وارفتگیِِ شوق میں حد سے نہ گزر جا

محمدظہیر

محفلین
کھائیں قسم آئندہ کوئی مراسلہ نہ بھیجیں گے ۔
یا پھر شاید ادب دوست کے نام سے نہیں بھیجیں گے
میں پہلی دفعہ اردو محفل کا ایک فیچر خاص آپ کے لیے استعمال کر رہا ہوں۔ نظر انداز کیے جانے والے اراکین میں آپ کو شامل فرما کر :)
 
با ادب

محفلین
موصوف کی ذاتی گنتی کے مطابق ننانوے اعشاریہ ننانوے فیصد ہڈیاں حادثے کے بعد بھی قابلِ استعمال ہیں۔ ۔
کرم ہوا اللہ کا ۔ حادثے سے پہلے تو کبھی استعمال کے قابل نہ تھیں ۔ شکر خدا کا بعد میں ہو گئیں۔
یہاں جملہ یہ ہونا چاہیئے تھا کہ ننانوے اعشاریہ ننانوے فیصد ہڈیاں حادثے کے بعد قابل استعمال ہیں
 
اللہ سلامتی سے رکھے سوہنے بھائی کو۔ انھی کا حوصلہ ہے کہ ایک شدید حادثے کی اطلاع انھوں نے اتنے ہلکے پھلکے انداز میں دی ہے۔ ہم سے بھی خطا ہو گئی کہ انھی کے رنگ میں اطلاع رسانی کی۔ ارحم الرٰحمین نے بڑی حد تک محفوظ رکھا ہے مگر وہ کافی تکلیف میں ہیں۔ سب احباب سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کی درخواست ہے۔
 
کاشفی

محفلین
اللہ رب العزت آسانی فرمائے اور سچ مچ گلے لگنے کے لیئے صحت و تندرستی عطا فرمائے جلد از جلد ۔ آمین ثم آمین
 
با ادب

محفلین
اللہ سلامتی سے رکھے سوہنے بھائی کو۔ انھی کا حوصلہ ہے کہ ایک شدید حادثے کی اطلاع انھوں نے اتنے ہلکے پھلکے انداز میں دی ہے۔ ہم سے بھی خطا ہو گئی کہ انھی کے رنگ میں اطلاع رسانی کی۔ ارحم الرٰحمین نے بڑی حد تک محفوظ رکھا ہے مگر وہ کافی تکلیف میں ہیں۔ سب احباب سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کی درخواست ہے۔
اللہ ہمیشہ ہمیشہ سلامت رکھے آمین ثم آمین ۔ اور اللہ تعالی تمام حوصلوں کو برقرار رکھے آمین
 
اللہ صحت و تندرستی سے نوازے ۔ کوئی تفصیل بتائے گا چوٹ کیسے آئی کتنا نقصان ہوا اور کتنی بچت ؟ کیا پوری رات ہسپتال میں رہے ؟
آمین۔
ٹخنے کی ہڈی فریکچر ہوئی ہے۔ ایک ہفتے بعد ریویو کریں گے، پھر شاید پیچ وغیرہ لگیں گے۔
کندھے پر بھی دب آئی ہے، لیکن الحمد للہ اندرونی طور پر ٹھیک ہے۔
یہ نہیں پوچھا میں نے کہ کب ڈسچارج ہوئے۔
 
با ادب

محفلین
ب
آمین۔
ٹخنے کی ہڈی فریکچر ہوئی ہے۔ ایک ہفتے بعد ریویو کریں گے، پھر شاید پیچ وغیرہ لگیں گے۔
کندھے پر بھی دب آئی ہے، لیکن الحمد للہ اندرونی طور پر ٹھیک ہے۔
یہ نہیں پوچھا میں نے کہ کب ڈسچارج ہوئے۔
بہت شکریہ اطلاع دینے کا ۔ اللہ شفائے کاملہ عطا فرمائے ۔ بڑے پیارے انسان ہیں ۔ آمین
 
الف عین

لائبریرین
چلو۔ بلا آئی بھی اور ٹل بھی گئی۔ ولے بخیر گذشت۔ اطمینان ہوا کہ تقطیع کرنے پر محض سکتہ ہی ہوا باقی ساری تقطیع ٹھیک ہی نکلی۔ اللہ جلد شفا دے اور شاعر مجروح کو آئندہ اس قسم کی ناگہانی آفتوں سے بچائے۔ (یا نہ بچائے بہتر دعا ہو گی تو پچھلی بات القط)
 
Top