پہلے تو یہ سمجھ نہیں آیا کہ اس موضوع کو کس زمرے میں شروع کیا جائے۔ پھر یہ بھی ایک مسئلہ تھا کہ شروع کیا جائے بھی یا نہیں۔
کافی دیر اسی تذبذب میں گزارنے کے بعد طے کیا کہ بات شروع کر دیتے ہیں اگر نامناسب ہوئی تو اڈمن حضرات خود ہی کھاتہ بند کر دیں گے۔ اب بندہ بشر کیا کیا زمہ داریاں اپنے کاندھے پر اٹھائے کچھ کام تو اڈمن حضرات کے لیے بھی چھوڑ دیا جانا چاہیے۔ بس اسی نیک خیال کے ذہن میں آتے ہی یہ لڑی شروع کردی گئی ہے۔

بھئی بات یوں ہے کہ واٹس ایپ پر کئی طرح کے گروپس موجود ہیں علمی و ادبی بھی ، گپ شپ اور تفریحی بھی ، اگر محفلین میں سے کوئی کسی گروپ میں شمولیت چاہتا ہو تو درج ذیل نمبر کو اپنے پاس فون بک میں شامل کر کے واٹس ایپ پر اپنی پسند کا گروپ بتا دے، اسے اس گروپ میں شامل کردیا جائے گا۔
گروپس یہ ہیں،
اسلامی، شاعری، نثر، اقتباسات، اقوالِ زریں، لطائف، عربی سیکھیں، فارسی سیکھیں، انگریزی سیکھیں، باورچی خانہ، گپ شپ، تفریحی وڈیوز، اصلاحی بیانات، آیڈیا شیرینگ، میری ایجاد، موسیقی۔۔۔ وغیرہ وغیرہ

اگر کسی گروپ میں شمولیت چاہتے ہوں تو ذیل کے نمبر پر درخواست بھیج دیں ۔
[نمبر محذوف]

ہر گروپ میں صرف 100 ممبران کی جگہ ہے اگر اس سے زائد ممبران ہو جاتے ہیں تو ایک نیا گروپ اسی نام سے آغاز کیا جاتا ہے
 
مدیر کی آخری تدوین:

جنید اختر

محفلین
اچھی پیشکش ہے پر بات یہ ہے کہ اردو محفل پر ہر قسم کی علمی پیاس بجھانے کا سامان پہلے سے ہی مہیا ہے تو میرے خیال میں واٹس ایپ جیسی ناقص سیکورٹی والی جگہ جانا کوئی اچھا خیال نہیں نیز گروپس میں گالم گلوچ بھی بہت ہوتی ہے :)
 
جنید اختر بھائی، آپ کی بات بڑی حد تک مناسب ہے ، اس سلسلے میں بس یہ عرض کیا جاسکتاہے کہ، دونوں کی اپنی اپنی سہولیات ہیں۔ اور جہاں تک گالی گلوچ کا معاملہ ہے تو یقین کیجیئے وہاں بھی ان باتوں کی خیال رکھا جاتا ہے اور اگر کوئی بات نامناسب معلوم ہوتی ہے تو فرد کو گروپ سے بے دخل کردیا جاتا ہے۔
 
arifkarim

معطل
اگر کوئی بات نامناسب معلوم ہوتی ہے تو فرد کو گروپ سے بے دخل کردیا جاتا ہے۔
یہی کام یہاں کی انتظامیہ بھی کرتی ہے۔ ایسے میں مزید نئے گروپس بنا کر اردو ویب کمیونیٹی سے الگ ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنانے کی ضرورت نہیں ہونی چاہئے۔
 
میرے لیے بہرحال یہ ایک معمہ ہے کہ یہ تاثر کس بنیاد پر قائم کیا جا سکتا ہے کہ یہ واٹس ایپ گروپ کو محفل کے مدِمقابل کوئی اور شے ہے ۔
لیکن چونکہ لوگ تاثر لینے میں آزاد ہیں لہذا ان کے تاثر کا احترام کرتے ہوئے اسے زائل کرنے کی کوشش کرتاہوں :D:D:D:D
بات یہ ہے کہ واٹس ایپ گروپس کے حوالے سے یہ بات کی گئی تھی جس میں مختلف گروپس کا ذکر کیا گیا تھا ۔ اسی ذیل میں ایک صاحب نے اردو محفل کے واٹس ایپ گروپ کی بات کردی تو اس پر بات ہونے لگی۔
ویسے مجھے انتہائی حیرت ہوگی اگر لوگوں کی اکثریت جو ایک فورم اور واٹس ایپ گروپ کے فرق کو بہت اچھی طرح سمجھتی ہو ، وہ اس حوالے سے چند ایسی باتیں نہ سمجھ سکے جن کو سمجھنا میرے خیال میں بہت ہی آسان ہے۔:):)
 
