نویں سالگرہ نو برس کا قصہ ہے

نبیل

تکنیکی معاون
اوپر دراصل زیک اور ابن سعید کا نام لکھنا چاہ رہا تھا لیکن شعر میں اپنا نام زیادہ موزوں معلوم ہوا سو اس لیے یہی لکھ دیا۔ :)
 
الف عین

لائبریرین
تین دن پہلے لکھنا تھا مگر بوجوہ لکھ نہ سکا۔

جب میں نے اردو میں بلاگنگ شروع کی تو نہ ان پیج کا پتا تھا نہ کسی اور اردو بلاگ کا علم۔ بعد کی معلومات سے خیال ہے کہ عمیر سلام شاید اردو کے پہلے بلاگر ہیں۔

وقت کے ساتھ کچھ اردو بلاگرز سے واقفیت ہوئی۔ تکنیکی مسائل اس زمانے میں بہت زیادہ تھے۔ انہیں حل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے آصف سے بات ہوئی اور انہوں نے ایک مشترکہ بلاگ شروع کرنے کا مشورہ دیا۔ نبیل نے اردو وکی شروع کرنے کی بات کی۔ اس طرح اردوویب بلاگ کا آغاز میری زیک وژن ڈومین پر اور اردو وکی کا آصف کی ڈومین پر ہوا۔

کچھ عرصے بعد اردو سیارہ بھی سیٹ اپ ہو گیا جس پر اس وقت چند ہی بلاگ تھے۔

پھر ہمیں احساس ہوا کہ ایک علیحدہ ڈومین پر یہ سب اکٹھا کیا جائے۔ رائے شماری سے اردوویب ڈاٹ آرگ نام طے پایا اور ہوسٹنگ ڈریم ہوسٹ پر لی جو کافی سال رہی یہاں تک کہ مسائل کی وجہ سے وہاں سے منتقل ہوئے۔

نبیل نے اردوویب رجسٹر ہونے کے چند دن بعد پی ایچ پی بی بی انسٹال کی اور اردو محفل کا آغاز ہوا۔ معلوم نہیں کیا وجہ تھی کہ میں محفل میں دس دن لیٹ شامل ہوا۔ مجھ سے پہلے 24 ارکان ممبر بن چکے تھے۔

وقت کے ساتھ بہت سی تبدیلیاں ہوئیں۔ محفلین آئے اور چلے بھی گئے۔ internationalization، لوکلائزیشن، یونیکوڈ اور ویب ہوسٹنگ کے متعلق بہت کچھ سیکھا۔

محفل اردوویب کا مرکز بن گئی اور اس نے کئی یونیکوڈ اردو فورمز کو جنم دیا۔

جہاں محفل پر ایک نئی کمیونٹی بنی اور نیٹ پر اردو پھیلتی گئی وہاں مجھے کچھ باتوں سے مایوسی بھی ہوئی۔ ایک تو یہ کہ نیٹ پر اردو کا محور شاعری، اسلام، سیاست اور کرکٹ سے زیادہ آگے نہ بڑھا۔ اگر آپ ایسے اردو سائٹس سے واقف ہیں جن کا فوکس اس کے علاوہ ہے تو پلیز ان کے بارے بتائیں۔

دوسری بات کچھ ذاتی تھی۔ میں نے یہ کبھی نہیں چھپایا کہ میں مغرب کا آدمی ہوں۔ اس لحاظ سے اکثر محفلین سے میرا فکری اختلاف ہی نہیں تھا بلکہ ہم الگ دنیاؤں کے باسی تھے اور ایک دوسرے کے بنیادی اصولوں ہی کو سمجھنے سے قاصر تھے۔ یہ بات مصروفیت کے ساتھ نتھی ہوئی اور میں محفل سے کچھ عرصہ دور رہا۔

بھلا ہو آئی فون کا اور نبیل کا کہ انہوں نے آخر میری درخواست قبول کی کہ مجھے منتظم کے عہدے سے ہٹا دیا جائے کہ میں آج یہاں آپ سب کو محفل کی نویں سالگرہ کی مبارکباد دیتا ہوں۔
پچھلی سالگرہ پر ہی میں نے سوچا تھا کہ ہم لوگوں کی ای میل خط و کتابت کو یہاں عام کر دوں۔ لیکن اس وقت جی میل کا زمانہ نہیں تھا۔ یاہو اور میرا ریڈف کا اکاؤنٹ جس میں قدیم ای میل ہتا کر نئی کی جگہ بنائی جاتی تھی، اس لئے وہ کوئی میل محفوظ نہیں رہی۔ شاید نبیل کے پاس کوئی میل محفوظ رہ گئی ہو
 
