نیا سکول - داخلہ کھلا ہے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

پاکستانی

محفلین
قیصرانی نے کہا:
شمشاد نے کہا:
مندرجہ ذیل سوال کو جواب ہی نہیں دیا کسی نے۔ کیوں ؟

وہ کون ہے ؟
جو عشق میں ہے
جو ملن میں ہے
جو دل میں ہے
مگر دھڑکن میں نہیں
ہاں جی، کون لائق فائق طالبعلم اس سوال کا جواب دے گا؟

کمال ہے جب کلاس مانیٹر سے کچھ نہیں بن پا رہا تو باقی کیا کریں گے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
آپ کی آمد کی خوشی میں حاضری لگ گئی۔ آئیندہ سے اچھی بات بتا کر ہی حاضری لگائیں‌گے

اچھا اب باقاعدہ رہیں‌گے یا پھر۔۔۔ :p
 

سندباد

لائبریرین
ماسٹر جی آج کی اچھی بات یا نئی خبر یہ ہے کہ میں نے اردو محفل کی لائبریری میں ایک پشتو افسانہ پوسٹ کیا ہے۔

کیا میری آج کی حاضری لگ جائے گی؟
 

قیصرانی

لائبریرین
بیوہ لڑکی نا؟ میں نے تعارف پڑھا تھا، ابھی باقی بھی دیکھتا ہوں۔۔۔

بہت عمدہ کاوش ہے۔ حاضری بالکل لگ گئی :)
 

شمشاد

لائبریرین
ایک شادی کا دعوت نامہ

مسٹر اینڈ مسنز دہی اور بھلا کے بیٹے کاکا گول گھپا کی شادی مسنز کچوری اور مسٹر سموسہ آف تیکھی پوری کی بیٹی بی بی پاپڑی سے ہونا قرار پائی ہے۔ آپ سبکو شرکت کی دعوت ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
دیوداس کو :

باپو نے کہا گھر چھوڑ دو
ماں نے کہا پارو کو چھوڑ دو
پارو نے کہا دارو پینا چھوڑ دو

لیکن آپ کو کس نے کہا کہ خط لکھنا چھوڑ دو؟؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
شادی کے دعوت نامے میں تاریخ اور مقام تو رہ ہی گیا ۔

مقام :

پیسٹری ہال
نزد جلیبی چوک
پاپڑ نگر

تاریخ :

29 فروری
 

شمشاد

لائبریرین
گوگل ارتھ کی ضرورت نہیں ہے جی، ہر ٹیکسی رکھشے والے کو پتہ ہے۔ اور ہاں تحفہ ساتھ لے جانا نہ بھولیئے گا۔
 

سندباد

لائبریرین
انسان وہی کچھ کرتا ہے جو وہ جانتا ہے۔ اس دنیا میں بیشتر انسان ایسے ہیں جو دوسروں کی آنکھوں سے دیکھتے اور دوسروں کے کانوں سے سنتے ہیں۔ (شونیار)

کیا حاضری لگ جائے گی؟
 

عمر سیف

محفلین
نفرت آدمی کو اس طرح کھا جاتی ہے جس طرح آگ خشک لکڑی کو کھا جاتی ہے اور راکھ کر دیتی ہے۔

لگا دیں حاضری۔
 

ظفری

لائبریرین
کیوں نہیں‌لگے گی سندباد بھائی ۔۔۔ میں ہی لگادیتا ہوں ۔۔۔ لو جی اور اس کیساتھ میری بھی آج کی حاضری ہوگئی ۔ :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
ہمیں دوسرں سے مہربانی سے پیش آنا چاہیے، کچھ اسطرح :

چار چیونٹیاں جنگل میں جا رہی تھیں کہ انہوں نے ایک ہاتھی کو اپنی طرف آتے دیکھا۔ ایک کہنے لگی ہمیں اسے مار دینا چاہیے، دوسری بولی ہمیں اس کی ٹانگیں توڑ دینی چاہیے، تیسری بولی اسے اپنے راستے سے اٹھا کر دور پھینک دینا چاہیے، چوتھی بولی نہیں یہ سب کچھ کرنے کی ضرورت نہیں، وہ اکیلا ہے اور ہم چار۔
 

شمشاد

لائبریرین
کتاب کھولتے ہی امتحان کا سماں ہوتا ہے
ایسے موسم میں ہی تو دماغ خراب ہوتا ہے

دماغ کی باتیں پیپر پے نہیں آتیں
یہ فسانہ تو مارکس شیٹ پر بیاں ہوتا ہے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top