تجمل حسین

محفلین
یہی کام یہاں کی انتظامیہ بھی کرتی ہے۔ ایسے میں مزید نئے گروپس بنا کر اردو ویب کمیونیٹی سے الگ ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنانے کی ضرورت نہیں ہونی چاہئے۔
:(
کیا اردو کی ترویج و ترقی کا کام دیگر کسی جگہ پر کرنا منع ہے :)
یوں سمجھ لیں کہ اگر ایک ادارہ اردو کی ترویج و ترقی کے لیے کام کررہا ہو تو کیا کوئی دوسرا ادارہ قائم کرکے یہ کام نہیں کیا جاسکتا۔
میں نہیں سمجھتا کہ اس سے اردو محفل پر کوئی اثر پڑے گا۔ اردو محفل تو قائم ہی اردو کی ترویج و ترقی کے لیے کی گئی ہے۔ یہاں پر تو ایسے منصوبوں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔
میرا ذاتی خیال ہے کہ اس طرح گروپس بنانے سے اردو محفل کی اہمیت کم نہیں بلکہ زیادہ ہوگی۔ جب وہاں دوست پوچھیں گے کہ یہ کونسا گروپ ہے اور انہیں بتایا جائے گا کہ اردو محفل کے دوستوں کا ہے تو لازمی بات ہے کہ وہ اردو محفل کے متعلق جاننے کی کوشش کریں اور یہاں بھی آئیں۔
اردو کے جتنے بھی ادارے، فورمز، گروپس نئے بنیں یا جو پہلے سے کام کررہے ہیں ہمیں ان سب کی حوصلہ افزائی کرنا چاہیے ناکہ حوصلہ شکنی۔
:)
 
فاروق بھائی، آپ جیسے نابغے کے ہاتھ لگنے کے بعد بھلا کوئی فون اسٹوپیڈ فون رہ سکتا ہے ۔ حضور جو فون آپ کے استعمال میں ہے اس سے زیادہ اسمارٹ کوئی فون نہیں ۔
لیکن اس پہ وٹس ایپ تو ہے ہی نہیں پھر وہ سمارٹ کیسے ہو سکتا ہے۔
 
:(
کیا اردو کی ترویج و ترقی کا کام دیگر کسی جگہ پر کرنا منع ہے :)
یوں سمجھ لیں کہ اگر ایک ادارہ اردو کی ترویج و ترقی کے لیے کام کررہا ہو تو کیا کوئی دوسرا ادارہ قائم کرکے یہ کام نہیں کیا جاسکتا۔
میں نہیں سمجھتا کہ اس سے اردو محفل پر کوئی اثر پڑے گا۔ اردو محفل تو قائم ہی اردو کی ترویج و ترقی کے لیے کی گئی ہے۔ یہاں پر تو ایسے منصوبوں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔
میرا ذاتی خیال ہے کہ اس طرح گروپس بنانے سے اردو محفل کی اہمیت کم نہیں بلکہ زیادہ ہوگی۔ جب وہاں دوست پوچھیں گے کہ یہ کونسا گروپ ہے اور انہیں بتایا جائے گا کہ اردو محفل کے دوستوں کا ہے تو لازمی بات ہے کہ وہ اردو محفل کے متعلق جاننے کی کوشش کریں اور یہاں بھی آئیں۔
اردو کے جتنے بھی ادارے، فورمز، گروپس نئے بنیں یا جو پہلے سے کام کررہے ہیں ہمیں ان سب کی حوصلہ افزائی کرنا چاہیے ناکہ حوصلہ شکنی۔
:)

تجمل بھائی، آپ نے بہت سمجھا بجھا کر بات کی، مجھے امید ہے کہ وہ دوست جو ایک بات بس کہہ گئے ، جبکہ توقع کچھ اور تھی اب وہ بھی مصلحانہ انداز اپنائیں گے
 
آوازِ دوست

محفلین
مدیر کی آخری تدوین:

محمدظہیر

محفلین
گروپس میں جوائن ہونے والوں کا نمبر محفوظ رہے گا اس بات کی گارنٹی دی جانی چاہیے۔
فون نمبر پرسنل ہوتا ہے جس کسی نے یہ ذمداری لی ہےیا ایڈمن ہیں، انہیں اپنا نام پتہ بھی درج کردینا چاہیے تاکہ بعد میں رابطہ کیا جاسکے۔
 
Top