تعارف واصف حسین

واصف حسین

محفلین
میرا نام واصف حسین ہے اور میں لاہور میں ہوتا ہوں۔ پیشے کے اعتبار سے میں کمپیوٹر انجینیر ہوں اور نیٹ ورک ایڈمینسٹیٹر کے طور پر کام کر رہا ہوں۔
اردو میں میرا رجحان شاعری کی طرف ہے اور میرےسب پمندیدہ شاعر علامہ اقبال ہیں۔ پرانے شاعروں میں غالب کو پسند کرتا ہوں۔
اس سے زیادہ میں کیا کہوں؟ اگر کوئی کمی رہ گئی ہو تو ضرور توجہ دلائیے گا۔
 
183946961_2973967f1e.jpg

جناب واصف حسین صاحب

آپ پر سلامتی ہو ۔

ہم آپ کو اردو کی اس خوبصورت محفل میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔ محفلیں تو آپ نے بڑی دیکھی ہوں گی پر ایسی کار آمد محفل شاید ہی آپ نے پہلے کبھی دیکھی ہو ۔ پر آزمائیش شرط ہے ۔ محفل تو محفل کے منتظمین نے اس طرح سے ترتیب دی ہے کہ اس کو سمجھنا بہت آسان ہے ۔ پھر بھی آسانی کے لیے میں آپ کو ایک عدد آر ایس ایس ریڈر کے استعمال کا مشورہ دوں گا ۔ ماشاءاللہ محفل دن رات جمی رہتی ہے ۔ اس لیے ہر چار گھنٹوں کے بعد بھیجے گے پیغامات کی تعداد 50 کے لگ بھگ ہو جاتی ہے ۔ اور یہ پیغامات محفل کی طول و عرض میں پھیلی ہوئی لاتعداد ڈوروں ( تھریڈ ) میں بھیجے جاتے ہیں ۔ محفل میں کہیں نثر پر بات ہوتی ہے تو کہیں کوئي اپنی یا پھر اپنے پسندیدہ شاعر کی شاعری شائع کرتا ہے ۔ محفل میں اگر کسی ڈور ( تھریڈ ) پر سائینس و ٹیکنالوجی پر بات ہو رہی ہے تو کہیں پر اردو کی نہایت قیمتی اور نایاب کتب کو برقیانے ( ڈیجیٹل لائزکرنے ) پر کام ہو رہا ہے ۔ آپ پہلے سے ڈیجیٹلایز کی گئی کتب کو پڑھ سکتے ہیں ۔ کسی کتاب کو برقیانے کی فرمائش کر سکتے ہیں اور اگر چاہیں تو اس نیک کام میں ہمارے ساتھ شریک ہو سکتے ہیں ۔

آیئے میں محفل کی کچھ آہم ڈوروں سے آپ کا تعرف کرواتا چلوں ۔ محفل کے بہت سی پر رونق تھریڈز ( ڈوریں ) ہیں جن میں سے زیادہ پر رونق مندرجہ زیل ہیں ۔

183947018_6c2a2408c1.jpg

اب کس نے آنا ہے ؟ :

جیسے نام سے ظاہر ہے کہ اس دھاگے پر آپ آ کر اندازہ لگاتے ہیں کہ آپ کے بعد اس دھاگے پر کون سا محفل کا رکن آئے گا ۔ لیکن اس کے علاوہ بھی اس دھاگے کے کئی ایک فوائد ہیں ۔ محفل کے تمام ارکان جب بھی اس محفل میں آتے ہیں تو یہاں آ کر اس ڈور پر دوسرے ارکان محفل سے بات چیت کرتے ہیں اور اس طرح وہ ایک دوسرے کے حال سے با خبر رہتے ہیں ۔ اس ڈور پر آ کر آپ کو چاہیے کہ ہر دو تین منٹ کے بعد اپنے براوزر کو " ریفریش " کرتے رہا کیجیے ۔ کیونکہ یہاں بات چیت بہت تیزی سے ہوا کرتی ہے اور ہر دو تین مینٹ کے بعد یہاں پر ایک پیغام کوئی نہ کوئي رکن محفل تو ضرور ہی پوسٹ کر دیتا ہے ۔ اس ڈور کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ اس ڈور کا یہ چوتھا دور ہے ۔ ہر 100 ورقوں کے اختتام پر اس ڈور کا نیا ورزن شروع کر دیا جاتا ہے ۔

