والد صاحب کی ایک غزل بفرمائش محترمی @محمد خلیل الرحمٰن صاحب۔نہ تیری آرزو دو دن نہ تیری آرزو برسوں

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
کیا بات ہے !!! بہت خوب !

اُنہی کا تیر ہے وہ آپ ہی آ کر نکالیں گے
یونہی چبھتی رہے نوکِ ہلالِ آرزو برسوں

اس شعر کی داد تو سید صاحب میر و میرزا سے بھی لیتے!!! کیا تخیل ہے!!! سبحان اللہ، سبحان اللہ !
 
جبینِ ماہ پر لکھے بَاِظہار ِ سحر ہم نے
شب غم کی سیاہی سے حروفِ آرزو برسوں
جبین ماہ پر لکھے بہ اظہار سحر ہم نے
واہ واہ
بہت عمدہ غزل ہے
یونہی چبھتی رہے نوکِ ہلالِ آرزو برسوں
بہت عمدہ مصرعہ ہے
خزاں آتے ہوئے ڈرتی ہے ایسے گلستانوں میں
جہاں کانٹے پیا کرتے ہیں پھولوں کا لہو برسوں
خوبصورت شعر
 
Top