وائی فائی کے زیادہ کنکشن اور سگنل میں اضافے کا کیا طریقہ ہے؟

انتہا

محفلین
السلام علیکم
وائی فائی کے متعلق معلومات درکار ہیں۔ یہ کیسے استعمال ہوتا ہے؟ گھر کے اندر وائی فائی کے زیادہ سرور کیسے ممکن ہو سکتے ہیں؟ اس کے سگنلز میں اضافہ کس طرح ہو سکتا ہے؟
 

ابو یاسر

محفلین
مجھے زیادہ نہیں پتا مگر
وائرلیس موڈیم کی "این" والی قسم کو لگانے سے گھر کے تمام حصوں میں بآسانی وائرلیس پہنچ جاتا ہے۔
اکثر لیپ ٹاپ تو وائرلیس ریسیور کے ساتھ آتے ہیں مگر ڈیسکٹاپ کے لیے آپ کو "الفا" نامی ریسیور (75 ریال کا ) لینا پڑے گا۔
Mqk-6w9tFdnL4xx_WF7A-8a9F5yck1vJMFRTTNYazzsyQ8zhww18atIJqv5ivke2SfZSbm2Jf6Y4O2OCPO29ihOQvbMm_eHTWIacv7PQ-IoAEQ5XHbpmQqlNeocdNFmZ-dDWOssozQwIPMpXb4Qu22fC4qRq
 

میم نون

محفلین
وائی فائی ایک ریڈیو سگنل ہے جو کہ بغیر تار کے کسی ڈیوائیس کو انٹرنیٹ سے منسلک کرتا ہے۔
اس کو استعمال کرنے کے لئیے آپ کے پاس ایسے موڈم یا روٹر کا ہونا ضروری ہے جس میں وائی فائی فنکشن موجود ہو۔
وائی فائی کے ذریعے آپ جتنے مرضی ڈیوائسز کو انٹرنیٹ سے منسلک کر سکتے ہیں، چاہے وہ کوئی کمپیوٹر ہو یا پھر موبائل فون، البتہ اسمیں وائی فائی ہونا لازم ہے۔
ایک عام انٹینے کی پہنچ 50 میٹر تک ہوتی ہے جو کہ گھر کے اندر اگر دیواریں زیادہ ہوں تو کم ہو جاتی ہے، اس کے علاوہ اگر آپ چاہیں تو اپنے موڈم کا انٹینا بدل کر زیادہ پاور والا انٹینا لگا سکتے ہیں (اس کے لئیے ضروری ہے کہ موڈم کا انٹینا پکا نہ ہو)۔
چند ایسے انٹینے بھی موجود ہیں جو کہ ڈائریکشنل ہوتے ہیں یعنی ان سے سگنل ایک خاص سمت میں بھیجا جا سکتا ہے جس کی وجہ سے وہ زیادہ دور تک جاتا ہے لیکن عموما ایسا انٹینا استعمال کرنے سے دوسری جانب بھی ایسے ہی ایک انٹینے کو لگانا ہوتا ہے اور دونوں کا رُخ آمنے سامنے رکھنا ہوتا ہے۔

اگر کچھ مزید پوچھنا ہو تو پوچھ سکتے ہیں۔

والسلام
 

انتہا

محفلین
میرے لیپ ٹاپ میں وائی فائی موجود ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ اسے استعمال کروں۔میں فی الحال انٹرنیٹ افورڈ نہیں کر سکتا۔ میں نے ایک جگہ نیٹ پر ایک وڈیو دیکھی تھی جس میں ایک موبائل کے اوپر ایدرنیٹ کیبل لپیٹ کر زیادہ کنکشنز انیبل کرتے ہوئے دکھایا ہے۔ پھر اس موبائل کو ایک المونیم فوائل سے لپٹے ہوئے پیالے میں لپیٹ کر ان کنکشنز کے سگنلز زیادہ ہوتے ہوئے دکھائے ہیں۔ کیا اس کی کوئی حقیقت ہے؟
 

میم نون

محفلین
ہو سکتا ہے کہ انھوں نے ایک انٹینا بنونے کی کوشش کی ہو جو کہ ممکن ہے، لیکن کچھ بتا نہیں سکتا۔

اگر تو آپ انٹر نیٹ نہیں لگوا سکتے تو پھر آپ کو اپنے قریب کوئی ایسا دوست یا جاننے والا ڈھونڈنا پڑے گا جس کے پاس انٹرنیٹ ہو اور وائی فائی کنیکشن بھی، پھر آپ وہاں سے چلا سکتے ہیں
 

بشیر احمد

محفلین
میم نون بھائی ! کیا وائی فائی سگنلز کو کسی سافٹوئیر یا ڈوائس کے ذریعے قابو نہیں کیا جاسکتا ؟
البتہ بلوٹوتھ کیلئے ایسے سافٹوئیر ضرور دیکھے ہیں
 

میم نون

محفلین
آپ تو راز کی باتیں پوچھنے لگ گئے ہیں :grin:

ایسی ڈیوائس موجود ہیں جو کہ وائی فائی کے سگنل کو تلاش کرنے میں مدد دیتے ہیں، لیکن اسے استعمال کرنے کے لئیے اس سگنل کی حدود میں جانا ہوتا ہے، لیکن ایسا کرنا غیر قانونی ہوتا ہے کیونکہ آپ بغیر اجازت کے اسے استعمال کرتے ہیں۔
اور شرط یہ ہے کہ وہ کنیکشن پاسورڈ سے محفوظ نہ ہو۔

