ن لیگ کی کارکردگی پی پی سے 59 فیصد بہتر،نواز شریف مقبولیت میں سرفہرست

2008 میں بی بی کی موت کو کیش کروایا گیا پی پی پی والوں نے عوام کو اتنی چاہت دی کہ عوام کا دل بھر گیا اور بیوقوف عوام نے پھر تیسری مرتبہ ن لیگ کو جتوادیا اور ن لیگ بھی بے انتہا چاہت کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔۔ اگر عوام با شعور ہوتی تو جمہوریت کو کبھی آمریت کا نشانہ نا بننا پڑتا ۔۔ جس ملک کی زیادہ تر عوام ناخواندہ ہو وہاں ایسا ہی ہوتا ہے ۔۔۔ حسیب بھائی جب کتابیں ملتی تھی تو وظیفہ بھی ملتا تھا میری ایک ممانی سرکاری اسکول میں ٹیچر ہیں وہ خود بچوں میں وظیفے کے پیسے تقسیم کرتی تھیں
یہ بات تو درست ہے کہ 2008 کے الیکشن میں پی پی نے بے نظیر کے قتل کو کیش کروایا اور ہمدردی کے ووٹوں سے سیٹیں لے لیں۔ مگر دوسرے نمبر پر ن لیگ تھی۔ ق کیوں نہیں تھی؟ ن کا تو کوئی لیڈر نہیں قتل ہوا تھا اس وقت؟ ق نے تو بہت کم سیٹیں لی تھیں۔
حقیقت کچھ یوں ہے کہ ق لیگ کی اپنی کوئی حیثیت نہیں تھی۔ ان کی پہچان مشرف کی جماعت ہونا تھی۔ جب عوام نے مشرف کو مسترد کر دیا تو یعنی ق لیگ یعنی مشرف کی جماعت کو مسترد کر دیا۔
یہ آپ انہی کتابوں کی بات کر رہے ہیں جن میں دو صفحات پر مشرف اور چوہدری پرویز الہی کی تصاویر بھی چھاپی گئیں تھیں؟
 
باباجی

محفلین

لئیق بھائی آپ بہت اچھی بات کرتے کرتے آخر کچھ ایسا کر جاتے ہیں جس کی امید نہیں ہوتی ۔۔ میں نے وہ کتب نہیں دیکھیں جن میں ایسا کچھ تھا اگر خود دیکھ چکا ہوتا تو بخدا مان لیتا ۔۔۔ فرض کریں مان لیتا ہوں تو جناب ن لیگ نے بھی تو کچھ ایسا ہی کیا بلکہ زیادہ ہی کیا ۔۔۔ لیپ ٹاپس کے بیگز پر لکھوادیا اور تاکہ سب کو پتا چلے کہ یہ لیپ ٹاپس شریف فیملی نے سرکاری خرچے پر طالب علموں کو دیئے ہیں ۔۔ کتب تو بیگ کے اندر ہوتی ہیں کسی کو کیا پتا کس نے دی ہیں ۔۔ اور اتنے میرٹ پر لیپ ٹاپس دیئے کہ جس کے پاس پہلے سے تھا اسے بھی دے دیا کہ بے چارے بچے یہ نہ سوچیں کہ ن لیگ نے ان کے ساتھ زیادتی کی ۔۔
بھائی جان اگر ہم لوگ غیر جانبدار ہوکر قوم و ملک کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے میرٹ پر ووٹ دیں تو خدا کی قسم ان سب خاندانی سیاستدانوں کا خاتمہ ہوجائے ۔
 
مظفر گڑھ سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے علمدار قریشی کے خلاف کیا کاروائی کی گئی ہے؟
سر جی یہی تو میں عرض کر رہا ہوں کہ اگر
صرف نیک اور صالح لوگوں کا انتخاب لڑنے کا اہل ہونا ایک مثال ہے۔
کے قانون پر روح کے مطابق عمل ہو جائے تو کرپٹ لوگوں کے اسمبلی میں پہنچنے کی نوبت ہی نا آئے۔
 
