ن لیگ کی کارکردگی پی پی سے 59 فیصد بہتر،نواز شریف مقبولیت میں سرفہرست

رانا

محفلین
اس کے علاوہ جیو کی الزامات کی فہرست کو اس نے پڑھ کر بتایا تھا کہ بابا جی، آپ کو غلط معلومات ملی ہیں، میرے پاس ایک نہیں دو جہاز ہیں اور ایک نہیں سات (یا کچھ اسی طرح کی تعداد) لگژری گاڑیاں ہیں۔۔۔ پھر وہ بتانے لگا تھا کہ دبئی اور دیگر جگہوں پر بابا جی کب کیا کیا کرتے رہے ہیں :)
لو جب ایک جہاز کا الزام لگایا جائے اور اگلا ٹی وی پر قبول کرے کہ ایک نہیں دو ہیں تو الزام لگانے والا تو بغلیں ہی جھانکنے لگا ہوگا کہ اب کیا بولوں۔:) ویسے یہ جہاز والا الزام بھی خوب رہی۔ اسطرح تو تمام ائیر لائنز اس الزام کی زد میں آتی ہیں۔:) اب اتنے پروفیشنل نیوز چینل کو الزام لگانا بھی سکھانا پڑے گا کہ بھائی الزام کسی چیز کے ہونے پر نہیں بلکہ اس کے غیر قانونی ہونے یا ناجائز ذرایع سے حاصل ہونے پر لگتا ہے۔:)
 

رانا

محفلین
رانا بھائی، یہ عامر لیاقت والی کیا سٹوری ہے؟
وہی مشہور زمانہ ویڈیو جو لیک ہوئی تھی عامر لیاقت کی جیو کے سیٹ پر۔ یہاں محفل پر بھی تو اس کا تذکرہ چلا تھا۔ کہ کوئی دنیاوی پروگرام ہوتا تو خیر تھی لیکن ایک مذہبی پروگرام کرنے والے کی طرف سے پروگرام کے سیٹ پر ہی بازاری زبان کا استعمال۔ پھر کیا رہ جاتا ہے کہ لوگ ضرور اس کے بعد بھی انہی کے مذہبی پروگرامز دیکھیں گے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
وہی مشہور زمانہ ویڈیو جو لیک ہوئی تھی عامر لیاقت کی جیو کے سیٹ پر۔ یہاں محفل پر بھی تو اس کا تذکرہ چلا تھا۔ کہ کوئی دنیاوی پروگرام ہوتا تو خیر تھی لیکن ایک مذہبی پروگرام کرنے والے کی طرف سے پروگرام کے سیٹ پر ہی بازاری زبان کا استعمال۔ پھر کیا رہ جاتا ہے کہ لوگ ضرور اس کے بعد بھی انہی کے مذہبی پروگرامز دیکھیں گے۔
جی اس میں تو کوئی شک نہیں۔ چلئے اس بات کو یہیں روک دیتے ہیں کہ دھاگہ کسی اور طرف چل پڑا ہے
اب صرف ن لیگ کی کرپشن پر بات کرتے ہیں :)
 
اور جو دستاویزات سامنے تھیں، بشمول رجسٹریوں کی کاپیاں، بینک کے قرضوں کی تفاصیل، چھوٹا سا رائے ونڈ محل؟ انکم ٹیکس کی مالیت؟
بھائی جی، اندھی عقیدت کسی سے بھی اچھی نہیں :)
اسی لئے میری کسی سے بھی اندھی عقیدت نہیں۔ اور کسی سے اندھا بغض بھی نہیں کہ اپنے مخالف کی اچھی بات کی بھی تعریف نا کروں۔ میں دوست اور مخالف دونوں کے اچھے اور برے دونوں پہلوؤں پر نظر رکھنے کا قائل ہوں۔
 

