وادیٔ نیلم کی سیر

فہد اشرف

محفلین
آگے ایک انتہائی سفید دودھیا رنگ کی برف پوش پہاڑی چوٹی دکھائی دی۔ ہمیں گماں ہوا کہ شاید یہ رتی گلی پیک ہو۔ ڈرائیور سے پوچھا کہ اس پہاڑ کا کیا نام ہے، تو فاضل ڈرائیور صاحب نے فرمایا کہ صاحب یہ پہاڑ نہیں برف ہے۔
جواباً ہم بس یہی کہہ سکے کہ "اچھا جی"۔
a271.jpg

a272.jpg
پرمزاح۔
ڈرائیور نے بھی کہا ہوگا کیسے کیسے لوگ ہیں، پہاڑ اور برف میں فرق جانتے نہیں اور گھومنے چلے آتے ہیں۔ :p
 
آخری تدوین:

م حمزہ

محفلین
یہ تمام تصاویر میں نے ابھی دیکھیں۔لگ رہا ہے جیسے اپنے گھر میں ہوں۔ بہت بہت شکریہ۔
آج یہ بھی یقین ہوگیا کہ ادھر کا کشمیر کبھی میرے کشمیر کا اٹوٹ انگ رہا ہوگا۔
 

یاز

محفلین
فوٹو گرافی کمال ہے ماشا اللہ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے۔ میری بھی خواہش ہے نیلم کی سیر کی۔
بہت شکریہ جناب۔ اللہ تعالیٰ آپ کی خواہش بھی ضرور پوری کرے گا۔ تعلیمی مصروفیات سے فارغ ہو کر ٹرپ کا پلان ضرور بنائیے گا۔
 

یاز

محفلین
شاندار طریقے سے سیرکرارہے ہیں یاز بھیا۔جب سے آپ کے ساتھ سیر شروع کی ہے کافی عرصہ قبل اپنا تاوَبٹ کا سفر یاد آرہا ہے۔پتا نہیں اب وہ البم کس ہارڈ ڈسک میں پڑا ہے یاد نہیں۔
بہت شکریہ جناب۔
لیکن یہ تو زیادتی ہے بھئی۔ جلدی سے ہارڈ ڈسک کو تلاشیں اور تصاویر کو شامل از محفل کریں۔
 

یاز

محفلین
پرمزاح۔
ڈرائیور نے بھی کہا ہوگا کیسے کیسے لوگ ہیں، پہاڑ اور برف میں فرق جانتے نہیں اور گھومنے چلے آتے ہیں۔ :p
وہی تو۔
سیروسیاحت کے تجربے میں یہی سیکھا ہے کہ ڈرائیور حضرات جو فرما دیں، اس کو من و عن تسلیم کر لیں (یا تسلیم کر لینے کی ایکٹنگ ہی کر لیں)۔
 

یاز

محفلین
اگر میرے بس میں ہوتا تواول سے آخر تک ان تصاویر کو سو بار زبردست کی ریٹنگ دے دیتا۔ مختصر یہ کہ شاندار سے بھی زیادہ شاندار ہے۔
یہ تمام تصاویر میں نے ابھی دیکھیں۔لگ رہا ہے جیسے اپنے گھر میں ہوں۔ بہت بہت شکریہ۔
آج یہ بھی یقین ہوگیا کہ ادھر کا کشمیر کبھی میرے کشمیر کا اٹوٹ انگ رہا ہوگا۔
پسندیدگی پہ شکرگزار ہوں جناب۔
آپ کے مراسلہ جات سے اپنی دھرتی کی چاہت اور کشش واضح جھلک رہی ہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
یاز صاحب، واقعی انتہائی خوبصورت تصاویر ہیں۔ لاجواب!

مجھے لگتا ہے ایک فوٹو گرافر بھی جب ایک منظر کو قید کرنے کے بارے میں سوچ رہا ہوتا ہے یا اس کے مراحل طے کر رہا ہوتا ہے تو وہ بھی ایک طرح کی تخلیق کے مراحل سے گزر رہا ہوتا ہے۔ میں فوٹو گرافر نہیں ہوں اور نہ ہی شاعر لیکن لگاؤ فوٹو گرافی سے بھی ہے اور شاعری سے بھی اور اتنا جانتا ہے کہ دہائیاں پہلے ایک بار میں لارنس (جناح) گارڈن میں اکیلا گھوم رہا تھا تو میں نے سوچا کہ اگر میں تصاویر بناتا تو کس کس مناظر کی بناتا اور کس کس اینگل سے بناتا تو مجھ پر کچھ کیفیات طاری ہوئیں، بعینہ یہی کیفیات کبھی شعر کہتے ہوئے طاری ہوتی تھیں!

اسی لیے کہا کہ فوٹوگرافر بھی اعلیٰ تخلیقی مراحل سے گزرتا ہے! :)

ہمیں کسی بھی ادیب کی وہی تحریر ہنسنے یا رونے پر مجبور کرتی ہے جسے لکھتے وقت وہ خود ان کیفیات سے گزرا ہو۔ (رعایت اللہ فاروقی)
 

یاز

محفلین
سفرنامے کو مزید آگے بڑھاتے ہیں۔

کیل سے تاؤبٹ کے درمیان اگر کچھ قابلِ دید اور قابلِ ذکر جگہوں کی بات کی جائے تو ان میں ہیلمت، مچل اور سرداری سرِ فہرست ہیں۔ ان میں پہلے مچل آتا ہے۔ اس کے کافی بعد سرداری آتا ہے اور اس کے کچھ ہی بعد ہیلمت آتا ہے۔ ہیلمت سے تیس پینتیس منٹ کے بعد تاؤبٹ آتا ہے۔

سرداری پہنچے تو واقعی اس جگہ کی سیٹنگ بہت خوبصورت ہے، تاہم یہاں آ کے ہمیں پہلی دفعہ احساس ہوا کہ یہ جگہ جولائی اگست میں اس سے کہیں زیادہ خوبصورت ہو گی جب سب کھیت کھلیانوں میں بھی سبزہ لہلہا رہا ہو گا۔
a279.jpg

a280.jpg
 

یاز

محفلین
سرداری سے ہمیں سرداری بیگم نامی شاندار آرٹ فلم بھی یاد آتی ہے، تاہم اس کا وادیء نیلم سے کچھ تعلق نہ ہے۔
a281.jpg

a282.jpg
 

یاز

محفلین
یہاں دریا کے آس پاس کے مناظر بہت ہی دلکش تھے۔ سبزے کے ساتھ دلکش تر ہوں گے یقیناً
a287.jpg

a288.jpg
 

یاز

محفلین
مزید آگے چلے تو ہیلمت دکھائی دیا۔ اس وقت تک جیپ کا سفر اتنا تھکا چکا تھا کہ وہاں رکنے کی ہمت نہیں ہوئی۔ ہیلمت کی یہی تصویریں بنائیں جن میں کافی دور ہیلمت گاؤں دکھائی دے رہا ہے۔
a289.jpg

a290.jpg
 
Top