تعارف نیا مہمان

پاکستانی

محفلین
وعلیکم اسلام محترم حسن علوی صاحب

محفل میں خوش آمدید

مجھے لگتا ہے کہ آپ شاید محب علوی صاحب کے رشتے دار یا انہی کی معرفت یہاں آئے ہیں، بہرحال اپنا تعارف کے خانے میں جا کر اپنا تعارف کرا دیں تو زیادہ بہتر ہے۔
 

باسم

محفلین
خوش آمدہد

علوی صاحب بہت بہت مبارکباد
میں تو سمجھا تھا کسی رکن کے ہاں منا ہوا ہے۔ :lol:
 

رضوان

محفلین
لگتا ہے حکومتی محکمے کی تمام پیش بندیاں ناکام ہو رہی ہیں۔ نئے مہمانوں کی آمد اسی تواتر سے جاری ہے۔
اب آہی گئے ہیں تو خوش آمدید ( گھبرایے نہیں ہر نیا آنے والا اپنے حصے کا رزق ہمراہ لاتا ہے :lol: )
 

دوست

محفلین
خوش آمدید۔
اب ماشاءاللہ دو علوی ہوگئے اردو محفل پر۔
بھائی جی آتے جاتے رہیے گا۔
اور کچھ تعارف وغیرہ بھی کروا دیں تو۔۔۔۔۔۔۔
 
حسن علوی کا نام تو جانا پہچانا لگ رہا ہے اگر وہی ہے جو میں نے سوچا ہے تو لطف رہے گا حسن علوی کی آمد سے ۔

خوش آمدید اور امید ہے کہ آنا جانا لگا رہے گا :)
 
جمعہ کے روز میں نے پیغام بھیجا تھا کہ بھائی صاحب ذرا جا کر اپنے تعارف والے دھاگے کو تو دیکھو مگر شومئی قسمت اس وقت ہی محفل کا سرور ڈاؤن ہوگیا اور کوئی پیغام پوسٹ‌ نہ ہوسکا۔

حسن علوی ایم بی اے فنانس (Finance) انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی سے کر رہے ہیں اور اردو سے دلچسپی رکھتے ہیں بلکہ ترویج کے لیے مقدور بھر کوشش بھی کرتے ہیں۔ کتابوں سے بھی دلچسپی ہے ، اس کے علاوہ گانوں اور فلموں سے بھی شغف رکھتے ہیں۔
 
Top