نوک جھونک

ظفری

لائبریرین
عرصہ دراز پہلےیہاں اردو محفل پر ایک لڑی تھی۔ جہاں نوک جھوک بلکل اسی طرح چلتی تھی ۔ جیسا کہ اب حرف ابجد کی لڑیوں میں چل رہی ہے ۔ میرے لیئے کم از کم یہ مشکل ہے کہ میں حرف ابجد دیکھوں کے پہلے یا بعد میں کیا حرف ہے اور پھر تبصرہ کروں ۔ عموماً جب میں یہ دیکھتا ہوں تو معلوم ہوتا ہے کہ اس حرف پر پہلے ہی تبصرہ ہوچکا ہے ۔ اور پھر کبھی ایسا ہوتا ہے کہ حرف ابجد کو خصوصاً الٹے حرف ابجد کو دیکھے بغیر فوراً تبصرہ کرنے کی کوشش کرو ں تو پھر ترتیب میں غلطی ہوجاتی ہے ۔ چناچہ میں نے ایک پرانا سلسلہ شروع کیا ہے ۔ اگر دوست و احباب کو پسند ہو تو وہ یہاں کسی حرف سے شروعات کی بندش سے آزاد گپ شپ کرسکتے ہیں ۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
لیجیے ظفری بھائی، پہلی نوک جھونک تو آپ کے اس لڑی کے نام پر کرتے ہیں۔ یہ "نوک جھوک" نہیں بلکہ نوک جھونک ہوتا ہے۔ابھی کے لیے اتنا ہی، باقی نوکیں جھونکیں وقت کے ساتھ ساتھ کرتے چلیں گے۔ ان شاءاللَٰه 🙂
 
شکریہ کہ آپ نے لڑی کا آغاز کیا ۔جھوک کو بھی ہم نے جھونک دیا ۔ سواس بات کا بھی شکریہ کہ آپ نے اس طرف اشارہ کیا ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سلامت رہئیے ظفری بھیا۔ اپنے لیے آسانی کرنے کے بہانے ہماری دلی مراد پوری کر دی۔
اب دیکھئے گا کہ سارے بھرے کنستر خالی ہو جائیں گے ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
لیجیے ظفری بھائی، پہلی نوک جھونک تو آپ کے اس لڑی کے نام پر کرتے ہیں۔ یہ "نوک جھوک" نہیں بلکہ نوک جھونک ہوتا ہے۔ابھی کے لیے اتنا ہی، باقی نوکیں جھونکیں وقت کے ساتھ ساتھ کرتے چلیں گے۔ ان شاءاللَٰه 🙂
بس یونہی نوک پلک سنوارتے جائیے گا آپ۔۔کیونکہ غلطیاں تو یہاں رج رج کے ہونی ہیں بلکہ کی جانی ہیں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
سلامت رہئیے ظفری بھیا۔ اپنے لیے آسانی کرنے کے بہانے ہماری دلی مراد پوری کر دی۔
اب دیکھئے گا کہ سارے بھرے کنستر خالی ہو جائیں گے ۔
جب خالی ہو جائیں گے تو اور زور سے بولیں گے ۔ یہ بھی ایک حقیقت ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آؤ بہن ، تمہارے کام کی لڑی کھل گئی ہے۔ اور تم نے اس بلاوے پر ایسے لپکنا ہے جیسے شادیوں میں لوگ کھانا کھلنے پر۔۔۔۔
یاں نا جلدی تو کرنی پڑتی ہے۔ نہ لپکیں کھانا کھلنے پر تو پیٹ کیسے بھرے گا کہ ہمارے کھانے کی رفتار بہت کم ہے۔ سب سےبپہلے شروع ہو کر سب سے آخر تک کھاتے رہنا اپنی خوبی ہے۔
دیکھ لیجئیے روفی بھیا ہم نے اصل معاملہ ظاہر نہیں کیا کہ آپ ہمیشہ ہم سے آگے ہوتےمیں جیسےاس لڑی میں
 
آخری تدوین:

وجی

لائبریرین
Top