عرصہ دراز پہلےیہاں اردو محفل پر ایک لڑی تھی۔ جہاں نوک جھوک بلکل اسی طرح چلتی تھی ۔ جیسا کہ اب حرف ابجد کی لڑیوں میں چل رہی ہے ۔ میرے لیئے کم از کم یہ مشکل ہے کہ میں حرف ابجد دیکھوں کے پہلے یا بعد میں کیا حرف ہے اور پھر تبصرہ کروں ۔ عموماً جب میں یہ دیکھتا ہوں تو معلوم ہوتا ہے کہ اس حرف پر پہلے ہی تبصرہ ہوچکا ہے ۔ اور پھر کبھی ایسا ہوتا ہے کہ حرف ابجد کو خصوصاً الٹے حرف ابجد کو دیکھے بغیر فوراً تبصرہ کرنے کی کوشش کرو ں تو پھر ترتیب میں غلطی ہوجاتی ہے ۔ چناچہ میں نے ایک پرانا سلسلہ شروع کیا ہے ۔ اگر دوست و احباب کو پسند ہو تو وہ یہاں کسی حرف سے شروعات کی بندش سے آزاد گپ شپ کرسکتے ہیں ۔