مبارکباد وارث بھیا کے محفل میں دس سال

نبیل

تکنیکی معاون
ماشاءاللہ برادرم محمد وارث۔ اللہ کرے کہ محفل کے ساتھ آپ کی وابستگی یونہی قائم رہے۔
آپ کے علمی اور ادبی ذوق سے محفل فورم اور ارکان محفل فورم کو جو فائدہ ملا وہ اپنی جگہ ہے، لیکن بطور منتظم آپ نے فورم کے معاملات کو جس طرح سنبھالا اور مشکل حالات میں جس طرح آپ نے ہمارا ساتھ دیا وہ بھی یقینا ناقابل فراموش ہے۔
 
عاطف ملک

محفلین
السلام علیکم!
ابھی وارث بھیا کے ’’مراسلہ میٹر‘‘ میں کیے مراسلے سے پتا چلا کہ آج ان کے محفل میں دس سال ہوگئے ہیں۔دس سال کا طویل عرصہ محفل کے نام کرنے پر یقیناً وہ خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں۔اردو کی اس بہترین محفل میں ان کے ساتھ بہت تھوڑا وقت گزرا مگر ان کے مراسلوں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔میرے سمیت تمام محفلین ان کے لیے اپنے دل میں بے پناہ عزت رکھتے ہیں۔دعا ہے کہ وہ یونہی ہنستے مسکراتے محفل کی رونقوں میں اضافہ کرتے رہیں اور ہمیں ان سے سیکھنے کا موقع ملتا رہے۔آمین

MW.jpg
اس لڑی کی تشکیل پر آپ کو بہت بہت مبارکباد جناب!
یادش بخیر، 31 مئی 2007ء ایک گرم ترین دن تھا، آج تو ماشاءاللہ شاید پورے پاکستان میں ہی اچھا موسم ہے، کم از کم سیالکوٹ میں تو بادل چھائے ہوئے ہیں اور صبح سے وقفے وقفے سے بوندا باندی بھی ہو رہی ہے لیکن دس سال پہلے اس دن بہت گرمی تھی یہ اچھی طرح یاد ہے کیونکہ میں اردو محفل کا رکن بننے کے بعد اُس دن اتنا مگن تھا کہ پسینے میں شرابور تھا لیکن گرمی کا احساس نہ تھا۔

پہلی مبارکباد مجھے پہلے دن ہی مل گئی تھی کہ شام تک میں 100 مراسلے کر چکا تھا۔ کتنے ہی نام ہیں جن کے ساتھ اُس دن گپ شپ ہوئی اور ہوتی ہی چلی گئی اور پھر بعد میں بھی خوب ہوئی جیسے شمشاد صاحب، قیصرانی صاحب، تفسیر صاحب، اعجاز عبید صاحب، ظفری بھائی، ضبط (عمر سیف)، جیہ، سارہ خان، ماورا، بوچھی، عمار خان، فرحت کیانی، فاتح صاحب، فرخ صاحب اور کتنے ہی، ان میں سے کچھ دوست قصہ پارینہ ہوگئے اور کچھ اب بھی محفل پر کبھی کبھار چکر لگا لیتے ہیں اور کچھ آتے جاتے رہتے ہیں، ہاں زیک اور برادرم نبیل اپنی اپنی جگہ ڈٹے ہوئے ہیں۔ (نام ٹیگ میں جان بوجھ کر نہیں کر رہا کہ کسی کو کیا تکلیف دینی :) )

یہ دس سال اتار چڑھاؤ سے بھر پور ہیں، محفل پر بھی اور میری ذاتی زندگی میں بھی لیکن خیر بقول ناصر کاظمی

دائم آباد رہے گی دنیا
ہم نہ ہونگے کوئی ہم سا ہوگا

اور اردو محفل کے لیے کیا کہوں بقول قبلہ و کعبہ مرشدی

جان تم پر نثار کرتا ہوں
میں نہیں جانتا دعا کیا ہے
:)
محترم وارث صاحب،
آپ کو محفل سے وابستگی کی ایک دہائی مکمل ہونےپر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔
دعا ہے کہ آپ اسی طرح اردو زبان اور اہلِ زبان کی خدمت کرتے رہیں۔
میری طرف سے بہت سی دعائیں اور نیک خواہشات۔
سلامت رہیں۔
 
