نیند کیوں رات بھر نہیں آتی

میں اور اے خان بھائی ایک لڑی میں نیند سے متعلق گفت و شنید کر رہے تھے کہ ظفری صاحب آنکھیں ملتے ہوئے تشریف لائے اور کہا کہ اس موضوع پر dedicated-thread ہونا چاہیے۔ تھریڈ بنانے میں نکلی اور لگی زمرہ جات کھنگالنے۔ محفل چائے خانے پر آ کے احساس ہوا کہ یہاں کچھ گڑ بڑ ہے۔ یہاں آخری مراسلہ جس تھریڈ میں تھا وہ ہمارے عبداللہ محمد بھائی کا تھا اور کچھ نشے سے متعلق باتیں تھیں کہ یہ محفل کا نشہ نہیں، کھیلوں نے ٹن کر رکھا ہے، وغیرہ وغیرہ۔ ہم نے سوچا اس کے اوپر کوئی اور تھریڈ بناتے ہیں جس میں وہ لوگ آ جائیں جنہیں کوئی نشہ نہیں اور ان کی آنکھیں بند ہونے سے کوسوں دور ہیں۔ اگر آنکھ مٹ بھی جائے تو ذہن کھلا رہتا ہے۔ آ جائیں اب سب بےخوابی کے شکار حضرات اور سب سے پہلے ان کے کپتان یاز صاحب کو ٹیگ کروں گی۔
 
ظفری

لائبریرین
میں اور اے خان بھائی ایک لڑی میں نیند سے متعلق گفت و شنید کر رہے تھے کہ ظفری صاحب آنکھیں ملتے ہوئے تشریف لائے اور کہا کہ اس موضوع پر dedicated-thread ہونا چاہیے۔
بھئی ہم نے آپ دونوں کی بے خوابی دیکھ کر مشورہ دیا تھا ۔شاید کچھ اور بھی ہوں تو ایک لڑی پر جمع ہوجائیں ۔ :D
ہمارا تو جیٹ لیگ چل رہا ہے ۔ کچھ دن بعد ٹھیک ہوجائے گا ۔ پھر ہم یہ جا وہ جا ۔ :LOL:
رہی پاکستان کی بات تو وہ تو ویکیشن ٹائم تھا ۔ ویسے بھی پاکستان میں دن کیا رات کیا ۔ :idontknow:
 
ہمارے ہاں تو دن دیہاڑا چل رہا تھا اور آپ رات کو پونے دو بجے لڑی میں کیا کر رہے تھے😅۔ جیٹ لیگ ختم ہونے کے بعد کیا ارادے ہیں؟ کچھ اپنی نیند کے اوقات و تجربات پر روشنی ڈالیں!
 
ظفری

لائبریرین
ہمارے ہاں تو دن دیہاڑا چل رہا تھا اور آپ رات کو پونے دو بجے لڑی میں کیا کر رہے تھے😅۔ جیٹ لیگ ختم ہونے کے بعد کیا ارادے ہیں؟ کچھ اپنی نیند کے اوقات و تجربات پر روشنی ڈالیں!
کل نئی ٹارچ خریدیں گے پھر روشنی ڈالیں گے ۔ ابھی تو سونے چلے کہ صبح عید ہے ۔ کہیں نماز اور بکرا دونوں ہی نکل نہ جائیں ۔ :ROFLMAO:
 
نیند آ گئی کیا؟؟؟ 😅
نیند اور ہمیں؟؟ شاواشے ۔ نیند نہ آنے کی وجہ سے تو رات کی ڈیوٹی چک لی تھی ہم نے ۔ پھر ساتھ ساتھ کبھی دن کبھی دوپہر اور کبھی شاماں کی ڈیوٹیاں کرتے ہیں ۔