لئیق بھائی آپ بہت اچھی بات کرتے کرتے آخر کچھ ایسا کر جاتے ہیں جس کی امید نہیں ہوتی ۔۔ میں نے وہ کتب نہیں دیکھیں جن میں ایسا کچھ تھا اگر خود دیکھ چکا ہوتا تو بخدا مان لیتا ۔۔۔ فرض کریں مان لیتا ہوں تو جناب ن لیگ نے بھی تو کچھ ایسا ہی کیا بلکہ زیادہ ہی کیا ۔۔۔ لیپ ٹاپس کے بیگز پر لکھوادیا اور تاکہ سب کو پتا چلے کہ یہ لیپ ٹاپس شریف فیملی نے سرکاری خرچے پر طالب علموں کو دیئے ہیں ۔۔ کتب تو بیگ کے اندر ہوتی ہیں کسی کو کیا پتا کس نے دی ہیں ۔۔ اور اتنے میرٹ پر لیپ ٹاپس دیئے کہ جس کے پاس پہلے سے تھا اسے بھی دے دیا کہ بے چارے بچے یہ نہ سوچیں کہ ن لیگ نے ان کے ساتھ زیادتی کی ۔۔
بھائی جان اگر ہم لوگ غیر جانبدار ہوکر قوم و ملک کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے میرٹ پر ووٹ دیں تو خدا کی قسم ان سب خاندانی سیاستدانوں کا خاتمہ ہوجائے ۔
بھائی جان سکول میں پڑھائی جانے والی نصابی کتاب کا ایک ایک تقدس اور تشخص ہوتا ہے۔ لیپ ٹاپ اگرچہ پڑھائی کے لئے دئے گئے لیکن وہ تو سراسر ایک سیاسی مہم کے تحت دئے گئے۔ بچوں کی نصابی کتاب کو سیاست کے لئے استعمال کرنا میری نظر میں اخلاقاً اچھی بات نہیں تھی۔ لیپ ٹاپ کی مثال آپ ییلو کیب سے دے سکتے ہیں۔
 
لئیق بھائی
سب سے پہلے تو میں یہ کہوں گا کہ ہمارے ہاں جو بھی ایسا کام ہوتاہے اس میں ملک یا قومی بھلائی سےزیادہ سیاسی تشہیر ہوتی ہے ۔ لیپ ٹاپ اور ییلوکیب اسکیم دونوں الگ الگ باتیں ہیں ان کا کوئی جوڑ نہیں ۔ ہاں ایک بات مشترک ہے کہ دونوں اسکیمز میں قومی خزانے کو ہی نقصان پہنچا ۔ اس وقت میرے اندازے کے مطابق کوئی ایسی اسکیم متعارف نہیں ہوئی تھی جس میں سرکاری خزانے سے اپنی تشہیر کی گئی ہو ۔
 
ایک اور بات مشترک ہے کہ حکمرانوں نے سیاسی فائدہ اٹھایا اور عوام کو بھی کسی حد تک فائدہ پہنچا۔
اگر سیاستدان سیاسی تشہیر نا کریں تو انکا کاروبار کیسے چلے گا؟ :)
 
حسیب

محفلین
یہ بات تو درست ہے کہ 2008 کے الیکشن میں پی پی نے بے نظیر کے قتل کو کیش کروایا اور ہمدردی کے ووٹوں سے سیٹیں لے لیں۔ مگر دوسرے نمبر پر ن لیگ تھی۔ ق کیوں نہیں تھی؟ ن کا تو کوئی لیڈر نہیں قتل ہوا تھا اس وقت؟ ق نے تو بہت کم سیٹیں لی تھیں۔
حقیقت کچھ یوں ہے کہ ق لیگ کی اپنی کوئی حیثیت نہیں تھی۔ ان کی پہچان مشرف کی جماعت ہونا تھی۔ جب عوام نے مشرف کو مسترد کر دیا تو یعنی ق لیگ یعنی مشرف کی جماعت کو مسترد کر دیا۔
یہ آپ انہی کتابوں کی بات کر رہے ہیں جن میں دو صفحات پر مشرف اور چوہدری پرویز الہی کی تصاویر بھی چھاپی گئیں تھیں؟
تصاویر چھاپنا بہرحال اتنا مسئلہ نہیں ہے۔ تصاویر کے ساتھ مشرف اور پرویز الہی کی طرف سے تعلیم کے متعلقہ کوئی پیغام بھی تھا
کتابیں دینے کا سلسلہ شروع کرنے کا کریڈٹ ق لیگ کی حکومت کو ہی جاتا ہے یہ ق لیگ کے اچھے منصوبوں میں سے ایک تھا جسے ن لیگ کی حکومت بھی ختم نہیں کر سکی۔ ق لیگ کے دور حکومت کے بعد دو تین سال تک یہ افوائیں گردش میں رہی تھیں کہ یہ منصوبہ ختم کیا جا رہا ہے مگر نہیں کیا جا سکا
 
