واٹس ایپ کا متعدد ڈیوائسز پر سپورٹ ختم کرنے کا اعلان

اگر تو آپ واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو جان لیں کہ متعدد پرانے فونز پر دنیا کے مقبول ترین میسنجر نے اپنی سپورٹ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
واٹس ایپ کی بلاگ پوسٹ پر جاری بیان کے مطابق اس میسنجر کی سپورٹ تمام بلیک بیری فونز، کچھ نوکیا اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر رواں سال کے آخر تک ختم کردی جائے گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ یہ موبائل ڈیوائسز ہماری کامیابی کا اہم حصہ ہیں مگر ان فونز میں ایسی خوبیاں نہیں جو ہماری ایپ کے فیچرز کو مستقبل میں توسیع دے سکیں۔
واٹس ایپ کے اس فیصلے سے بلیک بیری کا ہر فون متاثر ہوگا چاہے اس میں نیا بلیک بیری 10 سسٹم ہی کیوں نہ موجود ہو۔
اس طرح نوکیا S40، نوکیا S60 اور ہر وہ فون جو اینڈرائیڈ 2.1 یا 2.2 اور ونڈوز 7.1 پر چل رہا ہوگا اس پر بھی واٹس ایپ کی سپورٹ ختم ہوجائے گی۔
بلیک بیری استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد کروڑوں میں ہے اور اس فیصلے سے وہ ضرور متاثر ہوں گے۔
واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ یہ فونز استعمال کرنے والے صارفین سال کے ختم ہونے سے قبل نئی ڈیوائسز پر منتقل ہوجائیں۔
بیان کے مطابق یہ فیصلہ ہمارے لیے بہت مشکل تھا مگر لوگوں کو اپنے دوستوں سے رابطوں کے لیے سہولیات فراہم کرنے کے لیے ضروری تھا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے سروس مین مزید سیکیورٹی ٹولز اور نئے فیچرز کا اضافہ کرنے میں مدد ملے گی
 
لوگ اب بھی بلیک بری استعمال کرتے ہیں ؟؟
بلیک بیری 9900 نیا نیا آیا تھا تو عدنان نے مجھے گفٹ دیا تھا لیکن میں نے استعمال ہی نہیں کیا اب پاکستان جا کر کسی اور کو گفٹ دینے کا سوچ رہی تھی :laughing:
اللہ کرے بھابھی نے یہ خبر نا پڑھی ہو
 
فاتح

لائبریرین
بلیک بیری 9900 نیا نیا آیا تھا تو عدنان نے مجھے گفٹ دیا تھا لیکن میں نے استعمال ہی نہیں کیا اب پاکستان جا کر کسی اور کو گفٹ دینے کا سوچ رہی تھی :laughing:
اللہ کرے بھابھی نے یہ خبر نا پڑھی ہو
مجھے بھیج دیں۔۔۔ میں اونے پونے بیچ کے اور کچھ پیسے شامل کر کے ایس 7 ایج خرید لوں گا۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
باباجی

محفلین
بلیک بیری 9900 نیا نیا آیا تھا تو عدنان نے مجھے گفٹ دیا تھا لیکن میں نے استعمال ہی نہیں کیا اب پاکستان جا کر کسی اور کو گفٹ دینے کا سوچ رہی تھی :laughing:
اللہ کرے بھابھی نے یہ خبر نا پڑھی ہو
مجھے دیدیں... اس کی مارکیٹ ویلیو سے تین گنا زیادہ دعائیں دوں گا :D
 
arifkarim

معطل
مجھے بھیج دیں۔۔۔ میں اونے پونے بیچ کے اور کچھ پیسے شامل کر کے ایس 7 ایج خرید لوں گا۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:

مجھے دیدیں... اس کی مارکیٹ ویلیو سے تین گنا زیادہ دعائیں دوں گا :D

جیتو پاکستان کا اثر سب کو چڑھ گیا ہے!
jeeto-pakistan.jpg
:party:
 
یاز

محفلین
ایہہ کی ظلم کر دتا واٹس ایپ والیاں نے؟
ایڈی چنگی سپورٹ ہوندی سی، اونوں کیوں ختم کرن لگے نیں۔
 
بلیک بیری کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟ پہلے اسے پاکستان جیسی ایک بڑی مارکیٹ سے جانا پڑا ، اب یہ وٹس ایپ ختم کریں گے تو اس کی مارکیٹ ویلیو کیا رہ جائے گی
 
وٹس ایپ کے علاوہ بھی پلے سٹور پہ متعدد ایپس موجود ہیں۔۔۔۔ اتنا مسئلہ کس چیز کا ہے ؟
مسئلہ تو واٹس ایپ والوں کو ہوگا ۔۔۔ صارفین کی تعداد میں نمایاں کمی کی وجہ سے۔۔۔۔
 
مجھے بھیج دیں۔۔۔ میں اونے پونے بیچ کے اور کچھ پیسے شامل کر کے ایس 7 ایج خرید لوں گا۔ :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
اونے پونے کیوں ابھی تک نوا نکور ہے چیٹیں بھی نہیں اتری اب بھی پورے 30 دینار دیتا ہے موبائل شاپ والا جب نیا لیا تھا تب 190 دینار کا تھا :rollingonthefloor:
 
فاتح

لائبریرین
اونے پونے کیوں ابھی تک نوا نکور ہے چیٹیں بھی نہیں اتری اب بھی پورے 30 دینار دیتا ہے موبائل شاپ والا جب نیا لیا تھا تب 190 دینار کا تھا :rollingonthefloor:
30 دینار کا مطلب ہے دس ہزار روپے اور یہ اونے پونے ہی ہوتا ہے۔ کہاں 190 اور کہاں 30۔ :rollingonthefloor:
 
یاز

محفلین
بلیک بیری کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟ پہلے اسے پاکستان جیسی ایک بڑی مارکیٹ سے جانا پڑا ، اب یہ وٹس ایپ ختم کریں گے تو اس کی مارکیٹ ویلیو کیا رہ جائے گی

کیا پاکستان کو ایک بڑی مارکیٹ قرار دیا جا سکتا ہے۔ یعنی بلیک بیری کے تناظر میں؟
ورنہ موبائل کے استعمال کنندگان کی تعداد کے لحاظ سے تو پاکستان ایک بڑی مارکیٹ ہے ہی۔
 
شہزاد وحید

محفلین
بلیک بیری والے روئے نا کیوں بلیک بیری بھی اب اپنے جدید فونز میں اینڈرائڈ ہی استعمال کر رہا ہے۔ اور واٹس ایپ کو کئی فرق نہیں پڑے گا، مارکیٹ میں اور بڑی ایپلیکشنز ہونگی مگر لوگوں کو آخر کار پھر واٹس ایپ پر واپس ہی آنا پڑتا۔
 
arifkarim

معطل
کیا پاکستان کو ایک بڑی مارکیٹ قرار دیا جا سکتا ہے۔ یعنی بلیک بیری کے تناظر میں؟
ورنہ موبائل کے استعمال کنندگان کی تعداد کے لحاظ سے تو پاکستان ایک بڑی مارکیٹ ہے ہی۔
بلیک بیری میں ایسا کیا خاص ہے جو یہ پاکستان میں اتنا مشہور ہے؟ کیا ایپل کا پھل لوگوں کو نہیں پسند ؟
 
Top