پچھلے کئی برس سے زیادہ تر مراسلے علی الصبح ہی نظر آئیں گے شاید نوے فیصد سے زیادہ

لہذا جاننے والے کہتے ہیں

بابا کھپتی او اوئے چھیڑ ناں لویں سو
 
زیک

مسافر
گارمن کنکٹ پر چیک کیا کہ پچھلے ایک ماہ میں اوسطاً کتنی دیر سویا۔ اندازے سے زیادہ ٹائم نکلا 8 گھنٹے 23 منٹ۔

سو میں تو نکلا اس لڑی سے بذریعہ پتلی گلی
 
یاز

محفلین
آ جائیں اب سب بےخوابی کے شکار حضرات اور سب سے پہلے ان کے کپتان @یاز صاحب کو ٹیگ کروں گی۔
کروٹیں لے لے کے کہتے ہیں، شبِ فرقت میں ہم
کس طرح اے خفتگانِ خاک! آ جاتی ہے نیند
نیند کو بھی نیند آ جاتی ہے ہجرِ یار میں
چھوڑ کر بے خواب مجھ کو آپ سو جاتی ہے نیند
ہجر میں سونے کی ایسی ہی تمنا اے وزیر
دیکھتا ہوں اس کو حسرت سے، جسے آتی ہے نیند
 
یاز

محفلین
گارمن کنکٹ پر چیک کیا کہ پچھلے ایک ماہ میں اوسطاً کتنی دیر سویا۔ اندازے سے زیادہ ٹائم نکلا 8 گھنٹے 23 منٹ۔
حقیقتوں نے تو کھل کھل کے نیند اڑا دی ہے
نئے طلسم بناؤ کہ نیند آ جائے
سکوں نصیبو! ادھر آؤ اور کوئی تدبیر
ذرا ہمیں بھی بتاؤ کہ نیند آ جائے
 
کروٹیں لے لے کے کہتے ہیں، شبِ فرقت میں ہم
کس طرح اے خفتگانِ خاک! آ جاتی ہے نیند
نیند کو بھی نیند آ جاتی ہے ہجرِ یار میں
چھوڑ کر بے خواب مجھ کو آپ سو جاتی ہے نیند
ہجر میں سونے کی ایسی ہی تمنا اے وزیر
دیکھتا ہوں اس کو حسرت سے، جسے آتی ہے نیند
مکرر مکرر کپتان صاحب
 
گارمن کنکٹ پر چیک کیا کہ پچھلے ایک ماہ میں اوسطاً کتنی دیر سویا۔ اندازے سے زیادہ ٹائم نکلا 8 گھنٹے 23 منٹ۔

سو میں تو نکلا اس لڑی سے بذریعہ پتلی گلی
آپ ہی تو وہ مسیحا ہیں جن سے باقی سب نے ٹپس لینی ہیں!!!
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
میں نے نیند کی روٹین ٹھیک کرنے کے موضوع میں چند سال قبل ایک بلاگ لکھا تھا۔۔۔لیکن تب سے بے خوابی ہے۔ کیا یہ میرا بلاگ پڑھنے والوں کی نظر لگی ہے!!!
آپ کی فہرست کے علاوہ کچھ باتیں جو سب کے لئے نہیں لیکن ضروری ہیں:
۱- شام میں الکحل اور کیفین سے پرہیز
۲- اچھا تکیہ
۳- گدا بھی آرام دہ ہونا اب اہم سمجھتا ہوں اگرچہ اک عمر تھی کہ گدے کے بغیر بھی خوب سوتا تھا
 
زیک

مسافر
ربط کسی اور تحریر پر جا رہا ہے۔ آج کل آپ کے روابط کچھ گڈمڈ لگتے ہیں
میری طرف تو یہی تحریر کھل رہی ہے۔۔۔تاہم آجکل مسئلہ یہ ہے کہ فون میں دو تین چیزیں کلپ بورڈ دے رہا ہوتا ہے۔ لیپ ٹاپ سے ایکوریسی بہتر ہے مگر آن دا موو وغیرہ ہوں اس لیے فون ہینڈی ہے۔
 
Top