واپسی

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم :happy::happy:
خیریت سے ہیں آپ سب؟ چلتے چلتے اچانک ہی موت کی سرحد سے سر ٹکرا گیا تھا ، کچھ زیادہ نہیں بگڑا بس سر پھٹ گیا تھا لیکن دماغ محفوظ رہا لہذا ہاتھ ملا کر واپسی کی راہ لی۔تقریبا ایک ماہ لگا واپسی کے راستے میں۔ یاداشت درست کام کر رہی ہے اس کا بھی ثبوت مل گیا ہے، ابھی ابھی یہاں لاگ ان کیا تو پہلی کوشش ہی کامیاب ثابت ہوئی ۔
سر ٹکرا کے یہ حال :confused3: ہوا تھا ، اب ایسا :happy:ہے۔
میری غیر حاضری میں کیا کچھ ہوا، کس کس نے اپنے پیغامات کی تعداد میں اضافہ کیا ، کتنی لڑائیاں ہوئیں اور کیا کچھ ہوتا رہا یہاں؟ :filmstrip:
 
فرقان احمد

محفلین
خوش آمدید! :) آپ اُردو محفل میں لوٹ آئیں، اس سے ثابت ہوا کہ مکمل صحت یاب نہ ہیں۔:donttellanyone:

تفنن برطرف،

اللہ پاک آپ کو شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے، آمین! :)
 
آخری تدوین:

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
خوش آمدید! :) مکمل صحت یابی کے لیے ہم دعاگو ہیں ۔۔۔! آپ اُردو محفل میں لوٹ آئیں، اس سے ثابت ہوا کہ مکمل صحت یاب نہ ہیں۔

تفنن برطرف،

اللہ پاک آپ کو شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے، آمین! :)
:happy::happy::happy:
فرقان بھائی، یہ تو آپ نے سچ کہہ دیا :)
 
زیک

مسافر
چلیں اچھا ہوا واپسی ہو گئی۔ موت کی سرحد سے۔ محفل پر واپسی کی مبارکباد تو نہیں دی جا سکتی۔

آپ نے دیوار سے سر ٹکرایا اور میں نے سڑک سے چہرا۔
 
محمد فہد

محفلین
وعلیکم السلام
بہن شگفتہ آپ کو یہاں دیکھ کر ایک شعر یاد آ گیا
وہ آئیں گھر میں ہمارے خدا کی قدرت ہے
کبھی ہم ان کو کبھی اپنے گھر کو دیکھتے ہیں ۔

اللہ سوہنا آپ کو سدا ہی اپنی امان میں رکھے آمین ۔
 
فرقان احمد

محفلین
ویسے سرحد سے سر کا ٹکرا جانا بجائے خود ناقابل فہم صورت معلوم ہوتی ہے الا یہ کہ یہ سرحد ہمسایہ ملک سے جا ملتی ہو۔ سرحد پر بھی کافی تناؤ کی کیفیت ہے؛ کیا اس میں آپ کا بھی کچھ کردار ہے؟
 
وعلیکم السلام ،
شگفتہ بہن سب خیریت ہے ،کچھ تفصیل بتائیں کیسے چوٹ آئی ،
اللہ کریم آپ کو صحت کاملہ عطا فرمائیں اور آپ کو اپنی امان میں رکھیں ۔آمین
 
آخری تدوین:

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سچ تو آپ نے بتانا ہے ۔۔۔! آخر دیواروں سے سر پھوڑنے کا مشورہ آپ کو کس نے دیا تھا، یہ بھی بتلائیے گا ۔۔۔!
دیوار سے نہیں بلکہ گاڑی سے ٹکر ہوئی، یہاں شہر بھر کی سڑکیں کھدی پڑی ہیں اور ان پر رواں دواں بے ہنگم ٹریفک میں ایک ایکسیڈنٹ ہمارے نام کا بھی تھا۔
 
فرقان احمد

محفلین
دیوار سے نہیں بلکہ گاڑی سے ٹکر ہوئی، یہاں شہر بھر کی سڑکیں کھدی پڑی ہیں اور ان پر رواں دواں بے ہنگم ٹریفک میں ایک ایکسیڈنٹ ہمارے نام کا بھی تھا۔
اوہ! دُکھ ہوا تاہم آپ کی واپسی پر خوشی بھی ہوئی ہے۔ اللہ پاک آپ کے ساتھ عافیت کا معاملہ فرمائے، آمین!
 
فلسفی

محفلین
الله پاک سب کو اپنی حفاظت میں رکھے۔ آپ کو صحت کاملہ عاجلہ مستمرہ عطا فرمائے آمین
 
دیوار سے نہیں بلکہ گاڑی سے ٹکر ہوئی، یہاں شہر بھر کی سڑکیں کھدی پڑی ہیں اور ان پر رواں دواں بے ہنگم ٹریفک میں ایک ایکسیڈنٹ ہمارے نام کا بھی تھا۔
الامان و الحفیظ ،
دکھ ہوا آپ کے ساتھ حادثہ پیش آیا ۔
آپ نے سچ کہا ،شہر کا کوئی پرسان حال نہیں عجب صورتحال ہے ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
چلیں اچھا ہوا واپسی ہو گئی۔ موت کی سرحد سے۔ محفل پر واپسی کی مبارکباد تو نہیں دی جا سکتی۔

آپ نے دیوار سے سر ٹکرایا اور میں نے سڑک سے چہرا۔
مبارک باد نہیں تو دعا ہی دے دیں زیک بھائی، میرا اتنا خون بہہ گیا!
سڑک سے چہرہ کیسے ٹکرایا، خیریت تو رہی ناں، طبیعت کیسی ہے آپ کی؟
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
وعلیکم السلام
بہن شگفتہ آپ کو یہاں دیکھ کر ایک شعر یاد آ گیا
وہ آئیں گھر میں ہمارے خدا کی قدرت ہے
کبھی ہم ان کو کبھی اپنے گھر کو دیکھتے ہیں ۔

اللہ سوہنا آپ کو سدا ہی اپنی امان میں رکھے آمین ۔
آمین۔
جزاک اللہ محمد فہد بھائی

اور تصحیح کر لیجیے اس گھر کا وسیع و عریض رقبہ ہمارے نام ہے :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ویسے سرحد سے سر کا ٹکرا جانا بجائے خود ناقابل فہم صورت معلوم ہوتی ہے الا یہ کہ یہ سرحد ہمسایہ ملک سے جا ملتی ہو۔ سرحد پر بھی کافی تناؤ کی کیفیت ہے؛ کیا اس میں آپ کا بھی کچھ کردار ہے؟
ہاہاہا
یہ سرحد جدا ہے فرقان بھائی،
ہمسایہ ملک کی سرحد پر تو ٹماٹروں کا کردار ہے :) :)
 
Top