نیٹو کے ٹرکس نے پاکستان کی سڑکوں کو سو ارب روپے کا نقصان پہنچایا

نبیل

تکنیکی معاون
ایک خبر کے مطابق پاکستان سے افغانستان جانے والے نیٹو کے ٹرکوں نے پاکستان کی سڑکوں کو سو ارب روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔ اس پر مستزاد یہ کہ امریکہ اس کا معاوضہ دینے پر بھی راضی نہیں ہے۔ کم از کم وفاقی وزیر مواصلات ارباب عالمگیر خان نے اپنے بیان میں یہی کہا ہے۔ خبر سے لگ تو یہی رہا ہے کہ مذاق نہیں کیا جا رہا۔
ماخذ
 

یوسف-2

محفلین
اور کراچی تا کابل بارہ سو سے زائد کنٹینرز کو اس طرح "گم کروایا" کہ لب پہ حرف شکایت بھی نہ آئی۔ شکایت بھی کیسے کرتے، ان گمشدہ کنٹینرز کے ذریعہ جملہ لسانی تنظیموں اور اپنے ایجنٹوں کو اسلحہ بارود سپلائی کرکے ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال کو ’’حسب منشا‘‘ جو بنوانا تھا۔
 

ساجد

محفلین
جو نقصان ہو چکا اس کی تلافی تو شاید امریکہ نہ کرے لیکن لگتا یہی ہے اب حکومتِ پاکستان نیٹو سپلائی بحال کرنے کا حتمی حکم جاری کرنے والی ہے اور اس سے قبل ایک ٹیکس نیٹو سپلائی پر لگانا چاہتی ہے۔
 

عسکری

معطل
جو قومیں اپنے معاملات چھوٹی سوچ کے کم ظرف انسانوں کے ہاتھ میں دے دیں ان کے ساتھ اس سے بھی برا ہوتا ہے ۔
 
Top