یاز

محفلین
زبردست جناب۔
بلاشبہ دس سال ایک طویل عرصہ ہوتا ہے۔
میری جانب سے بھی وارث بھائی کے لئے ہدیہ تہنیت اور بہت سی نیک خواہشات
بہت دعائیں وغیرہ بھی۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ماشاءاللہ برادرم محمد وارث۔ اللہ کرے کہ محفل کے ساتھ آپ کی وابستگی یونہی قائم رہے۔
آپ کے علمی اور ادبی ذوق سے محفل فورم اور ارکان محفل فورم کو جو فائدہ ملا وہ اپنی جگہ ہے، لیکن بطور منتظم آپ نے فورم کے معاملات کو جس طرح سنبھالا اور مشکل حالات میں جس طرح آپ نے ہمارا ساتھ دیا وہ بھی یقینا ناقابل فراموش ہے۔
بہت شکریہ برادرم، نوازش آپ کی۔

محترم وارث صاحب،
آپ کو محفل سے وابستگی کی ایک دہائی مکمل ہونےپر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔
دعا ہے کہ آپ اسی طرح اردو زبان اور اہلِ زبان کی خدمت کرتے رہیں۔
میری طرف سے بہت سی دعائیں اور نیک خواہشات۔
سلامت رہیں۔
بہت شکریہ ڈاکٹر صاحب، نوازش آپ کی۔

زبردست جناب۔
بلاشبہ دس سال ایک طویل عرصہ ہوتا ہے۔
میری جانب سے بھی وارث بھائی کے لئے ہدیہ تہنیت اور بہت سی نیک خواہشات
بہت دعائیں وغیرہ بھی۔
شکریہ قبلہ، نوازش آپ کی۔

بہت بہت مبارک ہو استادی!
محفل کی جس شخصیت کی علمی قابلیت پر مجھے رشک آتا ہے بلاشبہ وہ آپ ہیں۔
ذرہ نوازی ہے آپ کی برادرم، شکریہ!

بہت بہت مبارکباد مکرمی و محترمی
شکریہ چوہدری صاحب!
 
وارث بھائی محفل پر ایک دہائی مکمل کرنے کی مبارکبادیں قبول فرمائیں۔
ڈھیروں ڈھیر نیک خواہشات و تمنات کیساتھ یہ دعا ہے کہ آپ یونہی محفل پر اپنے علم کے موتی بکھیرتے رہینگے اور مجھ جیسے جاہلوں کی راہنمائی کرتے رہینگے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
بہت مبارک ہو وارث!

ان شروع کے دنوں میں تو آپ "محمد وارث" بھی نہ تھے۔
شکریہ زیک۔ واقعی شروع کے دنوں میں "قتیلِ غالب" تھا اور اب بھی ہوں :)

بہت بہت مبارک ہو وارث بھائی! :)
بہت شکریہ آپ کا، نوازش :)

شکریہ مقدس :)

محترم محمد وارث بھائی آپ کو دلی دعاؤں بھری مبارک باد
بہت دعائیں
شکریہ نایاب صاحب!

آپ کی مسکراہٹ لاجواب ہے، شکریہ :)

شکریہ آپ کا، نوازش :)

وارث بھائی محفل پر ایک دہائی مکمل کرنے کی مبارکبادیں قبول فرمائیں۔
ڈھیروں ڈھیر نیک خواہشات و تمنات کیساتھ یہ دعا ہے کہ آپ یونہی محفل پر اپنے علم کے موتی بکھیرتے رہینگے اور مجھ جیسے جاہلوں کی راہنمائی کرتے رہینگے۔
شکریہ عبداللہ صاحب، ذرہ نوازی ہے آپ کی۔

قبلہ و کعبہ! محفل کی ریڑھ کی ہڈی کا اہم مہرہ، استاد محترم جناب محمد وارث صاحب کو اہک دہائی کا یہ سفر مبارک ہو.
شکریہ جماعتی صاحب، ذرہ نوازی آپ کی، نوازش آپ کی۔

ماشاءاللہ۔
رب سائیں اور ترقی دے۔
شکریہ شاکر صاحب، نوازش آپ کی۔

ماشاء اللہ!
بہت بہت مبارک باد
شکریہ انصاری صاحب!
 
نور وجدان

لائبریرین
نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں تاکہ مزید براں بحرِ علم کی طغیانی سے ساحل کی ریتلی مٹی کو بھی استفادہ ہوجائے ، اس نیک گھڑی جو کہ بابرکت و سعید ماہ کی ہے ، آپ کی محفل سے وابستگی بڑھانے کا باعث ہو ، آمین
 
Top