تعارف نیا ممبر، مجھے خوش آمدید تو کہیے

اچھا جی تو آپ کیا مشاق کپڑے دھو دھو کے بنے ہیں؟ (معذرت)
اور یہ غم کس بلا کا نام رکھ لیا آپ نے اور کس کو چمٹادی ہے؟
 

منہاجین

محفلین
یہ عشق نہیں آساں

یہ عشق نہیں آساں، بس اِتنا سمجھ لیجئے
اِک آگ کا دریا ہے اور ڈوب کے جانا ہے

دوسرے لفظوں میں:

مت سہل ہمیں جانو، پھرتا ہے فلک برسوں
تب خاک کے ذرے سے اِنسان نکلتا ہے
 

منہاجین

محفلین
کسی بلبل کا دِل جلا ہوگا

لگتا ہے آپ بھی صاحبِ "ذوق" ہیں، یعنی ابراہیم ذوق کو خوب پڑھا ہوا ہے۔ بس ذرا سی گڑبڑ کر گئے ہیں شاید عجلت میں۔ اصل شعر یوں ہے:

چمن سے آرہی ہے بوئے کباب
کسی بلبل کا دل جلا ہوگا
 
جی نہیں بلکہ ہمارے ایک سینئر ہوا کرتے تھے ڈاکٹر اسلم ذوق انکو دیکھا ہے تب سے یہ گڑبڑ گھوٹالہ چل رہا ہے۔ ویسے غلطی کےلیے معذرت میں حقیقت میں خاصا بے ادب ادمی ہوں۔ :x
 

نبیل

تکنیکی معاون
زبردست، آخر منہاجین کو بھی اپنی ٹکر کے صاحب ذوق مل ہی گئے۔ ذرا ان کی مشکیں کسیں ڈاکٹر صاحب، یہ دوسروں کو اپنی بذلہ سنجی سے بہت زچ کرتے ہیں۔ :great:
 
خیر ہنسی مذاق تو چلتا ہی رہتا ہے ورنہ
مردے بھی کیا خاک جیا کرتے ہیں

جی من آنم کہ من دانم :chicken:
میں اور منہاجین صاحب کا مقابلہ اس سے تو اچھا ہے کہ میں فورم کو ہی چھوڑ جاوں اور صرف بلاگ لکھنا شروع کردوں۔ ویسے میں ایک کتاب بھی لکھ رہا ہوں جس کا نام ڈکشنری ہے اٹالین اردو۔
 

منہاجین

محفلین
پرچہ کینسل نہ ہو جائے!

آپ کیوں بلاوجہ اِحساسِ کمتری میں مبتلا ہو رہے ہیں، یہ کوئی اچھی بات تو ہے نہیں۔ اور نہ میں کوئی افلاطون یا تیس مارخان ہوں۔ ایسے ہی بس اونگی بونگی مارتا رہتا ہوں، اگر اِس سے دوسروں کے لئے مزاح کا پہلو نکلتا ہے تو اِس میں میرا کیا جاتا ہے، بھلا!

آپ نے جس لغت کا ذکر کیا، کیا وہ صرف اٹالین اُردو ہو گی یا اُردو اٹالین بھی؟ اور کیا آپ اُسے آن لائن مہیا کرنے کا اِرادہ رکھتے ہیں؟ وغیرہ وغیرہ۔ تفصیل سے نوٹ فرمائیں۔ خوشخطی کے علیحدہ نمبر ہوں گے۔ نقل لگانے کی صورت میں پرچہ کینسل کر دیا جائے گا۔
 
بھائی پھر تو اس پرچہ کو کینسل ہی سمجھو کہ ساری نقل ہی ہو رہی ہے ہاں شاید تھوڑا عقل ساتھ ہو کوشش ہے۔
فی الحال صرف اٹالین اردو ہے دوسری سمت بعد میں دیکھی جائے گی۔
جب چھپ جائے گی تو آن لائین بھی لائی جاسکتی ہے۔

اور میں احساسِ کمتری کا شکار نہیں ہوں مگر بڑوں کا احترام ہمیشہ کرتاہوں اور یہاں پر آپ مجھ سے بہت بڑے ہیں۔ جی
 