یعنی طاہر القادری ٹھیک کہتے تھے!
action_speaks-louder-than-words1.jpg

ان کے کہنے کے پیچھے کیا مقاصد تھے؟ یہ ایک دلچسپ سوال رہا :)
 
تصاویر چھاپنا بہرحال اتنا مسئلہ نہیں ہے۔ تصاویر کے ساتھ مشرف اور پرویز الہی کی طرف سے تعلیم کے متعلقہ کوئی پیغام بھی تھا
کتابیں دینے کا سلسلہ شروع کرنے کا کریڈٹ ق لیگ کی حکومت کو ہی جاتا ہے یہ ق لیگ کے اچھے منصوبوں میں سے ایک تھا جسے ن لیگ کی حکومت بھی ختم نہیں کر سکی۔ ق لیگ کے دور حکومت کے بعد دو تین سال تک یہ افوائیں گردش میں رہی تھیں کہ یہ منصوبہ ختم کیا جا رہا ہے مگر نہیں کیا جا سکا
میں اس بات سے اتفاق کروں گا کہ پرویز الہی نے سکول کی تعلیم کے لئے اچھے اقدامات کئے لیکن بچوں کی نصابی کتابوں کو سیاسی اشتہار بنانے کا عمل مجھے غیر اخلاقی لگا۔
 
باباجی

محفلین
ایک اور بات مشترک ہے کہ حکمرانوں نے سیاسی فائدہ اٹھایا اور عوام کو بھی کسی حد تک فائدہ پہنچا۔
اگر سیاستدان سیاسی تشہیر نا کریں تو انکا کاروبار کیسے چلے گا؟ :)
ذرا حکمرانوں کو پہنچے گئے فوائد اور عوام کو پہنچائے گئے فوائد کی ریشو بتائیے گا
:)
یہ بات آپ بھی مانیں گے کہ موجودہ حکمرانوں اوران سے پچھلے حکمرانوں نے 3،3 مرتبہ حکومت میں آکر عوام کتنی (چھوٹی چھوٹی) ریلیف دیں اور خود کتنے (بڑے بڑے فوائد) حاصل کیئے اور کر رہے ہیں ۔۔۔۔ کیا یہی سیاست ہے ؟؟؟؟؟؟
 
ذرا حکمرانوں کو پہنچے گئے فوائد اور عوام کو پہنچائے گئے فوائد کی ریشو بتائیے گا
:)
یہ بات آپ بھی مانیں گے کہ موجودہ حکمرانوں اوران سے پچھلے حکمرانوں نے 3،3 مرتبہ حکومت میں آکر عوام کتنی (چھوٹی چھوٹی) ریلیف دیں اور خود کتنے (بڑے بڑے فوائد) حاصل کیئے اور کر رہے ہیں ۔۔۔ ۔ کیا یہی سیاست ہے ؟؟؟؟؟؟
یہ ریشو ماپنے کا میرے پاس کوئی ذریعہ نہیں ہے :)
البتہ الزامات تو سارے سیاستدان ایک دوسرے پر جی بھر کے لگاتے رہتے ہیں۔ ایک مثبت تبدیلی یہ آئی ہے کہ 2008 کے الیکشن سے عوام کی بڑی تعداد ووٹ ڈالنے نکل رہی ہے جس سے بہتری کی امید پیدا ہورہی ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین

ووٹ ڈالنے سےآگے بڑھ کر "پروایکٹو سٹیزن شپ " کی ضرورت ہے۔یعنی عوام ،حکومت کو راست عملی پر مجبور کرنے کا گُر بھی جانتی ہو۔
متعلقہ:-
سٹیزن فیڈ بیک ماڈل
 
باباجی

محفلین
یہ ریشو ماپنے کا میرے پاس کوئی ذریعہ نہیں ہے :)
البتہ الزامات تو سارے سیاستدان ایک دوسرے پر جی بھر کے لگاتے رہتے ہیں۔ ایک مثبت تبدیلی یہ آئی ہے کہ 2008 کے الیکشن سے عوام کی بڑی تعداد ووٹ ڈالنے نکل رہی ہے جس سے بہتری کی امید پیدا ہورہی ہے۔
ہاہاہا
جناب سب کچھ آنکھوں کے سامنے ہے ۔۔ بس ماننے کا حوصلہ ہونا چاہیئے
جب آپ کو یہ پتا ہے کہ حکمرانوں نے فائدہ اٹھایا اور فائدہ دیا
تو یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ آپ کو تناسب کا پتا نہ ہو :)
 
Top