نیو مری روڈ پر اسکول وین کھائی میں گر گئی،12طالبات زخمی

کاشفی

محفلین
NoImageAvailableLarge.jpg
نیو مری روڈ پر اسکول وین کھائی میں گر گئی،12طالبات زخمی
 

کاشفی

محفلین
accidentsinmurree-12studentsgirlsinjured_7-8-2013_108465_l.jpg
مری/اسکردو/دیر…مری میں اسکول وین کھائی میں گرنے سے12طالبات زخمی ہوگئیں،اسکردو اور دیر میں دو مختلف حادثات میں تیز رفتار ٹرک دریا میں گرنے سے ایک شخص ہلاک 5 زخمی اور 2 لاپتہ ہوگئے۔ملکہ کوہسار مری کے علاقے نیومری روڈ پر اسکول وین کھائی میں جاگری، حادثے میں 12طالبات زخمی ہوگئیں۔ تین زخمی طالبات کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،جنہیں سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے، دیگرزخمی طالبات کو مقامی اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے،اسکردو میں بھی افسوسناک حادثہ پیش آیاجہاں گلگت روڈ پر سندوس کے قریب مال بردارٹرک تیزرفتاری کے دوران موڑکاٹتے ہوئے دریائے سندھ میں گرگیا۔ حادثے میں ٹرک ڈرائیور ہلاک جبکہ دو افراد دریا میں بہہ کر لاپتہ ہوگئے ہیں،دیر بالاکے علاقے واڑی میں بھی تیز رفتار ٹرک دریا میں گرنے سے پانچ افرادزخمی ہوگئے۔
 
Top