قیصرانی

لائبریرین
ایک دوست کی یہ مشین ہے اور اس کی لمبی سٹوری ہے۔ اس نے یہ مشین "بلیک مارکیٹ" سے 10 ہزار یورو کی خریدی۔ مسئلہ یہ تھا کہ بٹر فلائی والے مشین فن لینڈ نہیں بھیجتے کہ یہ ایک اورمشہور مشین کی کاپی ہے جس کی ٹیکنالوجی کو یہ مشین کاپی کرتی ہے۔ مشین تقریباً دو سال کے دوران ڈیڑھ گھنٹہ استعمال ہوئی ہے اور ایک دن اچانک اس کی سکرین بلری ہو گئی۔ کئی ماہ تک یہ لوگ رابطے کی کوشش کرتے رہے لیکن ناکامی ہوئی کہ جس فرم کے ذریعے خریدی گئی تھی، وہ ڈلیوری دیتے ہی بیک کرپٹ ہو کر گم ہو گئی۔ وارنٹی بھی گم، پروگرام بھی گم اور کچھ بھی نہیں بچا۔ مجھے جب کہا تو میں نے اپنے کچھ چینی ذرائع استعمال کئے اور ایک ہفتے کے اندر اندر نیا کنٹرول بورڈ اور سکرین منگوا کر فٹ کر دی۔ سب کچھ ٹھیک۔ اب دوست کی اسسٹنٹ اتنی نکمی ہے کہ اس نے ایک بار بھی چیک نہیں کیا۔ جب ان کے پاس کام پہنچا تو پتہ چلا کہ مشین کسی وجہ سے کام نہیں کر رہی۔ یعنی کمانڈز وصول کرتی ہے، پیٹرن لیتی ہے، اس کی آؤٹ لائن پر کام کرتی ہے لیکن اصل سٹچنگ کے وقت اس کا کام رک جاتا ہے اور اس کی مین موٹر کا اینگل جو 100 ہونا چاہئے، وہ اچانک 370 پر اٹک جاتا ہے۔ اب اسی مسئلے کو حل کرنے کے لئے پریشان ہوا ہوا ہوں کہ دوستی میں مفت کی "پھٹیک" گلے پڑی ہوئی ہے :(
مزے کی بات یہ کہ یہ مشین اگر اصل کمپنی سے خریدی جائے تو ٹیکس اور آمد و رفت کا خرچہ بمع وارنٹی ملا کر 3000 یورو سے بھی کم ہے۔ یعنی دوست کو ہر طرف سے ہاتھ ہوا ہے :)
 
اوشو

شافٹ پر 100 کی بجائے 370 ڈگری پر رکنا ۔۔۔۔مشین کا Resapter چیک کریں ۔ نیڈل بار چیک کریں۔ کہیں ٹیڑھی یا اٹک تو نہیں رہی۔ اگر یہ دونوں مسئلے نہیں ہیں تو Encoder کا مسئلہ ہو سکتا ہے جہاں تک میرا خیال ہے۔
اس پر ڈیزائن کس فائل فارمیٹ میں دیا جاتا ہے ۔ اور کیسے۔
مشین کی تفصیل لکھیں مطلب کمپنی نیم مکمل ماڈل نمبر اور تکنیکی تفصیلات ہو سکے تو تصویر بھی۔ تو شاید کچھ مدد کر سکوں :)
 
ریسپٹر کیا بلا ہے جناب؟ :) نیڈل بار سیدھی ہے، اس کے پیچھے جو چین آتی ہے، وہ بھی درست کام کر رہی ہے۔ انکوڈر کا مسئلہ کیسے پتہ چلے؟
بٹرفلائی کی 2013 ماڈل مشین ہے شاید۔۔۔ سنگل ہیڈ۔ میرے پاس اس کی تصاویر بھی ہیں اور شاید وڈیو بھی مل جائے :)
اگر آپ کسی چیٹ پر آ سکیں تو براہ راست بات ہو جائے؟
 
اس کا اصل پروگرام تو بہت مہنگا ہے، لیکن دوست کی اسسٹنٹ فوٹو شاپ کی مدد سے سٹچز کو مطلوبہ فارمیٹ میں بدل کر کام کرتی ہے۔ کئے گئے کام کی دو تصاویر یہ رہیں :)
10496122_10152274427752183_313056950718181903_o.jpg

10449995_10152274427642183_2950572453984223300_o.jpg

10497245_10152274427632183_8499396646916756785_o.jpg
 
اوشو

لائبریرین
ریسپٹر کیا بلا ہے جناب؟ :) نیڈل بار سیدھی ہے، اس کے پیچھے جو چین آتی ہے، وہ بھی درست کام کر رہی ہے۔ انکوڈر کا مسئلہ کیسے پتہ چلے؟
بٹرفلائی کی 2013 ماڈل مشین ہے شاید۔۔۔ سنگل ہیڈ۔ میرے پاس اس کی تصاویر بھی ہیں اور شاید وڈیو بھی مل جائے :)
اگر آپ کسی چیٹ پر آ سکیں تو براہ راست بات ہو جائے؟

