واٹس ایپ اور میسنجر کے ہاتھوں ایس ایم ایس کو شکست

محمدظہیر

محفلین
یہ بات بھی پھیلی تھی کہ جلد ہی واٹس ایپ کے لیے انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں پڑے گی اور ایس کی طرح واٹس ایپ استعمال کر سکیں گے. مجھے نہیں لگتا کہ یہ بات درست ہو.
 
arifkarim

معطل

شہزاد وحید

محفلین
ٹیلی گرام ایپ کے بعد خیال آیا ہوگا
ٹیلی گرام دن بدن بہتر ایپلیکشن بنتی جا رہی ہے۔ اس کے فیچرز وٹس ایپ سے بے حد بہتر ہے لیکن فی الحال اتنی پاپولر سروس نہیں۔ لیکن ایک بات قابل غور ہے کہ جتنا لوڈ وٹس ایپ پر ہے اگر اتنا لوڈ ٹیلی گرام پر آجاتا ہے تو کیا پھر بھی ٹیلی گرام کی یہی پرفارمنس رہے گی؟
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اس میں وقت کا زیاں کہاں ہے؟
پیغام لکھنے میں وقت لگانے سے بہتر بندہ فون پر سیدھے سیدھے بات کر لے بس۔
ویسے ان اربوں پیغامات بھیجنے، لکھنے یا ٹائپ کرنے والوں کی رفتار بھی تیز ہی ہو گی ہر وقت فالتو میں انگلیاں چلاتے ٹائپ کرتے رہنے سے :)
میں جو بات دو منٹس میں فون پر کروں اگر وہی ٹائپ کروں تو کم از کم دس منٹس لگیں مجھے۔
 
آپ کے لیے ہی واٹس اپ نے آواز بھجوانے کی سہولت ہے:D
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اب بندہ اپنی محبوباؤں سے بات بھی نہ کرے۔ یہ تو زیادتی ہے
یہی تو زیادتی ہے، اچھے بھلے انسانوں کے دماغ کام کرنا چھوڑ جاتے ہیں اور وہ رات رات بھر اور دن دن بھر موبائل کمپنیوں کے منافع میں اضافہ کرتے رہتے ہیں کولہو کے بیل کی مانند :)
 
عثمان

محفلین
پیغام لکھنے میں وقت لگانے سے بہتر بندہ فون پر سیدھے سیدھے بات کر لے بس۔
ویسے ان اربوں پیغامات بھیجنے، لکھنے یا ٹائپ کرنے والوں کی رفتار بھی تیز ہی ہو گی ہر وقت فالتو میں انگلیاں چلاتے ٹائپ کرتے رہنے سے :)
میں جو بات دو منٹس میں فون پر کروں اگر وہی ٹائپ کروں تو کم از کم دس منٹس لگیں مجھے۔
ٹیکسٹ لکھنے میں فون پر بات کرنے سے نسبتاً کم وقت لگتا ہے۔ ٹیکسٹ میں آپ کو کسی کا انتظار نہیں کرنا پڑتا۔ گفتگو محفوظ رہتی ہے۔ پھر بات تکلفات سے ہٹ کر موضوع پر ہی مرتکز رہتی ہے۔
میرے خیال میں یہ ٹیکسٹ کی مقبولیت کی بڑی وجوہات میں سے ہیں۔
 
یاز

متفق جناب۔
ٹیکسٹ لکھنے میں بار بار "اور کیا حال ہے، اور کیا نئی تازی ہے" نما فقروں کی تکرار نہیں کی جاتی۔ نہ ہی موسم کا حال، بچوں کا احوال وغیرہ اتنی بار پوچھا جاتا ہے۔
 
یاز

محفلین
پیغام لکھنے میں وقت لگانے سے بہتر بندہ فون پر سیدھے سیدھے بات کر لے بس۔
ویسے ان اربوں پیغامات بھیجنے، لکھنے یا ٹائپ کرنے والوں کی رفتار بھی تیز ہی ہو گی ہر وقت فالتو میں انگلیاں چلاتے ٹائپ کرتے رہنے سے :)
میں جو بات دو منٹس میں فون پر کروں اگر وہی ٹائپ کروں تو کم از کم دس منٹس لگیں مجھے۔

واٹس ایپ کی زیادہ مقبولیت کی ایک اہم وجہ اس میں تصویر یا ویڈیو کو بھیجنے کی سہولت بھی ہے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ٹیکسٹ لکھنے میں فون پر بات کرنے سے نسبتاً کم وقت لگتا ہے۔ ٹیکسٹ میں آپ کو کسی کا انتظار نہیں کرنا پڑتا۔ گفتگو محفوظ رہتی ہے۔ پھر بات تکلفات سے ہٹ کر موضوع پر ہی مرتکز رہتی ہے۔
میرے خیال میں یہ ٹیکسٹ کی مقبولیت کی بڑی وجوہات میں سے ہیں۔
مشاہدے یا تجربے کے لحاظ سے آپ نے درست کہا ہو گا عثمان بھائی تاہم جس طرح میں یہاں لوگوں کو ہر وقت موبائل پہ انگلیاں چلاتے دیکھتی ہوں تو ان کا دن رات کا سب وقت ہی موبائل پہ گزرتا ہے تو کم وقت کی تو گنجائش ہی ختم۔ اور تکلفات سے ہٹ کر موضوع پر رہنے کی جہاں تک بات ہے تو میرا مشاہدہ یہاں بھی مختلف ہے۔ لوگ ہر قسم کی فالتو بات کرتے ہیں سوائے موضوع کے، اور موضوع کی جس طرح دہی بنتی ہے اس پر تفصیلی مقالہ لکھا جا سکتا ہے۔
 
جو لوگ ہر وقت سیل پر انگلیاں چلائے رکھتے ہیں اگر وہ ٹیکسٹ نہ کرتے تو اس سے کہیں زیادہ وقت زبانی گفتگو میں صرف کرتے۔ ٹیکسٹ کی ایک اور خوبی یہ ہے کہ یہ صارف کو پرائیویسی مہیا کرتا ہے۔
ٹیکسٹ نے زبان کو بھی ایک نئی جہت فراہم کی ہے۔ یہ ایک نئی طرح کا طرز تحریر ہے۔ تحریر کا لسانی ارتقاء میں حصہ زبانی کلام سے کہیں بڑھ کر ہے۔
 
Top