مبارکباد وارث صاحب محفل پر بھی ماہر ہو گئے

فاتح

لائبریرین
وہ فنِ اردو ادب ہو یا فارسی و عربی محاورات کے استعمال کا فن۔ فلسفہ ہو یا تاریخ ہر فن میں مہارت تامّہ رکھتے ہوئے "قتیلِ غالب" سے "وارثِ" غالب کی سَمت سفر کرنے والا یہ رکن جو گذشتہ دو ماہ کے قلیل عرصہ میں ہی اپنی تحریرات و برجستگی اور سب سے بڑھ کر اپنی محبتوں سے محفل کے ہر باذوق قاری کو اپنا قتیل بنائے جاتا ہے آج اردو، فارسی و عربی میں ماہر ہونے کے ساتھ ساتھ محفل پر بھی "ماہر" کا عہدہ سنبھال چکا ہے۔
وارث آپ کو یہ کامیابی :congrats: ہو

یوں ہی نہیں مشہورِ زمانہ مرا قاتل
اُس شخص کو اس فن میں مہارت بھی بہت تھی
 

ظفری

لائبریرین
بہت بہت مبارک باد وارث بھائی ۔۔۔۔
ویسے فاتح صاحب نے وارث بھائی کی علمی قابلیت کے بارے میں اچھی وضاحت کی ہے مگر وارث بھائی کی شخصیت بھی ان کی علمی استعداد کی طرح بہت کشادہ ہے ۔ انتہائی اچھے دوست ، ہر ممکن مدد کرنے والے، خلوص اور انکساری کا پیکر ہیں ۔ اردو محفل پر انکی آمد ، اردو محفل اور اردو محفل کے اراکین دونوں کے لیئے واقعی باعثِ افتخار اور باعثِ مسرت ہے ۔
 

محمد وارث

لائبریرین
فاتح صاحب، ماوراء صاحبہ، ظفری بھائی، پوچھی صاحبہ، سیدہ شگفتہ صاحبہ اور پروفیسر تفسیر صاحب، آپ سب کا بہت شکریہ۔

فاتح، فارسی، عربی میں ماہر ہونے والا معاملہ تھوڑا گھمبیر ہوگیا ہے، یقین مانیے میں ان زبانوں سے بالکل نابلد ہوں، رہے محاورے تو وہ اب اردو کا ہی حصہ ہیں۔ زندگی کی سب سے بڑی کمی بھی یہی لگتی ہے کہ فارسی نہ سیکھ سکا۔

محفل والوں کی مہربانی کے کہ مجھ جیسے مبتدی کو "ماہر" کا عہدہ دے دیا، ورنہ بقول میری بیوی کے "ایک فیوز تو تم لگا نہیں سکتے، بڑے تیس مار خان بنے پھرتے ہو، ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔":)

یا پھر بقولِ ذوق

نہ مارا آپ کو، جو خاک ہو اکسیر بن جاتا
اگر پارے کو اے اکسیر گر مارا، تو کیا مارا

آپ احباب کا ایک دفعہ پھر بہت شکریہ۔ نوازش۔

۔
 

تیشہ

محفلین
محفل والوں کی مہربانی کے کہ مجھ جیسے مبتدی کو "ماہر" کا عہدہ دے دیا، ورنہ بقول میری بیوی کے "ایک فیوز تو تم لگا نہیں سکتے، بڑے تیس مار خان بنے پھرتے ہو، ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


zzzbbbbnnnn.gif

آپ تو میرے بھائی نکلے ۔ مجھے بھی فیوز نہیں لگانا آتا
zzzbbbbnnnn.gif
کچن کا لائٹ کل سے فیوز ہے ۔ اور میں ہاتھ لگاتے ڈرتی ہوں کہ کیسے لگاؤں بلب :confused: پھر سونے پہ سہاگا میٹر سے مجھے پاور آن آف کہاں سے کیسے ہوتی یہ بھی معلوم نہیں ۔
فیوز تو بہت دورُ کی بات
zzzbbbbnnnn.gif
 

نبیل

تکنیکی معاون
وارث صاحب، آپ کو مبارک اور بہت شکریہ۔ آپ جیسی صاحب علم شخصیت کی یہاں موجودگی واقعی ہمارے لیے باعث فخر ہے۔ بیگم کی ڈانٹ کی پرواہ نہ کیا کریں۔ کیا ہوا جو آپ کو فیوز لگانا نہیں آتا۔ مجھے بھی نہیں آتا۔ مجھے بھی بیگم سے اسی بات پر ڈانٹ پڑتی ہے۔ بلکہ بیگم پہلے فیوز لگاتی ہیں اور پھر مجھے ڈانٹی ہیں۔ :(
 