رانا

محفلین
جی اس میں تو کوئی شک نہیں۔ چلئے اس بات کو یہیں روک دیتے ہیں کہ دھاگہ کسی اور طرف چل پڑا ہے
اب صرف ن لیگ کی کرپشن پر بات کرتے ہیں :)
نہیں! رات ساڑھے گیارہ بجے کے بعد نون لیگ کی کرپشن پر بات نہیں ہوسکتی کیونکہ وہ بہت زیادہ ہے اور رات چھوٹی ہے۔:p
 

قیصرانی

لائبریرین
اسی لئے میری کسی سے بھی اندھی عقیدت نہیں۔ اور کسی سے اندھا بغض بھی نہیں کہ اپنے مخالف کی اچھی بات کی بھی تعریف نا کروں۔ میں دوست اور مخالف دونوں کے اچھے اور برے دونوں پہلوؤں پر نظر رکھنے کا قائل ہوں۔
متفق۔ یہی طریقہ مستحسن ہے۔ جیتے رہیئے :)
 

قیصرانی

لائبریرین
چلیں پھر ن لیگ کے اچھے اور برے دونوں پہلوؤں پر بات کرتے ہیں۔
آپ انکی موٹی موٹی اچھائیاں اور برائیاں دونوں بیان کریں۔ پھر میں بیان کرونگا اچھائیاں اور برائیاں۔
ن لیگ کے کئی فیصلے ایسے ہیں جو مجھے ذاتی طور پر پسند آئے تاہم بعد میں ان کی وضاحتوں سے پتہ چلا کہ سٹوری ویسی نہیں تھی جیسے بتائی گئی
1۔ موٹر وے پراجیکٹس
2۔ انسدادِ دہشت گردی کی عدالتوں کا قیام
3۔ گینگ ریپ پر سزائے موت
4۔ ایٹمی دھماکے
5۔بحیثیت مجموعی معاشی ترقی کسی حد تک

اس وقت یہ ذہن میں آ رہے ہیں

اگر برائیوں کی بات کریں تو کچھ اس طرح کی ہیں
1۔ بادشاہت کی طرز کی حکومت، جس میں ایک فرد کو فیصلے کا تمام تر اختیار ہے
2۔ غیر شفاف معاشی معاملات بشمول ذاتی فیکٹریاں اور جائیدادیں
3۔ حد سے زیادہ چوہدری نثار علی خان جیسے بندوں پر اعتبار
4۔ سپریم کورٹ پر حملہ
5۔ انتہائی ابن الوقت افراد یا یوں کہہ لیں کہ لوٹے ازم کے حامی بننا
6۔ دہشت گرد تنظیموں سے رابطے
 

