نیند کی کمی موٹا اور احمق بنا سکتی ہے

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سید صاحب یہ کام کے بعد سارے بدن درد رہتا ہے کیا وجہ ہوسکتی ہے؟
اتنی سیدھی سی بات کا جواب تو ہم بھی دے سکتے ہیں
طاری ہوا بڑھاپا اور کھو گئی جوانی
بس دیکھتے ہی دیکھتے گزری یہ زندگانی

وہ چستی و طراری وہ تیز رو جوانی
آئے کہاں سے آخر وہ پہلی سی روانی

طبیعت میں جو تیزی تھی کم تر ہوئی جاتی ہے
جھک جھک کے ہو گئی ہے اپنی کمر کمانی
 
اے خان

محفلین
ھو الشافی
یقیناً اباکے ہاتھوں پٹنا انتہائی پُرمشقت و اذیت ناک کام ہے۔۔۔
اس کے دفع کے لیے سرسوں کے نیم گرم تیل کی مالش سے از حد افاقہ ہونے کی قوی امید ہے!!!
تین دن سے گھر میں رنگ کررہا تھا اب وجود پورا درد کررہا ہے قسم سے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
تین دن سے گھر میں رنگ کررہا تھا اب وجود پورا درد کررہا ہے قسم سے
واہ ری ہمتِ مرداں۔
ہم پورے ایک ہفتے سے کر رہے ہیں گھر میں رنگ۔ کوئی شکایت کی؟
ویسے آپ کے رنگ میں ر کے اوپر زبر ہی تھا نا؟
کیونکہ زیر والے رنگ سے تو اتنی تھکان نہیں ہوتی بشرطیکہ رانگ نمبر پر نہ کیا ہو۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ھو الشافی
یقیناً اباکے ہاتھوں پٹنا انتہائی پُرمشقت و اذیت ناک کام ہے۔۔۔
اس کے دفع کے لیے سرسوں کے نیم گرم تیل کی مالش سے از حد افاقہ ہونے کی قوی امید ہے!!!
لیکن اے خان محترم تو بچپن کی حدود کب کی چھوڑ چکے ہیں۔ اب اس عمر میں پٹائی؟
کہیں والد صاحب والا کردار یہ خود تو ادا نہیں کر رہے تھے اور مارے کے لئے ہاتھ اوپر اٹھایا اور وہیں اٹک گیاَ
 
اے خان

محفلین
واہ ری ہمتِ مرداں۔
ہم پورے ایک ہفتے سے کر رہے ہیں گھر میں رنگ۔ کوئی شکایت کی؟
ویسے آپ کے رنگ میں ر کے اوپر زبر ہی تھا نا؟
کیونکہ زیر والے رنگ سے تو اتنی تھکان نہیں ہوتی بشرطیکہ رانگ نمبر پر نہ کیا ہو۔
یار وہ جو برش سے کرتے ہیں
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یار وہ جو برش سے کرتے ہیں
ہاں نا۔۔۔ ہم نے کب کہا کہ دیواروں پر ہاتھوں کا چھاپہ لگاتے ہیں۔ برش سے ہی کرتے ہیں۔
ہم بھی کر رہے ہیں۔ ساتھ میں دروازے بھی۔
لیکن اس کام سے تھک گئے تو آپ لوگ نیا پاکستان کیسے بنائیں گے
 
Top