اس ڈور پر جانے کے لیے نیچے دیے گئے ربط کو کلک کریں ۔
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?p=63374#63374

183947053_b03d9efa81.jpg

محفل ادب :

جب کبھی بھی انسان کی تعریف ہوتی ہے تو ادب کا نام ضرور آتا ہے ۔ انسان بے ادب کس کام کا ۔ تو جہاں انسان ہے وہاں ادب کی بیشمار بہار ہے ۔ تو جہاں بہار ہو تو کون سا دل ہے جو اس کی ترو تازگی کا مزا نہ لینا چاہے ۔ یہی وجہ کے کہ محفل کا یہ حصہ بھی بہت فعال ہے ۔ اور یہاں پر تمام کے تمام ارکان محفل ہی آتے ہیں اور اپنی یہ پھر اپنے پسندیدہ ادب داں کی " ادبی بے ادبیوں " کو پیغامات کی صورت میں شایع کرتے ہیں ۔

http://www.urduweb.org/mehfil/index.php?f=48

183947090_4e0035c018.jpg

تہنیتی پیغامات :

یہ ڈور تہنیتی پیغامات کے لیے مخصوص ہے ۔ اس ڈور میں ہم اپنے معزز رکن محفل کو تہنیتی پیغام بھیجتے ہیں ۔ زیادہ تہنیتی پیغامات کسی نہ کسی رکن محفل کو پیغامات کی ہزاروی ، دو ہزاروی یا اس سے بھی زیادہ کے مکمل ہو جانے پر ارسال کیے جاتے ہیں ۔ کسی رکن محفل کا زیادہ سے زیادہ پیغامات کا ارسال کرنا محفل سے محبت کی ایک کڑی تصور کیا جاتا ہے ۔ سچ ہے کسی بھی برقی محفل کے لیے پیغامات ایک " لائف لاين " سے کم نہیں ۔ کیونکہ ایک برقی محفل ان پیغامات کے سہارے ہی تو جمی رہتی ہے اور زندہ رہتی ہے ۔ ایک محفل کے لیے کم پیغامات کا شائع کیا جانا اس کی " موت " سے تعبیر کیا جاتا ہے ۔ اس لیے زیادہ سے زیادہ پیغامات کے لیے ارکان محفل کا حوصلہ بڑھانا بہت ضروری ہے ۔ جو اس ڈور کے توست سے عمل میں لایا جاتا ہے ۔ انشاء اللہ ! آپ جب اس محفل میں اپنے پہلے 50 اور بعد میں 100 پیغامات مکمل کریں گے تو یہی وہ جگہ ہوگی جہاں سے آپ کے لیے تہنیتی پیغامات کی ایک نہ ختم ہونے والی لہر کی شروعات ہوگی ۔

اس طرح کے تہنیتی پیغامات اس کلیے کو ذہن میں رکھ کر تشکیل دیئے گئے ہیں ۔

پہلے 50 پیغامات کے مکمل ہونے پر
پہلے 100 پیغامات کے مکمل ہونے پر
پہلے300 پیغامات کے مکمل ہونے پر
پہلے500 پیغامات کے مکمل ہونے پر
پہلے1000 پیغامات کے مکمل ہونے پر
پہلے1500 پیغامات کے مکمل ہونے پر
پہلے2000 پیغامات کے مکمل ہونے پر

اور اس طرح یہ سلسلہ جاری رہتا ہے ۔ لیکن جس ارکان محفل کے 5000 پیغامات مکمل ہو جاتے ہیں تو اس کو محفل کا ایک با وفا عاشق تصور کیا جاتا ہے ۔ ان عاشقان محفل کے لیے ایک اور کلہ تشکیل دیا گیا ہے ۔ وہ یہ ہے کہ جو محفل کا رکن 5000 پیغامات کی حد عبور کر لیتا ہے ۔ اس کو ہر 3000 پیغامات کے شائع کرنے پر تہنیتی پیغامات بھیجے جاتے ہیں ۔

