مریم افتخار
محفلین
میں اور اے خان بھائی ایک لڑی میں نیند سے متعلق گفت و شنید کر رہے تھے کہ ظفری صاحب آنکھیں ملتے ہوئے تشریف لائے اور کہا کہ اس موضوع پر dedicated-thread ہونا چاہیے۔ تھریڈ بنانے میں نکلی اور لگی زمرہ جات کھنگالنے۔ محفل چائے خانے پر آ کے احساس ہوا کہ یہاں کچھ گڑ بڑ ہے۔ یہاں آخری مراسلہ جس تھریڈ میں تھا وہ ہمارے عبداللہ محمد بھائی کا تھا اور کچھ نشے سے متعلق باتیں تھیں کہ یہ محفل کا نشہ نہیں، کھیلوں نے ٹن کر رکھا ہے، وغیرہ وغیرہ۔ ہم نے سوچا اس کے اوپر کوئی اور تھریڈ بناتے ہیں جس میں وہ لوگ آ جائیں جنہیں کوئی نشہ نہیں اور ان کی آنکھیں بند ہونے سے کوسوں دور ہیں۔ اگر آنکھ مٹ بھی جائے تو ذہن کھلا رہتا ہے۔ آ جائیں اب سب بےخوابی کے شکار حضرات اور سب سے پہلے ان کے کپتان یاز صاحب کو ٹیگ کروں گی۔