نہیں جاوں گا

مشرف نے حال ہی میں‌کہا ہے کہ ائینی ذمہ داری پوری کرتا رہوں‌گا
4416.gif

جنگ

کیونکہ مشرف سمجھتا ہے کہ اس نے کچھ غلط نہیں کیا ہے

col7.gif

اس کالم سے تحریک ہوئی کہ مشرف کا انٹرویو دیکھوں
اگر مشرف واقعی اکثریت سے منتخب ہوا ہے تو اسکو ٹرم پوری کرنی چاہیے۔
 
زینب

محفلین
اپ تو زرداری کا ساتھ میسر ہے پہلے ق لیگ کا تھا تو کیسے جائے گا۔۔۔۔اور کیوں جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نہیں جائے گا
 
دوست

محفلین
آرمی چیف کو پہلے ہی اختیارات تفویض‌ کیے جاچکے تھے۔
مجھے یہ سمجھ نہیں‌ آتی کہ یہ لوگ ہمیشہ پانی سر پر آجانے کے بعد کیوں اقدامات اٹھاتے ہیں۔ ایک طرف امن معاہدے کیے جارہے ہیں۔ دوسری طرف سوات میں طالبان کے بندے رہا نہیں‌ کیے گئے اور وہاں‌ پھر سے شورش شروع ہوگئی۔ اب رب جانے یہ وہی ہیں یا کوئی اور پارٹی بھی ہوٹلوں اور سکولوں کو جلانے میں ملوّث ہے۔ لشکر اسلام اور انصار السلام کا پہلے تماشہ دیکھا گیا اور اب گیارہویں گھنٹے میں ان کے خلاف کام شروع کیا گیا۔
 
زینب

محفلین
غلط ہمت علی اپ کہاں کی بات کہاں جوڑ کے غلط بات کے ساتھ تصویر مت لگاؤ۔۔۔۔کیانی کی مشرف سے ملاقات سے پہلے ہی پی پی کے وزیراعظم گیلانی نے چیف کو تما م اختیارات دے دیے تھے اس مشرف کیانی ملاقات سے پہلے ہی تمام خبر نشر ہو چکی تھی۔۔۔۔۔۔۔قپائلی علاقوں میں آپریشن کی اجازت گیلانی نے دی نا کے مشرف۔۔۔۔۔۔۔۔
 
صدر پاکستان ہی پاکستانی فوج کا سپریم لیڈر ہے۔ جوبھی قتل و غارت گری پاکستانی فوج کرے گی اس کی لازمی ذمہ داری فوج اور اس کے سپریم لیڈر پر ہی عائد ہوتی ہے۔ بلاشبہ حکومت نے اختیارفوج ہی کو دیا ہے۔
کہیں کی بات کہیں‌نہیں جوڑ رہا بلکہ اپ لنک کی خبر بھی پڑھ لیں۔
صدر راولپنڈی کیمپ افس میں اس لیے بیٹھا ہے کہ فوج اس کی حامی ہے اور بس۔
 
تیشہ

محفلین
:confused: یہ کون کہاں کیوں نہیں جارہا بھئی :confused:

کتنے دنوں سے میں دیکھ رہی ہوں آخر کون ؟ اور کیوں نہیں جائے گا :confused:
 
ساجداقبال

محفلین
اپنے کٹھ پتلی وزیراعظم کا ”اعترافی بیان“ یہاں پڑھ لیں۔ ویسے فوج کو نہ صدر اور نہ ہی وزیراعظم کی اجازت کی ضرورت ہے۔ پی پی پی کو زیادہ اکڑنے کی ضرورت نہیں۔ 111 بریگیڈ‌ ابھی پنڈی میں ہی ہے اور جی ایچ کیو جو اسلام آباد شفٹ ہورہا ہے، کی زمین بھی تعمیرات کیلیے برابر کی جارہی ہے۔
 
ہمت علی صاحب آپ ان معصوم لوگوں کی گردن کاٹنے کے حق میں ہیں ، لوگوں کو پھانسی دینے کے حق میں ہیں اور آپ نہیں چاہتے کہ پولیس یا فوج کسی طور پر امن امان قائم کرے۔ پھر بھائی آپ چاہتے کیا ہیں اور آپ کس کی کٹھ پتلی ہیں؟
 
اپنے کٹھ پتلی وزیراعظم کا ”اعترافی بیان“ یہاں پڑھ لیں۔ ویسے فوج کو نہ صدر اور نہ ہی وزیراعظم کی اجازت کی ضرورت ہے۔ پی پی پی کو زیادہ اکڑنے کی ضرورت نہیں۔ 111 بریگیڈ‌ ابھی پنڈی میں ہی ہے اور جی ایچ کیو جو اسلام آباد شفٹ ہورہا ہے، کی زمین بھی تعمیرات کیلیے برابر کی جارہی ہے۔