رانا

محفلین
اچھی باتیں تو کوئی قابل ذکر نہیں اس لئے توازن برقرار رکھنے کے لئے ایک اچھی بات اور ایک بری بات کا تذکرہ کردیتا ہوں۔
اچھی بات: ایٹمی دھماکے۔ اس فیصلے کا اختیار اگر مکمل طور پر نوازشریف کو دیا گیا تھا تو پھر اس فیصلے کی داد نہ دینا ناانصافی ہوگی۔ یہ ایک ایسی بات ہے جس پر کوئی بھی پاکستانی فخر کرسکتا ہے۔
بری بات: بری بات سے پہلے نوشیرواں کا ایک مشہور واقعہ سن لیں۔ کہتے ہیں کہ نوشیرواں کے لشکر نے کسی جگہ پڑاؤ کیا اور نمک ختم ہوگیا۔ نوشیرواں نے کہا کہ قریب کی بستی سے لے آؤ اور تاکید کی کہ قیمت دے کر لانا۔ ملازم نے عرض کی کہ حضور تھوڑے سے نمک سے کیا فرق پڑجائے گا جو قیمت دی جائے۔ نوشیرواں نے جواب دیا کہ دنیا میں ظلم کی ابتدا چھوٹی بات سے ہوتی ہے۔ بادشاہ اگر ایک چٹکی نمک بغیر قمیت لے گا تو اسکا ملازم پوری بوری لے اڑے گا۔ بادشاہ کسی کے درخت سے ایک پھل بغیر اجازت کھائے گا تو اس کے درباری پورا باغ اجاڑ دیں گے۔
تو بری بات جو نواز شریف کی ہے وہ اقربا پروری اور میرٹ کا خون کرتے ہوئے عوام کا حق مار کر اپنے بچوں کو دینا ہے۔ اسی بری بات کے ذیل میں یہ بھی ہے کہ جس طرح ایک گانے میں کہا جاتا ہے کہ جب خدا حسن بانٹ رہا تھا تو سارا ہی محبوب کو دے دیا اسی طرح نواز شریف صاحب یہ سمجھتے ہیں کہ جب خدا عقل بانٹ رہا تھا تو ساری ہی شریف خاندان کو دے دی گئی تھی۔ بندہ پوچھے کہ آپ تو وزیراعظم بن گئے بھائی کو وزیراعلی منتخب کروانے کی کیا سوجھی۔ اب بھائی صاحب کے بعد کسی اور کو یہ ذمہ داری دینے کی ضرورت محسوس ہوئی تو نظر اپنے بھتیجے پر ہی جاٹھہری، بھلا حمزہ شہباز کس میرٹ کے تحت وزیراعلی بنا ہے اور اس کے پاس وہ کیا ہے جو عوام کے کسی بچے کے پاس نہیں۔ سننے میں آیا ہے کہ مریم نواز کے لئے بھی کچھ راہیں تیار ہورہی ہیں۔ اب اگر یہ اسطرح اپنوں کو نواز رہے ہیں تو درباریوں کا کیا حال ہوگا جن کے بارے میں نوشیرواں نے بالکل درست تجزیہ کیا تھا۔ جب وزیراعظم خود میرٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے اقربا پروری کا مظاہرہ کھلے عام کرے گا تو اس کے درباری کیا گُل کھلا رہے ہوں گے یہ تصور کرنا کچھ مشکل نہیں ۔ مشرف کو یہ جتنا برا بھلا کہتے ہیں لیکن عجیب بات ہے کہ اس نے اپنے دو بچوں کے لئے ایسا کچھ نہیں کیا۔ اب وزیراعظم جب خود ایسی حرکات میں ملوث ہو تو کسی کو اس بات سے ٹوکنے کی بھی ہمت نہیں کرسکتا کہ آجکل کے درباری گذشتہ زمانوں کی طرح نہیں کہ بات کرنے سے پہلے جان کی امان پاؤں جیسے الفاظ بولیں اب تو درباری کہتا ہے کہ حضور اپنی جان اور عزت کی امان چاہئے تو مجھ پر انگلی نہ اٹھائیے گا ورنہ میں میڈیا میں بیٹھ کر پورا طوفان اٹھا دوں گا۔:)
 
