہے محمود :rose::rose: ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا:great:
 

غ۔ن۔غ

محفلین
ہاہاہا ۔۔۔ نہیں چودھری صاحب ۔۔ ہمارے ساتھ ایسا نہیں ہوتا ۔۔:blushing::blushing: (ازراہِ تفنن کہنا اور بات ہے )
نہ تو میں روایتی مرد ہوں نہ میری بیگم عام عورتوں کی طرح جھگڑالو۔۔ ہم دونوں کی مثال ملنا ناممکن ہے ۔۔:angel::)


"دعا کرو کسی دشمن کی بد دعا نہ لگے":happy: :praying::rose:
 

غ۔ن۔غ

محفلین
اور وہ جوابھی آپ بیویوں کے لطائف سنا رہے تھے ؟؟؟؟ کیا ڈیلیٹ کر دئیے ؟؟؟ :grin:

ارے بھیا میں نہ بھی ہوں تو میں ہوتی ہوں آپ کو نہیں معلوم ہم مغزل ہیں ہم ساتھ ساتھ ہوتے ہیں چاہے یہاں ایک دِکھے یا دونوں :angel:
یہ لطائف بھی جب لکھے محمود نے تو سمجھیں کہ میں موجود تھی اور میری موجودگی کا ثبوت محمود کا ہونا ہے اب سمجھے:)
 
ارے بھیا میں نہ بھی ہوں تو میں ہوتی ہوں آپ کو نہیں معلوم ہم مغزل ہیں ہم ساتھ ساتھ ہوتے ہیں چاہے یہاں ایک دِکھے یا دونوں :angel:
یہ لطائف بھی جب لکھے محمود نے تو سمجھیں کہ میں موجود تھی اور میری موجودگی کا ثبوت محمود کا ہونا ہے اب سمجھے:)
سوچ لیں جی ۔ ہمارا کام تھا (آگ لگانا) آپ کو بتانا ۔ :rolleyes:
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
جونیئر سہیلی (سینئر سہیلی سے): ہائے اللہ یہ مرد ہر محفل میں الگ تھلگ ہو کر ہمیں دیکھتے ہوئے کیا کھسر پھسر کرتے رہتے ہیں

سینئر سہیلی (شوخی سے) : آل موسٹ وہی باتیں جو ہم اُنہیں دیکھتے ہوئے آپس میں کرتی ہیں۔

جونیئر سہیلی : ہائے اللہ ! یہ مرد کتنے بے شرم ہوتے ہیں :nailbiting:
سبحان اللہ استاد جی کیا حملہ فرمایا
مگر
استاد یہ خود کش حملے "وجودِ زن سے ہے تصویر کائنات کے رنگ میں بھنگ" میں کیجئے چل کے
یہاں تو لاج رکھنی ہے
خدا کیلئے
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
آج ہماری میم نے کالج ڈیلوری پر شاوارمہ منگوایا ، وہ آدمی جس نے دینے آنا تھا پورا ایک گھنٹہ لگا دیا ، چھٹی ہونے والی تھی ، اور میم کے رکشے والے انکل بھی ان کو لینے آ گئے تھے ۔
اب اس بندے نے کوئی تین بار فون کیا ہے ،اور ایک بار میم نے اس کو فون کر کے پوچھا کہ بھائی کب تک آنا ہے ؟
پہلا فون کیا تو پوچھا : میڈیم کہاں دینے آؤں ؟
میم نے ایڈریس سمجھایا ، ہمارے کالج کا ایڈریس ذرا بھی کومپلی کیٹدڈ نہیں ، کسی بھی بندے کو آرام سے سمجھ آجاتا ہے ،
دوسرا فون کیا : میڈیم گارڈن ٹاؤں میں ہوں بتائیں کہاں آؤں ؟
میم نے کہا ، بھئی کونسے گارڈن ٹاؤن ؟ ہمار اتو گارڈن ٹاؤن سے دور کا بھی واسطہ نہیں ۔ پھر سے ایڈریس سمجھایا ۔
بہت دیر تک بھی جب وہ نہیں آیا ، تو میم نے کال کر کے پوچھا بھائی کب تک آئیں ، کہنے لگا ، پندرہ منٹ ۔ میم نے کہا پندرہ منٹ اور :eek:
چوتھا فون اس نے کیا ، میڈیم میں جھنگی چوک ہوں بتائیں کہاں آؤں ؟
میم نے کہاں بھائی آپ ایک کام کرو یہ واپس اپنی شاپ پر لے جاؤ۔
جواب آیا : جی میڈیم شاپر کا کیا کرنا ہے ؟
میم نے کہا: شاپر کا کچھ نہیں کرنا آپ یہ آرڈر کینسل کر دیں ۔
اور نتیجہ کے طور پر میم نے مجھے یہ کہا۔ ناعمہ مرد اپنے آپ کو بڑی عقل مند مخلوق سمجھتے ہیں ، پر ان سے بڑا بیوقوف کوئی نہیں آج ثابت ہوا۔
جی ہاں
بیوقوف بنانے والیوںکے فن کو بھی ہمارا فرشی سلام
(پس ثابت ہوا کہ مرد کھلے دل کے ہوتے ہیں)
تالیاںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںںں
 
Top