ارکان محفل ، تہنیتی پیغامات ارسال کرنے میں دیر نہیں کرتے ۔ مثال کے طور پر حال ہی میں ہمارے ایک معزز رکن محفل جناب شمشاد صاحب کے دس ہزار پیغامات کے مکمل ہونے پر ایک اور معزز رکن محفل جناب محب علوی صاحب نے ایک تہنیتی ڈور کو شروع کیا ہے ۔ اس لیے آپ بھی دوسرے ارکان محفل کی پیغامات کی تعداد پر نظر رکھیے اور کوشش کیجیے کہ آپ پہلے رکن محفل ہوں جو اس کے اس پیغاماتی سنگ میل پر مبارک باد بھیجیں ۔ اور اگر آپ ایسا نہیں کر پائے تو کوئی پریشانی کی بات نہیں ۔ آپ اپنے خلوص کا اظہار پہلے سے شروع ہوئي کسی تہنیتی ڈور سے کر سکتے ہیں ۔

آپ جانتے ہیں کہ تہنیت اور تحفہ آپ کے دوست کے دل میں آپ کے لیے محبت اور خلوص میں اضافے کا باعث بنتے ہیں ۔

http://www.urduweb.org/mehfil/index.php?f=61

183947165_983a39ce32.jpg

محفل کی پہلی سالگرہ :

ماشاء اللہ ، ہماری محفل نے حال ہی میں اپنا ایک سال مکمل کیا ہے ۔اور اس کس ساتھ ہی یونی کوڈ اردو کی اس اولین محفل نے 60،000 سے بھی کہیں زیادہ پیغامات حاصل کنے کا ایک انوکھا سنگ میل عبور کر لیا ہے ۔ اسی سلسلے میں محفل میں تقاریب کے طویل سلسلے جاری ہے ۔ وہ لوگ جو اس محفل سے ایک سال سے منسلک ہیں اور محفل کی گونا گوں رنگینی کے سبب روزانہ ہی آیا کرتے ہیں اپنی اپنی تحریریں اس محفل میں ارسال کر رہے ہیں ۔ ہمارے ایک ہر دل عزیز ممبر جناب محب علوی نے ایک نہایت دلچسپ سلسلے کی شروعات کی ہے ۔ جس کا نام ہے ۔ " اردو محفل ۔۔۔۔۔۔ ایک سال کی سرگذشت ۔ اس ڈور پر محب بھائی اس محفل میں آنے والے ہر فعال رکن کی محفل میں سرگرمیوں پر ایک مفصل مضمون لکھنے میں مصروف ہیں ۔ اس مضمون کے ذریعے نئے آنے والے ساتھی ، محفل کے پرانے اور پر خلوص اراکین کے بارے میں سیر حاصل معلومات حاصل کر سکتے ہیں ۔ یہ مضمون ابھی مکمل نہیں ہوا ۔ یہ ابھی جاری ہے ۔ اسی طرح کے اور مضامین اور اراکین محفل سے توقع ہے ۔

183947209_c2fe4a9b75.jpg

" اردو محفل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک سال کی سرگذشت " کے صفحہ پر جانے کے لیے نیچے دیئے ربط کو کلک کریں ۔
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=3577

یہ تو تھا ہماری محفل کی چند ایک پر رونق ڈوروں کا آپ سے چیدہ چیدہ سا تعارف ۔ اس کے علاوہ بھی بے شمار موضوعات ہیں ۔ اگر ان کا تعارف پیش کیا جائے تو یہ میری تحریر ایک مضمون بن جائے گی ۔ اس لیے میری آپ سے یہ گزارش ہے کہ آپ خود سے بھی اس محفل کے طول و عر‌ض کا دورہ کرتے رہا کیجیے ۔ مجھے یقین ہے کہ آپ کو بیش بہا خزائن ملیں گے ۔ آمین ۔

اسی طرح لا تعداد موضوعات میں سے آپ اپنی پسند کے حساب سے کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں ۔ یہ محفل کسی بھی مخصوص سیاسی گروہ اور مخصوص مذہبی فرقے سے تعلق نہیں رکھتی ۔ آپ عیسائي ہیں یا مسلمان ۔ سنی ، شیہ ہیں یا پارسی یا احمدی ( قادیانی ) اگر آپ اردو سے محبت رکھتے ہیں تو مبارک ہو ۔ آپ صحیح جگہ پر آئے ہیں ۔

اس محفل میں آر ایس ایس ریڈر کے استعمال کرنے کا طریقہ سیکھنے کے لے نیچے دیئے گے ربط کو استعمال کیجیے ۔ شکریہ !
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=2652

