نیا شادی دفتر

شمشاد

لائبریرین
یہ چار خصوصیات ایک میں تو ہو نہیں سکتیں، بلکہ مجھے شک سے ہے یہ چار میں بھی ہوں کہ نہ ہوں۔ ایسی لڑکی آرڈر پر بنوانی پڑی تو اس میں بھی مشکل ہے۔
 
زبیر مرزا

محفلین
یہ چار خصوصیات ایک میں تو ہو نہیں سکتیں، بلکہ مجھے شک سے ہے یہ چار میں بھی ہوں کہ نہ ہوں۔ ایسی لڑکی آرڈر پر بنوانی پڑی تو اس میں بھی مشکل ہے۔
آپ ہی ایسا کہیں گے تو یہ شادی دفتر کا کیا ہو گا
میں نے تو پہلے کہا تھا یہ شادی دفتر کوئی سرکاری دفتر سا ہے ٹرخاؤ بھگتاؤ قسم کا - مناسب رشتے اس کے بس کی بات نہیں :)
 
تبسم

محفلین

شمشاد

لائبریرین
ڈھونڈ دوں گا، بالکل ان کے مطلب کی ڈھونڈ دوں گا، لیکن یہ شادی دفتر کی فیس بھی تو بھریں۔
 
تبسم

محفلین
ڈھونڈ دوں گا، بالکل ان کے مطلب کی ڈھونڈ دوں گا، لیکن یہ شادی دفتر کی فیس بھی تو بھریں۔
میں سوچ رہی تھی کے آپ نے ابھی لڑکیاں بتا نی شروع کیوں نہیں کی۔
زحال مرزا جی آپ کو آپ کی چار خصوصیات رکھنے والی لڑکی چاہیے تو دفتر کی فیس ادا کر نی پڑے گی ۔شمشاد بھائی بغیر فیس کے کوئی کام نہیں کر تے
 
شمشاد

لائبریرین
اور ان کو تو چار گنا زیادہ فیس بھرنی پڑے گی کہ ان کو چار خصوصیات والی لڑکی چاہیے۔
 
شمشاد

لائبریرین
آؤ جی، جی آیاں نوں۔

بس شادی دفتر کی فیس بھر دیں۔ باقی باتیں بعد میں ہوں گی۔

اور ہاں آپ ٹھنڈا لیں گے یا گرم؟
 
شمشاد

لائبریرین
نہیں ایسا نہیں ہو سکتا۔

شادی دفتر کی کتاب کے پہلے صفحے پر لکھا ہے کہ پہلے شادی دفتر کی فیس ادا کی جائے۔
 
شمشاد

لائبریرین
اس کا مطلب ہے آپ کو مزید خوبی والی دلہن چاہیے یعنی کہ وہ شاعرہ بھی ہو۔ (شاعرہ دلہن کی تلاش کی فیس تھوڑی زیادہ لگے گی۔)
 
اس کا مطلب ہے آپ کو مزید خوبی والی دلہن چاہیے یعنی کہ وہ شاعرہ بھی ہو۔ (شاعرہ دلہن کی تلاش کی فیس تھوڑی زیادہ لگے گی۔)
جناب ہم نے تو سن رکھا ہے کہ مصیبت اور جہنم مفت میں ہی مل جاتے ہیں۔۔۔۔ تو یہ مصیبت روئے مصیبت ہوگی کہ ایک تو عورت اوپر سے شاعرہ بھی ہو۔۔۔۔ اس معاملے میں تو الٹا آپ ہی مقروض ہو جائیں گے۔۔۔۔ لیکن ہم نے وہ رقم بخش دی آپ بس ہمیں ڈھونڈ دیں۔۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
نہیں جناب مصیبت اور جہنم مفت میں نہیں ملتیں۔ اس کے لیے بھی انسان کو کوشش کرنی پڑتی ہے۔ جیسے کسی مصیبت کو دعوت دینے کے لیے آپ کو کسی بیل کو دعوت دینی پڑے گی کہ "آ بیل مجھے مار"، اسی طرح جہنم کے لیے بھی آپ کو بہت محنت کرنی پڑے گی، کیسے کیسے فراڈ کرنے پڑیں گے، وغیرہ وغیرہ۔

اور آپ سے کس نے کہہ دیا کہ شاعرہ بیوی مصیبت ہے۔ وہ تو عین راحت ہو گی کہ ہر وقت شعر سنا سنا کر طبیعت کو گرماتی رہے گی۔
 
Top