تاسف وارث بھائی اب ہم میں نہیں رہے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فرحت کیانی

لائبریرین
انا للہ و انس الیہ راجعون
انتہائی افسوس ناک خبر۔
اللہ تعالیٰ سے محمد وارث کے درجات کی بلندی اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر، حوصلے اور آسانیوں کی دعا ہے۔ ثم آمین

محمد وارث محفل کے ان چیدہ اراکین میں شامل تھے جو علم و عمل کے لحاظ سے ایک منفرد اور بہترین شخصیت کے مالک تھے۔ اور اسی وجہ سے میرے پسندیدہ اراکین کی فہرست میں شامل تھے بلکہ میرے کیا یقیننا وہ سب کی پسندیدہ شخصیت تھے۔
 

ابو ہاشم

محفلین
منتظمین سے گذارش ہے کہ وارث مرحوم کی بیماری والی تصویر کی جگہ ان کی پرانی تصویر لگا دیں
اور ان کے اکاؤنٹ پر لائبریرین کے ساتھ مرحوم بھی لکھ دیں
 

سیما علی

لائبریرین
میرے پسندیدہ اراکین کی فہرست میں شامل تھے بلکہ میرے کیا یقیننا وہ سب کی پسندیدہ شخصیت تھے۔
یقیناً
ایسا ہی ہے
پروردگار انکے درجات بلند فرمائے آمین
جب جب انکی اہلیہ سے بات ہوتی اردو محفل کی جانب سے دعائیں پہنچا دیتی ہوں ۔۔اللہ پاک انکے اہل و عیال کے لئے آسانیاں فرمائے آمین ۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
یقیناً
ایسا ہی ہے
پروردگار انکے درجات بلند فرمائے آمین
جب جب انکی اہلیہ سے بات ہوتی اردو محفل کی جانب سے دعائیں پہنچا دیتی ہوں ۔۔اللہ پاک انکے اہل و عیال کے لئے آسانیاں فرمائے آمین ۔
آمین یا رب العالمین
 

زوجہ اظہر

محفلین
فیس بک سے اطلاع ملی ۔چند لمحے تو سمجھ نہ آیا کہ" کیا واقعی"
محفل پر ان کے مراسلوں کے توسط سے آگاہی تھی
وہ بھی ایسی کہ اندازہ ہوا کہ ہم عمر اور تعلیمی درجات میں بھی ساتھ رہے ہوں گے
پھر ایک غائبانہ انسیت کا احساس جاگزیں رہا
ان کے علمی قد کو کیسے بیان کیا جاسکتا ہے
اللہ تعالیٰ وارث بھائی کے درجات بلند کرے
آمین
 

علی وقار

محفلین
ان کا کام ان کے بلاگ پر، اردو محفل پر جا بجا موجود ہے۔ جس میں علمِ عروض پر ان کی تحاریر اور آراء، فارسی شعراء کے کلام کا اردو ترجمہ، تبصرہ کتب وغیرہ شامل ہے۔ اگر کوئی فرد اس کام کو یکجا کرنے کا بیڑہ اٹھا سکے تو یہ اردو دب کے حوالے سے ان کی خدمات کا ہم پر قرض ہے۔ یہ ان کی ہمارے لیے چھوڑی گئی میراث ہے۔
میرے خیال میں یہ ایک بہترین تجویز تھی جس کی طرف ہمیں توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ان دنوں میں بوجوہ مصروف ہوں، اگر کوئی دوست اس کام کا بیڑہ اٹھا لے تو کم از کم محفل کی حد تک ان کا کام یکجا ہو سکتا ہے۔ بشرط فرصت، میں ضرور ایسا کرنا چاہوں گا۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
آخری تدوین:
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top