اس بات کی مجھے خوشی ہے کہ احباب نے میرے مراسلے کا دوستانہ ردعمل دیا جس کے لئے بہت مشکور ہوں۔ کسی میں نقص نکالنا بہت آسان ہوتا ہے لیکن غلط چیز کا بہتر حل بتانا مشکل ہوتا ہے جس کے تصویر کی اصلاح کی مشہور کہانی دوستوں نے ضرور سنی ہوگی۔ :)
جو باتیں ن لیگ کی مجھے نا پسند ہیں ان میں سے کچھ۔
1- ن لیگ کو ایک سیاسی جماعت کی نسبت ایک لمیٹڈ کمپنی کی طرح چلایا جاتا ہے ایسا تاثر ہے جس کے نتیجے میں مستقبل کے لئے بہتر قیادت کا ابھر کر اوپر آنا تقریباً ناممکن ہے۔ اسکا حل ہے کہ سیاسی جماعت کو ایک سیاسی اور رفاہ عامہ کے کام کرنے والا ادارہ بنایا جائے اور سب کو قیادت کے جوہر دکھانے کا موقع دیا جائے۔
2- خبروں میں بہت زیادہ آرہا ہے کہ اہم سرکاری پوسٹوں پر میرٹ کی بجائے ذاتی پسند اور نا پسند کی بنیاد پر تقرریاں ہو رہی ہیں۔ ایسا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔
3- ٹیکسوں کا دائرہ بہت زیادہ امیر لوگوں تک نہیں بڑھایا جا رہا۔
4- یہ خبر آئی تھی کہ خواتین کی نامزدگی والی نشستوں پر زیادہ تر خواتین کا تعلق ایک ہی شہر لاہور سے ہے۔ میری رائے میں قومی اور صوبائی اسمبلی میں نامزدگی والی کوئی نشست نہیں ہونی چاہئے۔ اور اگر ہیں تو سارے علاقوں کو نامزدگی ملنی چاہئے۔
5- رانا ثناءاللہ کے کاعدم سپاہ صحابہ سے تعلقات۔
جو باتیں مجھے پسند ہیں۔ان میں سے کچھ۔
1- 6 مہینے میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا انتخابی نعرہ پورا تو نہیں کرسکے لیکن اس میں کمی آئی اور حکومت کی اس سلسلے میں سخت محنت کو سب تسلیم کر رہے ہیں۔
2- ڈرون حملے تقریباً رک چکے ہیں اور دہشت گردی روکنے کے سنجیدہ اقدامات جاری ہیں مبینہ دہشت گرد اب اسکی مذمت کرنے لگے ہیں یہ اہم کامیابی ہے۔
3- چین سے گوادر تک نئی شاہراہ جو مشرق وسطی کے خزانوں کی طرف اہم راستہ ہوگا۔ اسی طرح ڈویلپمنٹ کے دوسرے بہت سے منصوبے۔ میں ذاتی طور پر میٹروبس سے فائدہ اٹھا چکا ہوں اور متاثر ہوا ہوں۔
4- ڈالر کا تقریباً 97 روپے تک آنا۔ انشآاللہ اور نیچے آئے گا۔ چین سے 30 ارب ڈالر کے آنے کا امکان ہے۔
5- پاکستان کی ترقی کی تاریخ میں ایوب خان کا دور اور نواز شریف کا پہلا دور یاد رکھا جاتا ہے۔

خلاصہ یہ ہے کہ کرپشن سے تو کوئی سیاسی جماعت پاک نہیں لیکن ن لیگ اور تحریک انصاف بھلائی کے کام کرتے نظر آتے ہیں۔ :)
 

زیک

مسافر
اس سروے کا کوئی ڈائریکٹ لنک ہے؟ اس خبر میں جس طرح نتائج بیان کئے گئے ہیں سمجھنا مشکل ہے
 

اسد

محفلین
اس سروے کا کوئی ڈائریکٹ لنک ہے؟ اس خبر میں جس طرح نتائج بیان کئے گئے ہیں سمجھنا مشکل ہے
گیلپ پاکستان کی سائٹ پر پی ڈی ایف موجود ہے۔
PERFORMANCE RATINGS OF GOVERNMENT, STATE AND CIVIL SOCIETY

رپورٹ پڑھی نہیں صرف دیکھی ہے اور دیکھ کر 'سب اچھا ہے' کا نہیں بلکہ 'لیسر ایول' کا تاثر ابھرتا ہے۔
 

arifkarim

معطل
گیلپ پاکستان کی سائٹ پر پی ڈی ایف موجود ہے۔
PERFORMANCE RATINGS OF GOVERNMENT, STATE AND CIVIL SOCIETY

رپورٹ پڑھی نہیں صرف دیکھی ہے اور دیکھ کر 'سب اچھا ہے' کا نہیں بلکہ 'لیسر ایول' کا تاثر ابھرتا ہے۔

آج دنیا نیوز والے اس گیلوپ سروے پر تنقید کرر ہے تھے کہ سائنسی طریقے سے نہیں کیا گیا۔
 

arifkarim

معطل
Top