وارث یہ تو واقعی بڑی غلط بات ہے کہ اتنے بڑے ہوگئے ہیں آپ اور آپ کو ابھی تک ایک فیوز لگایا نہیں آیا اور اوپر سے کتنے فخر سے یہ بتا بھی رہے ہیں، اگر غلطی کا احساس نہیں کریں گے تو اسی طرح باتیں سنتے رہیں گے اسی ہفتہ فیوز لگانا سیکھیں اور پھر محفل پر فیوز لگانے کا پورا طریقہ وضاحت کے ساتھ بمع تصویروں کے لکھیں تاکہ باقی شوہر حضرات جو ابھی تک فیوز لگانا نہیں سیکھ سکے اور مارے شرم کے کسی کو بتا بھی نہیں سکتے وہ اپنی لاج رکھتے ہوئے یہ طریقہ آپ سے سیکھ کر اپنی ازدواجی زندگی کے ایک داغ کو دھو سکے۔

ویسے آپ کی مہارت کا شاید انہیں اندازہ نہیں اور ویسے بھی گھر کی ۔۔۔۔۔۔۔۔ دال برابر ;)
 

محمد وارث

لائبریرین
عبدالرحمن صاحب، عمار صاحب، نبیل صاحب، فرحت کیانی صاحبہ اور محب علوی آپ سب کا بہت شکریہ۔

فیوز کا مسئلہ مجھے لگتا ہے، سب شوہران کا مشترکہ ہے، لہذا اپنی تھوڑی سی وقعت بنانے کیلیے اسے سیکھنا ہی پڑے گا ہم سب کو۔ سب سے بہتر استاد تو وہی ہو سکتا ہے جسکی ہم سب سے زیادہ تابعداری کرتے ہیں، سو میں سوچ رہا ہوں اپنی بیگم کا شاگرد بھی بن جاؤں۔ :(

۔
 

محمد وارث

لائبریرین
zzzbbbbnnnn.gif

آپ تو میرے بھائی نکلے ۔ مجھے بھی فیوز نہیں لگانا آتا
zzzbbbbnnnn.gif
کچن کا لائٹ کل سے فیوز ہے ۔ اور میں ہاتھ لگاتے ڈرتی ہوں کہ کیسے لگاؤں بلب :confused: پھر سونے پہ سہاگا میٹر سے مجھے پاور آن آف کہاں سے کیسے ہوتی یہ بھی معلوم نہیں ۔
فیوز تو بہت دورُ کی بات
zzzbbbbnnnn.gif

چلیں ہم بھائی بہن کا مسئلہ مشترکہ نکلا، لیکن آپ کو تو ڈانٹ نہیں پڑتی ہوگی نا۔:mad:

۔
 

امن ایمان

محفلین
ہیںںںں "قتیلِ غالب" آپ تھے۔۔۔۔۔۔میں کتنے دن یہاں ان کی پوسٹ ڈھونڈتی رہی لیکن پھر ۔۔۔سوچا کہ وہ آن لائن ہی نہیں آرہے ہیں۔
embarrassed.gif


وراث صاحب میری طرف سے بھی یہ عہدہ مبارک ہو۔۔۔۔ویسے آپ اتنی مشکل مشکل اردو اور شعر کیسے یاد رکھتے ہیں۔۔۔؟
 

محمد وارث

لائبریرین
ہیںںںں "قتیلِ غالب" آپ تھے۔۔۔۔۔۔میں کتنے دن یہاں ان کی پوسٹ ڈھونڈتی رہی لیکن پھر ۔۔۔سوچا کہ وہ آن لائن ہی نہیں آرہے ہیں۔
embarrassed.gif


وراث صاحب میری طرف سے بھی یہ عہدہ مبارک ہو۔۔۔۔ویسے آپ اتنی مشکل مشکل اردو اور شعر کیسے یاد رکھتے ہیں۔۔۔؟

بہت شکریہ آپ کا۔

جی قتیلِ غالب تو میں اب بھی ہوں وہ بس ذرا کچھ وجوہات کی بنا پر خول بدلنا پڑا۔

شعر مجھے بالکل یاد نہیں رہتے اور اگر کبھی حافظے کی مدد سے کوئی شعر لکھنا بھی چاہوں تو عموماً غلط لکھ جاتا ہوں، اسلیے کتابوں سے دیکھ دیکھ کر لکھتا ہوں۔

۔
 

تلمیذ

لائبریرین
شعر مجھے بالکل یاد نہیں رہتے اور اگر کبھی حافظے کی مدد سے کوئی شعر لکھنا بھی چاہوں تو عموماً غلط لکھ جاتا ہوں، اسلیے کتابوں سے دیکھ دیکھ کر لکھتا ہوں۔

۔


'' مہارت '' کے لقب پر ہدیہء تبریک پیش کرنے کے بعد عرض ہے کہ میں خود کو ؔؔبھی آپ کے ؔمندرجہ بالا 'وصف' کا حامل گردانتا ہوں اگر اتنے ان گنت شعر یاد داشت کے خلیات پر رقم کرنے پڑتے تو جانے کیا حال ہوتا !!!
 

Dilkash

محفلین
مبارک ہو وارث بھائی،
اپ حقدار ھے۔مزید توانائیاں اور کامیابیاں اپکی مقدر ہو۔ ہزار بار مبارک
 
Top