تعارف نوید احمد--

نوید احمد

محفلین
تمام محفلین کو میری جانب سے سلام!
میرا نام نوید احمد ہے، تعلق راولپنڈی سے ہے، شاعری میں صرف پرانے شعراء کو پسند کرتا ہوں سوائے فیض کے، سب سے پسندیدہ شاعر ذوق ہیں اور ان کے بعد ان کے تلامذہ ، داغ ، ظفر، اور اُن کے تلامذہ جگر مرادآبادی پسند کرتا ہوں۔
پیشہ کے اعتبار سے کمپیوٹر گرافکس دیزائنر ہوں اور شوق کے اعتبار سے مصور اور شاعر۔
مری فیس بک یہ ہے-
 

نوید احمد

محفلین
محفل میں خوش آمدید۔​
امید ہے محفل کو اپنے ذوقِ سخن سے رونق بخشیں گے۔

شکریہ جناب !
سرِدست تو روزگار کی تلاش میں ہوں اور آپ جانتے ہیں کہ" تجھ سے بھی دلفریب ہیں غم روزگار کے"

اور پرانے شعراء کو پسند کرنے کی کوئی خاص وجہ؟​
کوئی خاص وجہ نہیں اُن کا طرزِکلام پسند ہے۔
 
بہت خوش آمدید ۔۔ آپ بھی ہم کے سے صاحب مزاج واقع ہوئے ہیں۔۔
احمد جنگل میں اکیلا ہے مجھے جانے دو
خوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو:D
 

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید نوید۔ کلاسیکی ادب سے نا واقفیت تو جدید ادب کو سمجھنے اور اپریشی ایٹ بھی نہیں کرنے دیتی۔
 
Top