نوک جھونک

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ کا انعام یہ ہے کہ آپ خوشی خوشی اُن سے دوبارہ ملنے کا اہتمام کریں اور بتائیے کہ یہ جو آپ کے نواسے کا بیٹا ہے وہ دراصل کواسا ہے۔

یہ بالکل نہیں بتائیے گا کہ یہ راز کی بات آپ کو علی وقار بھائی سے پتہ چلی ہے۔ :)
جی جی بے فکر ہو جائیں۔ ہم علی وقار بھیا پہ کوئی الزام نہ آنے دیں گے۔ اگرچہ ہمیں بے بھاؤ کی سننی پڑیں گی۔
اصل میں وہ جن کے نواسے کا بیٹا ہے، پنجابی ہیں۔ اور پنجابی میں " کواسا" کا مطلب ٹیڑھا ، ترچھا ، جھکا ہوا کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔ سوچ لیجئیے کہ خوشی ہماری ساری دھری کی دھری نہ رہ جائے۔
 
محمداحمد

اب اس معاملے میں تو ہم کچھ نہیں کہہ سکتے۔ پنجابی زبان جاننے والوں سے ایک بار مشورہ کر لیں۔

ویسے کسی تنازع کی صورت میں علی وقار بھائی اور اُن کے اسکرین شاٹ کا ریفرنس تیار رکھیے گا۔ :)

بس کریڈٹ آپ کو نہیں ملے گا۔ :)
 
کریڈٹ کی فکر ہے بھی نہیں۔ مل بھی رہا ہو گا تو ہم علی وقار بھیا کے نام کر دیں گے۔
پنجابی تنازع کے بعد صفائی کا موقع دیتے ہی کہاں ہیں کہ ریفرنس کے طور پر اسکرین شاٹس لینے کا سوچیں۔ ایک پنجابن اپنے پنجابی بھائیوں کو جانتی ہے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کواسا اور اکواسا دونوں استعمال ہوتے ہیں نا؟
Screenshot-20240525-063206-com-google-android-apps-docs.jpg
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہا ہا ہا کیا یاد کروا دیا ۔ دو ہزار پانچ کا شعر ہے۔ جیتے رہیئے سلامت رہیئے
اس دوہزار پانچ نے ہمیں تھوڑا پریشان کر دیا کہ معلوم نہیں دوہزار پانچ یورو ہیں یا درہم۔ کیا معلوم کہ ڈینش کرون ہوں ۔آخر میں سمجھ آیا کہ آپ دوہزار پانچ سن عیسوی کی بات کر رہے ہیں جب اس شعر کی آمد ہوئی ہو گی۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
قبضہ گروپ تو کچھ بھی نہیں ظفری بھائی ، ہتھوڑا گروپ کے آگے ۔
ماضی میں ایک ہتھوڑا گروپ بھی خوف و ہراس پھیلاتا رہا ہے ۔
وہ ماضی ، حال بن کر آپ کے سامنے ہے۔
مستقبل میں نام بدل کر آری گروپ رکھنے کابارادہ ہے۔
درخواست ہے کہ آری کو آری ہی پڑھا جائے نہ کہ آڑی۔
 
وہ ماضی ، حال بن کر آپ کے سامنے ہے۔
مستقبل میں نام بدل کر آری گروپ رکھنے کابارادہ ہے۔
درخواست ہے کہ آری کو آری ہی پڑھا جائے نہ کہ آڑی۔
لہوڑیے تو ر کو ڑ پرھ لیتے ہیں تو وہاں سات خون معاف کرنے پریں غے ۔ فیر ناں آکھنا
 
Top