کہیں بھی مدد کی ضرورت محسوس کریں تو بلا جھجک مجھ سے رابطہ کریں ۔

محمد شمیل قریشی
 
قیصرانی

لائبریرین
خوش آمدید جناب واصف حسین صاحب۔ امید ہے کہ آپ سے گپ شپ چلتی رہے گی۔ اورشکریہ شمیل بھیا کہ آپ نے اتنا اچھا محفل کا تعارف کرا دیا۔
غلام
 
شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید واصف صاحب

امید ہے آپ کی اس “ محفل “ میں خوب گزرے گی کہ آپ کو یہاں بہت اچھے دوست ملیں گے اور یہ کہ آپ کو حسبِ ذوق آپ کی پسند کا مواد بھی ملے گا جس سے آپ لطف اندوز ہوں گے۔

شرط یہ کہ آتے رہیے گا۔
 
شمشاد بھائی : میں نے خوش آمدید والے پیغام میں اس بار کچھ تبدیلیاں کی ہیں اور پیغام کو رنگین تصاویر سے بھی آویزاں کیا ہے ۔ اب آپ اس کو دیکھ کر بتائیں کہ آپ کو اب کا خوش آمدید ورژن کیسا لگا ۔ یہی گزارش میری ان اراکین سے ہے جو میرے پہلے والے ایسے پیغامات پڑھ چکے ہیں ۔ شکریہ !
 
شمشاد

لائبریرین
شمیل بھائی بہت ہی زبردست لگا یعنی کہ سُپر ہٹ۔
نئے اراکین کے لیے بہت ہی مددگار ہے۔
 
ماوراء

محفلین
خوش آمدید واصف صاحب۔

شمیل، زبردست۔ مجھے نظر آ رہا ہے کہ آپ نے کتنی محنت کی ہے۔ ویسے آپ کے امتحانات کا کیا بنا۔؟ :p
 
سسٹر ماوراء : امید ہے کہ آپ خیرت سے ہوں گی ۔ میرے امتحانات اتنے بھی زیادہ قریب نہ تھے ۔ امی جان نے کہا تھا ، بلکہ حکم دیا تھا کہ میں انٹرنیٹ کو استعمال کرنا چھوڑ دوں ۔ محفل میں آنے سے پہلے میں انٹرنیٹ پر خبروں کے سلسلے میں ہی آتا ۔ چیدہ چیدہ خبریں پڑھتا اور انٹرنیٹ بند کر دیتا ۔ لیکن جوں ہی میں " محفل " میں آیا تو انٹرنیٹ کا استعمال بھی بڑھ گیا ۔ اور امی جان کو مجھ پر شک ہوا کہ میں اتنی دیر تک کیا کیا کرتا ہوں ۔ اور میری جاسوسی کے لیے میرے بھائي " نبیل " کو معمور کیا گیا ۔ لیکن نابی کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ۔ پھر امی جان نے مجھے انٹرنیٹ استعمال کرنے کی مشروط اجازت دے دی ۔
 
دوست

محفلین
خوش آمدید جناب۔
واصف صاحب کو میں نے اپنی اردو پر دعوت دی تھی محفل پر آنے کی۔
امید ہے کمپیوٹنگ کو اردوانے کے سلسلے میں کچھ تعاون کریں ہمارے ساتھ۔
 
خوش آمدید واصف صاحب، امید ہے کہ اتنا پرجوش اور خوبصورت ویلکم آپ کو مدتوں یاد رہے گا اور محفل میں دلچسپی لینے کے لیے کافی ہوگا۔

شمیل زبردست یار، تم نے تو اس دفعہ تو نوک پلک ہی نہیں سنواری بلکہ خوش آمدید کے اس تازہ ورژن کی آرائش و زیبائش بھی کردی ہے ۔ کاش ہمیں بھی ایسے دلفریب و دلکش انداز میں خوش آمدید کہا جاتا :lol: ۔ قیصرانی کے بعد تم نے میرا سر فخر سے بلند کیا ہے :wink:
 