درست کہہ رہے ہیں۔ یہ فوج ہی ہے جو بیڑہ غرق کررہی ہے ملک کا۔
مشرف صدارت نہ چھوڑ کر ملک کے ٹکڑے کرنے کے چکر میں ہے۔ آج بلوچستان الگ ہونا چاہتا ہے کل قبائلی علاقے بھی الگ ہونا چاہیں گے پھر سرحد بھی۔ ظاہر ہے روز روز فوجی ایکشن کون پسند کرتا ہے۔ کون چاہتا ہے کہ اپنے پیاروں کو گولیوں کا نشانہ بنتے دیکھتا رہے۔
 
روئیداد خان اور ڈاکٹر قدیر کہ چکے ہیں‌ کہ مشرف صاحب کو پاکستان توڑنے کا ٹھیکہ ملا ہے، اللہ کرے ایسا نہ ہو۔
اللہ پاکستان کو سلامت رکھے ۔
اور یہ سلامت رہے گا ان شاءاللہ ۔ دشمن نیست و نابود ہونگے۔
مگر بار بار ملک کی فوج ملک کے لوگوں کو ہی مارتی رہتی ہے۔ وہ بھی کرزئی کی ایک دھمکی پر۔
دوسرے میزائیل سے پاکستانی فوجیوں‌کو نشانہ بناتے ہیں تو فرینڈلی فائر یاد اتا ہے۔
 
زینب

محفلین
جناب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔گیلانی کہہ سکتا تھا کہ فوج امن قائم کرے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تو بات اور ہوتی اس نے کہا کہ آہپریشن کی اجازت ہے تو الزام فوج کو دینا غلط ہے۔۔۔۔۔۔۔ویسے صدر تو ملتا ہی رہتا ہے آرمی چیف سے اس سے پہلے گیلانی سے ملا وہ فوٹو کیوں نہیں لگائی کہ یہ گیلانی نے آپریشن کی اجازت دی ابھی کل کا بیان پڑھیئں گیلانی کا کہ"آپریشن کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا" یہ بیان گیلانی نے دیا نا کہ مشرف نے۔۔۔۔جہاں مشرف غلط ہوتا ہے وہاں ہم اس کا بھی بینڈ بجاتے ہیں پر جہاں جہاں پی پی غلط ہے آپ بھی مانیئں۔۔۔۔۔۔پر آپ کہا کہاں مانیئں گے ہمت علی یہ تو پی پی پوری کی پوری ہی گئی گزری ہے
 
وہ تصویر تو یوں لگائی تھی کہ آپ کہہ رہیں تھی کہ جناب زرداری کی وجہ سے مشرف نہیں‌جارہا۔
نہیں یہ بات نہیں۔ بلکہ فوج کی وجہ سے نہیں‌جارہا۔ یہ بتانے کے لیے لگائی تھی۔
 
زینب

محفلین
اب تو پی پی کی وجہ سے نہیں جا رہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔زرداری نے بی اے کی شرط کیسے راتوں رات ختم کروا لی۔۔۔۔کیسے آیئن میں‌ترمیم ہو گئی کسی کو پتا بھی نہیں چلا بس مشرف اور ججز کے لیے پی پی بے ایمانی پے بے ایمانی کیے جا رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔کھلا دھوکہ قوم کے ساتھ ۔۔۔۔۔دیکھا نہیں نتیجہ ضمنی انتخاب میں‌کیسے سامنے آیا۔۔۔۔۔۔اس وقت زرداری ہی مشرف کی سپورٹ میں ہے زردزری کی وجہ سے ہی مشرف ٹکا ہوا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور کوئی وجہ نہیں ہے۔۔۔۔۔
 
کل جیو ٹی وی پر "ہم سب امید سے ہیں" دیکھ رہا تھا۔ اس میں دکھاتے ہیں کہ آصف زورداری کہتے ہیں، ہم نے وعدہ کیا تھا کہ ایوانِ صدر میں بہت جلد پی۔پی۔پی کا صدر ہوگا تو لیجئے تشریف لاتے ہیں پی۔پی۔پی کے صدر جناب پرویز بہ مشرف۔۔۔۔ :lll:
 
بندر کی بلا طویلے کے سر
نہ پی پی نے مشرف کو ووٹ دیا نہ پی پی نے مشرف کو اٹھارویں ترمیم دے کر قانون صدر بنایا نہ کچھ اور خوامخواہ بدنام پی پی ہو۔ حتیٰ کہ نااہل لوگ جن کو عدالت سےسزا بھی ہوچکی ہے بیان بازی کررہے ہیں۔
مشرف کو صرف فوج حکومت میں‌لے کر ائی تھی وہی اس کی حکومت کے قائم رکھنے کا باعث تھی اور ہے۔ اپ نہ مانیں‌تو کیا کیجیے۔
 
Top