وجودِ مرد سے تصویر کائنات میں ڈھنگ : ( مردانہ لطیفے )

عمر سیف

محفلین
بچہ۔ "ابو ابو! مجھے دودھ کیوں نہیں ملتا؟
باپ۔ "بیٹا! ہم نے گائے بیچ دی ہے نا اس لیے
بچہ۔ "کیوں؟
باپ۔ "وہ تمہیں جو مارتی تھی۔
بچہ (معصومیت سے)۔ "ابو! امی بھی تو مجھے مارتی ہے۔
 

عمر سیف

محفلین
ایک آدمی وکیل کے پاس گیا اور کہا کہ
میں اپنی بیوی کو طلاق دینا چاہتا ہوں
کتنے پیسے لگیں گے
وکیل نے کہا 50000 روپے
آدمی نے کہا کہ اتنے تو شادی میں قاضی نے بھی نہیں لیے
وکیل نے کہا۔ "دیکھ لیا نا سستے کاموں کا نتیجہ۔
 

عمر سیف

محفلین
ایک شخص کی بیوی گم ہو گئی تھی۔
اُس نے گمشدگی کے بارے میں اخبار میں اشتہار کچھہ یوں دیا ۔
میری بیوی پچھلے جمعہ سے گُم ہوگئی ہے ۔
اگر کسی نے اطلاع دینے کی کوشش کی تو میں اُسے جان سے مار دونگا
 

عمر سیف

محفلین
لڑکی والے : بیٹا ڈرنک کرتے ہو ؟؟
لڑکا : جی ہاں ۔
لڑکی والے : سگریٹ ؟
لڑکا : ہر روز ۔
لڑکی والے : جوا؟ سوٹا ؟
لڑکا: بالکل۔
لڑکی والے : دنگا فساد ؟؟
لڑکا : عادت ہے۔
لڑکی والے : ساری نیگٹیؤ چیزیں ہیں، کچھ پازٹیؤ بھی ہے ؟
لڑکا : ہے نا ۔۔۔ ایچ آئی وی پازٹیؤ ۔۔۔
 

عمر سیف

محفلین
مخالف جماعتوں کے دو سیاستدان زور و شور سے بحث میں مصروف تھے ۔ دونوں نے پہلے ایک دوسرے کو قائل کرنے کی ناکام کوشش کی ، پھر الزامات پر اتر آئے ۔ ایک سیاستدان نے کہا ۔
“ مجھے معلوم ہے کہ تم کس کے اشارے پر ناچتے ہو۔“
دوسرے سیاستدان نے مشتعل ہو کر کہا ۔“احمق آدمی ! سیاسی بحث میں میری بیوی کو کیوں گھسیٹتے ہو؟”
 

شمشاد

لائبریرین
عورتوں کی فلمی پسند

ہماری فلمی دنیا کے کرتا دھرتا کہتے ہیں جو فلم عورتوں کو پسند آ جائے، شمجھو کامیاب ہو گئی۔ آنسو بہانہ عورتوں کا دلچسپ مشغلہ ہے اور فلم والے عورتوں کی تفریح طبع کے لیے بہت سے غمگین مناظر رکھتے ہیں تاکہ عورتیں انہیں دیکھیں، بلک بلک کر روئیں اور پھر اپنی پڑوسنوں اور جاننے والیوں سے فلم کی تعریف کریں کہ ایسی لاجواب فلم ہے کہ بہن خدا کی قسم میری تو ہچکیاں بندھ گئیں۔ آنکھیں سوج گئیں اور گلا خشک ہو گیا، وہ تو تمہارے دلہا بھائی نے 10 روپے کی "کالا کولا" کی بوتل پلائی تو جا کے کہیں گلا تر ہوا۔
 
Top