سارہ خان

محفلین
محمد شمیل قریشی نے کہا:
183946961_2973967f1e.jpg

جناب واصف حسین صاحب

آپ پر سلامتی ہو ۔

ہم آپ کو اردو کی اس خوبصورت محفل میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔ محفلیں تو آپ نے بڑی دیکھی ہوں گی پر ایسی کار آمد محفل شاید ہی آپ نے پہلے کبھی دیکھی ہو ۔ پر آزمائیش شرط ہے ۔ محفل تو محفل کے منتظمین نے اس طرح سے ترتیب دی ہے کہ اس کو سمجھنا بہت آسان ہے ۔ پھر بھی آسانی کے لیے میں آپ کو ایک عدد آر ایس ایس ریڈر کے استعمال کا مشورہ دوں گا ۔ ماشاءاللہ محفل دن رات جمی رہتی ہے ۔ اس لیے ہر چار گھنٹوں کے بعد بھیجے گے پیغامات کی تعداد 50 کے لگ بھگ ہو جاتی ہے ۔ اور یہ پیغامات محفل کی طول و عرض میں پھیلی ہوئی لاتعداد ڈوروں ( تھریڈ ) میں بھیجے جاتے ہیں ۔ محفل میں کہیں نثر پر بات ہوتی ہے تو کہیں کوئي اپنی یا پھر اپنے پسندیدہ شاعر کی شاعری شائع کرتا ہے ۔ محفل میں اگر کسی ڈور ( تھریڈ ) پر سائینس و ٹیکنالوجی پر بات ہو رہی ہے تو کہیں پر اردو کی نہایت قیمتی اور نایاب کتب کو برقیانے ( ڈیجیٹل لائزکرنے ) پر کام ہو رہا ہے ۔ آپ پہلے سے ڈیجیٹلایز کی گئی کتب کو پڑھ سکتے ہیں ۔ کسی کتاب کو برقیانے کی فرمائش کر سکتے ہیں اور اگر چاہیں تو اس نیک کام میں ہمارے ساتھ شریک ہو سکتے ہیں ۔

آیئے میں محفل کی کچھ آہم ڈوروں سے آپ کا تعرف کرواتا چلوں ۔ محفل کے بہت سی پر رونق تھریڈز ( ڈوریں ) ہیں جن میں سے زیادہ پر رونق مندرجہ زیل ہیں ۔

183947018_6c2a2408c1.jpg

اب کس نے آنا ہے ؟ :

جیسے نام سے ظاہر ہے کہ اس دھاگے پر آپ آ کر اندازہ لگاتے ہیں کہ آپ کے بعد اس دھاگے پر کون سا محفل کا رکن آئے گا ۔ لیکن اس کے علاوہ بھی اس دھاگے کے کئی ایک فوائد ہیں ۔ محفل کے تمام ارکان جب بھی اس محفل میں آتے ہیں تو یہاں آ کر اس ڈور پر دوسرے ارکان محفل سے بات چیت کرتے ہیں اور اس طرح وہ ایک دوسرے کے حال سے با خبر رہتے ہیں ۔ اس ڈور پر آ کر آپ کو چاہیے کہ ہر دو تین منٹ کے بعد اپنے براوزر کو " ریفریش " کرتے رہا کیجیے ۔ کیونکہ یہاں بات چیت بہت تیزی سے ہوا کرتی ہے اور ہر دو تین مینٹ کے بعد یہاں پر ایک پیغام کوئی نہ کوئي رکن محفل تو ضرور ہی پوسٹ کر دیتا ہے ۔ اس ڈور کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ اس ڈور کا یہ چوتھا دور ہے ۔ ہر 100 ورقوں کے اختتام پر اس ڈور کا نیا ورزن شروع کر دیا جاتا ہے ۔

اس ڈور پر جانے کے لیے نیچے دیے گئے ربط کو کلک کریں ۔
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?p=63374#63374

183947053_b03d9efa81.jpg

محفل ادب :

جب کبھی بھی انسان کی تعریف ہوتی ہے تو ادب کا نام ضرور آتا ہے ۔ انسان بے ادب کس کام کا ۔ تو جہاں انسان ہے وہاں ادب کی بیشمار بہار ہے ۔ تو جہاں بہار ہو تو کون سا دل ہے جو اس کی ترو تازگی کا مزا نہ لینا چاہے ۔ یہی وجہ کے کہ محفل کا یہ حصہ بھی بہت فعال ہے ۔ اور یہاں پر تمام کے تمام ارکان محفل ہی آتے ہیں اور اپنی یہ پھر اپنے پسندیدہ ادب داں کی " ادبی بے ادبیوں " کو پیغامات کی صورت میں شایع کرتے ہیں ۔

اس ڈور پر جانے کے لیے نیچے دیے گئے ربط کو کلک کریں ۔
http://www.urduweb.org/mehfil/index.php?f=48

183947090_4e0035c018.jpg

تہنیتی پیغامات :

