نیا شادی دفتر

زبیر مرزا

محفلین
ہم سے کس نے فیس مانگی ؟ بتیس دانت ، چھتیس خوبیاں اور اس فیس ( چہرے) پر ہم فیس بھی ادا کریں ؟
ارے صاحب آپ کو لوڈشیڈنگ میں چراغ لے کر ڈھونڈنے پر ہم سا نہیں ملے گا:) جانے کتنے لوگ ہمارے ایک ہاں پر
کان لگائے بیٹھے ہیں - ہم تو اس شادی دفتر کو جانچنے آنکنے آجاتے ہیں وگرنہ ہمارے لیے رشتوں کی کمی نہیں
پھوپھی ہیلری کلنٹن تو چیلسی کو ہم سے بیاہنے پر تُلی بیٹھیں تھیں، ہم نہیں مانے کہ وہ نسوار کھاتی ہے
اور بلا کی پھوہڑ ہے-
 

شمشاد

لائبریرین
تو آپ کا جانچنے کا معیار کیا ہے، ذرا ہمیں بھی تو معلوم ہو۔

ہم تو امتحان لینے کے لیے آلو چھیلواتے ہیں۔ اگر تو لڑکی چھلکا پتلا اتارے تو کنجوس اور اگر موٹا چھلکا اتارے تو فضول خرچ قرار دے دیتے ہیں۔
 

زبیر مرزا

محفلین
فیس نہیں ملے گی تو گاڑی بھی نہیں گزرنے دیں گے (دلہے دلہن والی)۔ ہاں جی۔
آپ سے کس نے کہا کہ گاڑی پہ جائیں گے ہم جناب :airplane1: ہوائی جہاز پہ جائیں گے
لے جائیں گے لے جائیں گے ہوائی جہاز میں اُڑا کے لے جائیں گے
رہ جائیں گے رہ جائیں گے شادی دفتر والے دیکھتے رہ جائیں گے
 

شمشاد

لائبریرین
آپ سے کس نے کہا کہ گاڑی پہ جائیں گے ہم جناب :airplane1: ہوائی جہاز پہ جائیں گے
لے جائیں گے لے جائیں گے ہوائی جہاز میں اُڑا کے لے جائیں گے
رہ جائیں گے رہ جائیں گے شادی دفتر والے دیکھتے رہ جائیں گے

اب آئے ناں سیدھی راہ پر، پہلے تو یہی نہیں مان رہے تھے کہ شادی کرنی ہے۔

شادی دفتر کی بھی مانیں گے۔ کوئی فکر کی بات نہیں۔
 

زبیر مرزا

محفلین
اب آئے ناں سیدھی راہ پر، پہلے تو یہی نہیں مان رہے تھے کہ شادی کرنی ہے۔

شادی دفتر کی بھی مانیں گے۔ کوئی فکر کی بات نہیں۔
بارے ہم نے اپنی شادی کی بابت کب کہا:atwitsend: ہم تو بھتیجے فیضان کاشف حالیہ دوسری جماعت گریجوٹ کی بات کررہے تھے تم جانوں شمشاد بھائی
نئی نسل کی رفتار تو ہوائی جہاز پر ہی جاوے گی نا بارات :)
تبسم تو بس ہنستی ہی جارہی ہے بچے کے لیے رشتہ تلاش نہیں کرتیں دفتر میں کام کروایا کریں شمشاد بھائی یوں بھی اس شادی دفتر میں
کوئی بھولا بھٹکا اور مجھ سا بھولا ہنستا ہی آوے ہے
 

شمشاد

لائبریرین
دل کے بہلانے کو غالب یہ خیال بُرا نہیں ہے۔

بھتیجے فیضان کا بھی باری آنے پر کام ہو جائے گا۔
 

زبیر مرزا

محفلین
ارے شمشاد بھائی ہمارے بھتیجے کے رشتے کا کیا ہوا؟
خدرا جلدی کریں اُسے کے باوا نا کوئی گل کھلا دیں آج کل دن رات فیس بُک پر موجود ہوتے ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
جواب : اشتہار ضرورتِ رشتہ

پسند آیا آپ کا اشتہار، کہیں یہی تو نہیں آپ کا کاروبار، ہیں بکاؤ میرے سرکار جو چلے آئے ہیں سرِ بازار، لیکر خود اپنی پکار۔ ہو رہے ہیں ذلیل و خوار ۔۔۔ سید زادہ، نو عمر، جھوٹی لگتی ہے یہ خبر، پستہ قد تو ہو گی موٹی بھی آپ کی کمر ۔۔۔ ہیں آپ جوان از اعلیٰ خاندان، ہوتا گر یہ سچ تو نہ مانگتے جہیز میں پاندان، گلدان۔۔۔ اسی مانگ کے سبب ہیں آپ کنوارے پریشان۔

کوئی بات نہیں کر لیجیے مجھے قبول، آزردہ دل ہوں اور دھول کا پھول۔۔۔ ہوں صورت سے حور مگر قسمت سے مجبور، شوق ہے سرخی کا نہ میک اَپ پسند، ماں باپ نے رکھا ہے گھر میں نظر بند، دینی تعلیم سے ہوں مالا مال، گو چاندی کی جھلک رکھتے ہیں کچھ بال، غریبی نے نکھار دیئے ہیں خد و خال، جوانی تو ہے مثلِ حبار، مال کے علاوہ سب کچھ مجھ میں ہے جناب، آپ کاروباری ہوں یا کہ اناڑی۔۔۔ چھوٹی سی ہو دکان یا مکان ۔۔۔

کاش بن جائیں آپ مومن، قبول کر لیں یہ کمسن، بیوپاری سے بن جائیں محسن، اپنی بیوی بنا لیں مجھے، اپنے سینے سے لگا لیں مجھے، غلط نظروں سے بچا لیں مجھے۔۔۔ رقعہ میں حاضر ہے تصویر، گر پسند ہو کر دیجیے تحریر، ورنہ بے کار ہے سب تقریر، سمجھونگی یہی ہے سب تقدیر، چار سو بیس (420) سے کر لیجیے انتقال، گلی نو دو گیارہ میں جو ہے ایک ہسپتال، حیران چوک سے آگے ہے اپنی بھی چھال، پریشان منزل سے آگے آئیں گے تو وہیں مرقد میں ہے ہمارا دارلزار، اگر جلد چلے آئیں گے تو والدین کو میرے بقید حیات پائیں گے، وہاں قریب ہی ہے اپنے بھائی کا آفس، نہیں ہوں پسند تو پھر ۔۔۔ خدا حافظ۔

 

شمشاد

لائبریرین
ارے بھئی یہ جوابی اشتہار دیا تھا، پلٹ کر وہ صاحب آئے ہی نہیں۔
نجانے کس جہاں میں کھو گئے۔
 

شمشاد

لائبریرین
جی نہیں ایسی بات نہیں ہے۔

ابھی کل ہی میرے دفتر کی جانب سے ایک کامیاب شادی انجام پائی ہے۔ اور میں دعوت کھا کر آیا ہوں۔
 
Top