میرا خیال ہے پرسنل چیٹ ہی مناسب رہے گی۔ ورنہ لڑیوں پر اپنے قبضے جماتے رہیں گے جیسے ادھر DOS کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔ ۔۔۔! اور لڑی کے مالکان کا تو آپ سوچ سکتے ہیں کیا حال ہوتا ہو گا۔ :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
تین دن پہلے لکھنا تھا مگر بوجوہ لکھ نہ سکا۔

جب میں نے اردو میں بلاگنگ شروع کی تو نہ ان پیج کا پتا تھا نہ کسی اور اردو بلاگ کا علم۔ بعد کی معلومات سے خیال ہے کہ عمیر سلام شاید اردو کے پہلے بلاگر ہیں۔

وقت کے ساتھ کچھ اردو بلاگرز سے واقفیت ہوئی۔ تکنیکی مسائل اس زمانے میں بہت زیادہ تھے۔ انہیں حل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے آصف سے بات ہوئی اور انہوں نے ایک مشترکہ بلاگ شروع کرنے کا مشورہ دیا۔ نبیل نے اردو وکی شروع کرنے کی بات کی۔ اس طرح اردوویب بلاگ کا آغاز میری زیک وژن ڈومین پر اور اردو وکی کا آصف کی ڈومین پر ہوا۔

کچھ عرصے بعد اردو سیارہ بھی سیٹ اپ ہو گیا جس پر اس وقت چند ہی بلاگ تھے۔

پھر ہمیں احساس ہوا کہ ایک علیحدہ ڈومین پر یہ سب اکٹھا کیا جائے۔ رائے شماری سے اردوویب ڈاٹ آرگ نام طے پایا اور ہوسٹنگ ڈریم ہوسٹ پر لی جو کافی سال رہی یہاں تک کہ مسائل کی وجہ سے وہاں سے منتقل ہوئے۔

نبیل نے اردوویب رجسٹر ہونے کے چند دن بعد پی ایچ پی بی بی انسٹال کی اور اردو محفل کا آغاز ہوا۔ معلوم نہیں کیا وجہ تھی کہ میں محفل میں دس دن لیٹ شامل ہوا۔ مجھ سے پہلے 24 ارکان ممبر بن چکے تھے۔

وقت کے ساتھ بہت سی تبدیلیاں ہوئیں۔ محفلین آئے اور چلے بھی گئے۔ internationalization، لوکلائزیشن، یونیکوڈ اور ویب ہوسٹنگ کے متعلق بہت کچھ سیکھا۔

محفل اردوویب کا مرکز بن گئی اور اس نے کئی یونیکوڈ اردو فورمز کو جنم دیا۔

جہاں محفل پر ایک نئی کمیونٹی بنی اور نیٹ پر اردو پھیلتی گئی وہاں مجھے کچھ باتوں سے مایوسی بھی ہوئی۔ ایک تو یہ کہ نیٹ پر اردو کا محور شاعری، اسلام، سیاست اور کرکٹ سے زیادہ آگے نہ بڑھا۔ اگر آپ ایسے اردو سائٹس سے واقف ہیں جن کا فوکس اس کے علاوہ ہے تو پلیز ان کے بارے بتائیں۔

دوسری بات کچھ ذاتی تھی۔ میں نے یہ کبھی نہیں چھپایا کہ میں مغرب کا آدمی ہوں۔ اس لحاظ سے اکثر محفلین سے میرا فکری اختلاف ہی نہیں تھا بلکہ ہم الگ دنیاؤں کے باسی تھے اور ایک دوسرے کے بنیادی اصولوں ہی کو سمجھنے سے قاصر تھے۔ یہ بات مصروفیت کے ساتھ نتھی ہوئی اور میں محفل سے کچھ عرصہ دور رہا۔

بھلا ہو آئی فون کا اور نبیل کا کہ انہوں نے آخر میری درخواست قبول کی کہ مجھے منتظم کے عہدے سے ہٹا دیا جائے کہ میں آج یہاں آپ سب کو محفل کی نویں سالگرہ کی مبارکباد دیتا ہوں۔

آپ کو بھی بہت بہت مبارک زیک بھائی
آپ سے بھی یہی کہنا ہے

آپ سب نے مل کر جو کونپل لگائی تھی اس نے گزرتے وقت کے ساتھ جس طرح ارتقائی مراحل طے کئے ہیں اس کی خوشی بلا شبہ سب سے زیادہ آپ کو ہو گی۔ آپ نے جس طرح اسے سینچا ہے اس کے لیے الگ سے لکھنے کی ضرورت ہے کہ قابل مثال ہے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ویسے زیک بھائی، آپ کے ایڈمن نہ ہونے کے فیصلے سے اتفاق نہیں ہے آپ کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا بلکہ آپ کو اس فیصلے پر نظر ثانی کرنا چاہیے۔
 
زیک

مسافر

یہ بھی تو غور کریں کہ زندگی کتنی سکون میں ہے ایڈمن نہ ہونے سے۔ آرام سے جو چاہوں جہاں چاہوں لکھ دیتا ہوں
 
Top