یہ ڈور تہنیتی پیغامات کے لیے مخصوص ہے ۔ اس ڈور میں ہم اپنے معزز رکن محفل کو تہنیتی پیغام بھیجتے ہیں ۔ زیادہ تہنیتی پیغامات کسی نہ کسی رکن محفل کو پیغامات کی ہزاروی ، دو ہزاروی یا اس سے بھی زیادہ کے مکمل ہو جانے پر ارسال کیے جاتے ہیں ۔ کسی رکن محفل کا زیادہ سے زیادہ پیغامات کا ارسال کرنا محفل سے محبت کی ایک کڑی تصور کیا جاتا ہے ۔ سچ ہے کسی بھی برقی محفل کے لیے پیغامات ایک " لائف لاين " سے کم نہیں ۔ کیونکہ ایک برقی محفل ان پیغامات کے سہارے ہی تو جمی رہتی ہے اور زندہ رہتی ہے ۔ ایک محفل کے لیے کم پیغامات کا شائع کیا جانا اس کی " موت " سے تعبیر کیا جاتا ہے ۔ اس لیے زیادہ سے زیادہ پیغامات کے لیے ارکان محفل کا حوصلہ بڑھانا بہت ضروری ہے ۔ جو اس ڈور کے توست سے عمل میں لایا جاتا ہے ۔ انشاء اللہ ! آپ جب اس محفل میں اپنے پہلے 50 اور بعد میں 100 پیغامات مکمل کریں گے تو یہی وہ جگہ ہوگی جہاں سے آپ کے لیے تہنیتی پیغامات کی ایک نہ ختم ہونے والی لہر کی شروعات ہوگی ۔

اس طرح کے تہنیتی پیغامات اس کلیے کو ذہن میں رکھ کر تشکیل دیئے گئے ہیں ۔

پہلے 50 پیغامات کے مکمل ہونے پر
پہلے 100 پیغامات کے مکمل ہونے پر
پہلے300 پیغامات کے مکمل ہونے پر
پہلے500 پیغامات کے مکمل ہونے پر
پہلے1000 پیغامات کے مکمل ہونے پر
پہلے1500 پیغامات کے مکمل ہونے پر
پہلے2000 پیغامات کے مکمل ہونے پر

اور اس طرح یہ سلسلہ جاری رہتا ہے ۔ لیکن جس ارکان محفل کے 5000 پیغامات مکمل ہو جاتے ہیں تو اس کو محفل کا ایک با وفا عاشق تصور کیا جاتا ہے ۔ ان عاشقان محفل کے لیے ایک اور کلہ تشکیل دیا گیا ہے ۔ وہ یہ ہے کہ جو محفل کا رکن 5000 پیغامات کی حد عبور کر لیتا ہے ۔ اس کو ہر 3000 پیغامات کے شائع کرنے پر تہنیتی پیغامات بھیجے جاتے ہیں ۔

ارکان محفل ، تہنیتی پیغامات ارسال کرنے میں دیر نہیں کرتے ۔ مثال کے طور پر حال ہی میں ہمارے ایک معزز رکن محفل جناب شمشاد صاحب کے دس ہزار پیغامات کے مکمل ہونے پر ایک اور معزز رکن محفل جناب محب علوی صاحب نے ایک تہنیتی ڈور کو شروع کیا ہے ۔ اس لیے آپ بھی دوسرے ارکان محفل کی پیغامات کی تعداد پر نظر رکھیے اور کوشش کیجیے کہ آپ پہلے رکن محفل ہوں جو اس کے اس پیغاماتی سنگ میل پر مبارک باد بھیجیں ۔ اور اگر آپ ایسا نہیں کر پائے تو کوئی پریشانی کی بات نہیں ۔ آپ اپنے خلوص کا اظہار پہلے سے شروع ہوئي کسی تہنیتی ڈور سے کر سکتے ہیں ۔

آپ جانتے ہیں کہ تہنیت اور تحفہ آپ کے دوست کے دل میں آپ کے لیے محبت اور خلوص میں اضافے کا باعث بنتے ہیں ۔

اس ڈور پر جانے کے لیے نیچے دیے گئے ربط کو کلک کریں ۔
http://www.urduweb.org/mehfil/index.php?f=61

183947165_983a39ce32.jpg

محفل کی پہلی سالگرہ :