میں نے اسی لئیے اپنے کنیکشن کو پاسورڈ سے محفوظ رکھا ہے۔
 

ہادی

محفلین
السلام علیکم
مجھے کچھ معلومات درکار ہیں .
وائی فائی موڈیم اور وائرلیس رائوٹر میں کیا فرق ہے اور سوئچ کیا ہیں.تھری جی موڈیم کیا ہے ؟
میرے پاس T P Link کا پی سی آئی کارڈ موجود ہے ماڈل : TL.W N335G اس سے کیا کام لیا جاتا ہے ؟
 

ہادی

محفلین
آپ کے سوال بڑے مشکل ہیں ہادی بھائی۔ یہ بتائیں آپ کام کیا کرنا چاہتے ہیں؟ :)
میرے پاس لیپ ٹاپ اور ہوائے کا موبائل ہے جس میں وائی فائی کی سہولت ہے۔ اور پی ٹی سی ایل کا ڈی ایس ایل کنکشن ہے۔ میں کونسی موڈیم لوں جس سے ان دونوں کو کنکیٹ کروں ۔
 

زبیر حسین

محفلین
السلام علیکم
وائی فائی کے متعلق معلومات درکار ہیں۔ یہ کیسے استعمال ہوتا ہے؟ گھر کے اندر وائی فائی کے زیادہ سرور کیسے ممکن ہو سکتے ہیں؟ اس کے سگنلز میں اضافہ کس طرح ہو سکتا ہے؟
وائی فائی کے متعلق کافی کچھ کہا جا چکا ہے۔میں ایک چیز کا اضافہ کرتا جاوں کہ رینج ایکسٹنڈر کا استعمال کر کے آپ وائی فائی کی رینج میں اضافہ کر سکتے ہیں۔راوٹر کی طرح کی یہ ڈیوائس تقریبا بیس فیصد سگنل مل جانے پر اسے سو فیصد تک کر دیتی ہے جس سے رینج مزید بڑھ جا تی ہے۔
ملتا جلتا سوال اردوجواب پر بھی دیکھیں۔
 

سید ذیشان

محفلین
میرے پاس لیپ ٹاپ اور ہوائے کا موبائل ہے جس میں وائی فائی کی سہولت ہے۔ اور پی ٹی سی ایل کا ڈی ایس ایل کنکشن ہے۔ میں کونسی موڈیم لوں جس سے ان دونوں کو کنکیٹ کروں ۔
آپ کو ایک عدد وائی فائی راوٹر کی ضرورت ہے جو کہ بہ آسانی دستیاب ہے(DLink یا کسی چائنیز کمپنی کا)۔ جو تار کمپیوٹر میں لگتی ہے وہ آپ اس راوٹر میں لگا دیں۔ آپ کا کنکشن ہو جائے گا۔
 

ہادی

محفلین
آپ کو ایک عدد وائی فائی راوٹر کی ضرورت ہے جو کہ بہ آسانی دستیاب ہے(DLink یا کسی چائنیز کمپنی کا)۔ جو تار کمپیوٹر میں لگتی ہے وہ آپ اس راوٹر میں لگا دیں۔ آپ کا کنکشن ہو جائے گا۔
یہاں دیکھیں کونسا بہتر رہے گا
http://www.czone.com.pk/network-products-routers-pakistan-pt.193.aspx

http://www.galaxy.com.pk/form073.html
وائی فائی موڈیم اور وائرلیس رائوٹر میں کیا فرق ہے اور سوئچ کیا ہیں.تھری جی موڈیم کیا ہے ۔
 

دوست

محفلین
وائی فائی موڈیم جیسے پی ٹی سی ایل کا آتا ہے۔ اس میں ٹیلی فون کی تار لگتی ہے۔ آگے وائرلیس سگنل بھی دیتا ہے، اور نیٹ ورکنگ کیبل بھی لگانے کی سہولت ہوتی ہے اس میں۔
وائرلیس راؤٹر میں ٹیلیفون نہیں صرف نیٹورکنگ کی تار لگ سکتی ہے۔ اور یہ آگے اس نیٹ ورکنگ تار کے سرے پر موجود موڈیم کے سگنل کو ہی وائرلیس میں بدل ڈالتا ہے۔
 

سید ذیشان

محفلین
یہاں دیکھیں کونسا بہتر رہے گا
http://www.czone.com.pk/network-products-routers-pakistan-pt.193.aspx

http://www.galaxy.com.pk/form073.html
وائی فائی موڈیم اور وائرلیس رائوٹر میں کیا فرق ہے اور سوئچ کیا ہیں.تھری جی موڈیم کیا ہے ۔
TP-link یا Dlink کوئی سا بھی ٹھیک ہے۔
موڈیم کا کام ہے برقی سگنل کو انٹرنیٹ ڈیٹا میں تبدیل کرنا۔ جیسے کہ DSL موڈیم ٹیلیفون کی تار کے سگنل کو انٹرنیٹ ڈیٹا میں تبدیل کرتا ہے۔
راوٹر کا کام ہے کمپیوٹرز کو آپس میں کنیکٹ کرنا۔
ایسے آلات بھی ہیں جو کہ بیک وقت دونوں کام سرانجام دیتے ہیں۔ لیکن آپ کو WIFI راوٹر کی ضرورت ہے کیونکہ DSL Modem آپ کو PTCL نے فراہم کیا ہوا ہے۔ آپ موڈیم کی تار، جو کمپیوٹر میں لگتی ہے، کو راوٹر میں لگا دیں گے۔ اس سے آپ کے لیپ ٹاپ پر چالو ہو جائے گا۔
 
Top