اچھا تو مجھے تلقین کرتے ہوئے آپ نے وہ کیا نام احساسِ کمتری کا چکر شروع کردیا ہے۔ اور یہ آپ اپنے آپ کو زرہ کیوں کہ رہے ہیں؟
 

اجنبی

محفلین
ڈاکٹر صاحب باسی خوش آمدید ۔ آپ نے تو آتے ہی رنگ اور سکہ دونوں جما دیے ، بڑی رونقیں لگائی ہوئی ہیں :)
 

منہاجین

محفلین
قدیر کو دوبارہ خوش آمدید

قدیر بھائی کو دوبارہ بلکہ سہ و چہار بارہ خوش آمدید

آپ پہلی بار تو آئے نہیں، مگر آتے جاتے رہتے ہیں اِس لئے۔ اب کے پھر سے تو بھاگ جانے کا کوئی اِرادہ نہیں ہے کیا؟ اِفتخار راجہ کا کہنا ہے کہ مجھے قدیر نے بلایا ہی نہیں، میں تو بِن بلائے آیا ہوں۔

یہ لچھن کوئی اچھے تو نہیں ہیں، ہمیں کہا کہ میں اِفتخار راجہ کو لینے جا رہا ہوں اور خود پلٹے نہ اُن کی خبر دی۔ وہ تو اچھا ہوا موصوف بھلے مانس نکلے اور خود ہی آ گئے۔
 

قمر

محفلین
بلبل ہی کیوں کسی طوطے کا بھی تو دل جل سکتا ہے ویسے شاعر جنگل کے بادشاہ ہیں جس کو مرضی جلا دیں :shock:
 

اجنبی

محفلین
منہاجین اصل وجہ میرا ڈائل اپ کنکشن ہے جو مجھے زیادہ ونڈوز کھولنے کی اجازت نہیں دیتا ۔
آپ بھی تو اب نایاب ہو گئے ہیں
 

منہاجین

محفلین
بلبل، طوطے اور قُمریاں

قمر نے کہا:
بلبل ہی کیوں کسی طوطے کا بھی تو دل جل سکتا ہے ویسے شاعر جنگل کے بادشاہ ہیں جس کو مرضی جلا دیں :shock:
لگتا ہے آپ کو طوطوں سے خاصی ہمدردی ہے، یہ الگ بات کہ اُردو ادب میں طوطوں کی کوئی اہمیت ہی نہیں۔ جسے دیکھو بلبل کا راگ الاپتا دِکھائی دیتا ہے۔ ویسے آپس کی بات ہے، بلبل کے بعد اُردو ادب میں قُمریوں کو بھی خاصی کوریج حاصل ہے، پھر آپ نے طوطوں کا ذِکر کس لئے چھیڑا؟



قدیر نے کہا:
منہاجین اصل وجہ میرا ڈائل اپ کنکشن ہے جو مجھے زیادہ ونڈوز کھولنے کی اجازت نہیں دیتا ۔
آپ بھی تو اب نایاب ہو گئے ہیں

میں تو نایاب نہیں ہوا۔ آجکل لکھنا ذرا کم کر دیا ہے تو کچھ مصروفیات بڑھ گئی ہیں اور کچھ آپ جیسے کرم فرما بھی تو نہیں رہے، جن سے چھیڑخانیاں کروں۔ لیکن پھر بھی سب سے زیادہ پیغامات ناچیز ہی کے ہے۔ :wink:
 
بلبل، طوطے اور قُمریاں

منہاجین نے کہا:
میں تو نایاب نہیں ہوا۔ آجکل لکھنا ذرا کم کر دیا ہے تو کچھ مصروفیات بڑھ گئی ہیں اور کچھ آپ جیسے کرم فرما بھی تو نہیں رہے، جن سے چھیڑخانیاں کروں۔ لیکن پھر بھی سب سے زیادہ پیغامات ناچیز ہی کے ہے۔ :wink:

کہ پڑھنے لکھنے سے تو خیر ہم منع نہیں کرتے اور مگر بات اگر احباب کی ہے تو اس فہرست میں اگر بندہ ناچیز کو بھی شامل لیا جائے تو محفل کے جمے رہنے کے امکانات مذید روشن ہوجائیں گے ۔
 
Top