ماشاء اللہ ، ہماری محفل نے حال ہی میں اپنا ایک سال مکمل کیا ہے ۔اور اس کس ساتھ ہی یونی کوڈ اردو کی اس اولین محفل نے 60،000 سے بھی کہیں زیادہ پیغامات حاصل کنے کا ایک انوکھا سنگ میل عبور کر لیا ہے ۔ اسی سلسلے میں محفل میں تقاریب کے طویل سلسلے جاری ہے ۔ وہ لوگ جو اس محفل سے ایک سال سے منسلک ہیں اور محفل کی گونا گوں رنگینی کے سبب روزانہ ہی آیا کرتے ہیں اپنی اپنی تحریریں اس محفل میں ارسال کر رہے ہیں ۔ ہمارے ایک ہر دل عزیز ممبر جناب محب علوی نے ایک نہایت دلچسپ سلسلے کی شروعات کی ہے ۔ جس کا نام ہے ۔ " اردو محفل ۔۔۔۔۔۔ ایک سال کی سرگذشت ۔ اس ڈور پر محب بھائی اس محفل میں آنے والے ہر فعال رکن کی محفل میں سرگرمیوں پر ایک مفصل مضمون لکھنے میں مصروف ہیں ۔ اس مضمون کے ذریعے نئے آنے والے ساتھی ، محفل کے پرانے اور پر خلوص اراکین کے بارے میں سیر حاصل معلومات حاصل کر سکتے ہیں ۔ یہ مضمون ابھی مکمل نہیں ہوا ۔ یہ ابھی جاری ہے ۔ اسی طرح کے اور مضامین اور اراکین محفل سے توقع ہے ۔

183947209_c2fe4a9b75.jpg

" اردو محفل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک سال کی سرگذشت " کے صفحہ پر جانے کے لیے نیچے دیئے ربط کو کلک کریں ۔
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=3577

یہ تو تھا ہماری محفل کی چند ایک پر رونق ڈوروں کا آپ سے چیدہ چیدہ سا تعارف ۔ اس کے علاوہ بھی بے شمار موضوعات ہیں ۔ اگر ان کا تعارف پیش کیا جائے تو یہ میری تحریر ایک مضمون بن جائے گی ۔ اس لیے میری آپ سے یہ گزارش ہے کہ آپ خود سے بھی اس محفل کے طول و عر‌ض کا دورہ کرتے رہا کیجیے ۔ مجھے یقین ہے کہ آپ کو بیش بہا خزائن ملیں گے ۔ آمین ۔

اسی طرح لا تعداد موضوعات میں سے آپ اپنی پسند کے حساب سے کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں ۔ یہ محفل کسی بھی مخصوص سیاسی گروہ اور مخصوص مذہبی فرقے سے تعلق نہیں رکھتی ۔ آپ عیسائي ہیں یا مسلمان ۔ سنی ، شیہ ہیں یا پارسی یا احمدی ( قادیانی ) اگر آپ اردو سے محبت رکھتے ہیں تو مبارک ہو ۔ آپ صحیح جگہ پر آئے ہیں ۔

اس محفل میں آر ایس ایس ریڈر کے استعمال کرنے کا طریقہ سیکھنے کے لے نیچے دیئے گے ربط کو استعمال کیجیے ۔ شکریہ !
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=2652

کہیں بھی مدد کی ضرورت محسوس کریں تو بلا جھجک مجھ سے رابطہ کریں ۔
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=3577

محمد شمیل قریشی

:great: :khoobsurat: :best: :welcome: ہے۔۔۔۔۔ :p
 
واصف حسین

محفلین
بہت دنوں بعد ادھر واپس آیا اور خوش آمدید کے پیغامات دیکھ کر دل باغ باغ ہو گیا کہ لوگ کتنی محبت کرتے ہیں‌۔ میں‌اب یہاں بھی باقاعدہ آنے کی کوشش کروں‌گا اور اپنی اردو پر اپنے شروع کیے ہوئے سلسلے ادھر بھی لاؤں گا۔۔۔۔۔
آپ سب کی محبت کا میں‌بہت ممنون ہوں۔۔۔۔
 
ظفری

لائبریرین
واصف حسین صاحب ابھی آپ یہاں موجود ہیں ، کیوں نہ میں آپ کی موجودگی میں آپ کو خوش آمدید کہہ دوں ۔۔ تو میری طرف سے آپ کو اس خوبصورت محفل میں بہت بہت خوش آمدید ۔
:welcome:
 
Top