نوکری۔۔۔۔۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زینب

محفلین
ہاہاہاہاہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اففففففففففففف یہ ساری "گایئں"یو اے ای کہاں سے آگئیں
 
شمشاد

لائبریرین
ضروری ہے کہ ساری گائیں ہی ہوں، ٹہگے نہیں ہو سکتے کیا؟ ویسے بھی خرم کو گائے کہنا کچھ جچ نہیں رہا۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
لو جی اک ہو گل

مجھےفیصل بھائی اور جاذب بھائی کا نمبر میرے پاس آ گیا ہے انشاءاللہ جلدہی ان سے ملاقات بھی ہو جاے گی
 
تیشہ

محفلین
نہیں نہیں پتے کا کوئی مسئلہ نہیں ہوا کیوں کے آئیرپورٹ پر میرے سر مجھے لینے آ گے تھے:grin: بھائی جانی کام کرنے آیا ہوں جتنا بھی پتہ چلے گا اتنا اچھا ہو گا میں تو کہتا ہوں رات کو پتہ چلنے سے بہتر ہے دن کو بھی پتہ چلے میں چاہتا ہوں پرشانیاں اور مشکلات میں زندگی گزارنے کا اتنا عادی ہو جاوں کے پرشانیاں خود مجھ سے بھاگ جائے اور انشاءاللہ ایسا ہی ہو گا ۔ میں تو کشتیاں جلا کر ہی آتا لیکن کشتی والے نے مجھے پکڑ لیا اور مارا بھی :(
جی جی میں پتہ ہے آپی جی میرا کام ہی اتنی جلدی ہوا کے بہت سارے دوست رہے گے کتنے رشتے دار ایسے تھے جن سے ملاقات تک نہیں ہوئی خیر میں یہاں جب نمبر لوں گا تو انشاءاللہ آپ کو بھی دوں گا پھر آپ مجھے کال کرنا کیوں کے میں کم ازکم 2 ماہ تک کسی کو بھی کال نہیں کروں گا کیوں کہ ابھی کال پڑا ہوا ہے :grin:آپ کی طبیعت اب کیسی ہے اللہ تعالیٰ جان جی آپ کو جلد صحت عطا فرمائین امیں

میری طبعیت کو کچھ نہیں ہوا ، میں تھیک ہوں ، وہ تو میں تھکاوٹ سے پیراسٹامول لے رہی تھی سر درد ، :chatterbox:
ٹھیک ہے جب نمبر ملا تو دے جانا ۔، اور سناؤ کوئی نئی تازی ؟
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
کھل میں ایک پاکستانی ہوٹل کی تلاش میں جا رہا تھا مجھے مل نہیں رہا تھا کبھی یہاں اور کبھی وہاں اسی دوران میں آپ کی یہ بات یاد آ گی کہ دوسرے شہر میں گواچی () ہوتا ہے ہا ہا ہا باتیں تو بہت ساری ہیں لکھنے کو لیکن وقت ہی نہیں ملتا بہت مصروف ہو گیا ہوں
 
محسن حجازی

محفلین
زینب کو ٹہگے کا نہیں پتہ؟؟
افسوس صد افسوس۔
میں تو سمجھا پڑھی لکھی ہے پتہ ہوگا۔ صدمہ ہوا مجھے۔ ٹہگے کا ہی نہیں پتہ۔

خیر۔
یہاں نوکری چھوڑنا ایک عذاب ہے۔ اپنے پچھلے ادارے سے میں نے جیسے جان چھڑائی ہے وہ میں جانتا ہوں۔ کوئی لگ بھگ تین ماہ میرا استعفی جھولتا رہا اور مجھے روکنے کی کوششیں ہوتی رہیں۔ لوگ بھی کہنے لگے کہ اچھی بھلی سرکاری نوکری ہے چھوڑنے کی کیا ضرورت ہے۔ تاہم میری رائے میں یہ بہتر نہ تھا سو چھوڑ دی اور الحمداللہ یہ جرات مندانہ فیصلہ بہت اچھا رہا۔
خرم اپنا خیال رکھنا۔ نئی ملازمت پر مبارکباد۔ کوئی نئی غزل وغیرہ؟ کچھ نظر نہیں آیا کافی عرصے سے۔
 
ابوعثمان

محفلین
خرم بھائی! آپ نے بتایا نہیں کہ آپ پاکستان میں خوش تھے؟ یا ابوظہبی آکر؟ پلیز بتایا گا ضرور۔
یہاں پاکستان میں اکثر عقلمند لوگ یہی کہتے ہيں کہ باہر نہیں جانا چاہیے۔بلکہ اپنے ملک میں رہ کر ہی کوئی کام کرنا چاہیے۔جیسے کسی نے اپنے پیر صاحب کو بتایا کہ باہر جارہا ہوں روزگار کیلئے تو انہوں نے کہا کہ بیٹا وہاں کے خدا کو میرا سلام کہنا۔تو اس بندے سے عرض کیا،سرکار! وہاں پر بھی تو وہی خدا ہے جو یہاں پر ہے۔تو فرمایا،جو وہاں روزی دے سکتاہے۔وہ یہاں پر روزی نہیں دے سکتا؟
اوّل توباہر پیسہ کمانا اتنا آسان بھی نہیں۔درختوں پر تھوڑی پیسے لگتے ہيں۔
دوسرا اور بھی بہت سی چیزیں ہوتی ہیں۔جو بندہ اپنے ملک سے دور ہونے کی وجہ سے ان سے دور و محروم ہوجاتا ہے۔
جیسے ماں باپ،بہن بھائی۔بیوی بچوں سے جدائي۔
اپنی روایات کو چھوڑ کر وہاں کے رہن سہن کو اپنانا پڑتا ہے۔
خیر آپ میرے کہنے کا مقصد سمجھ گئے ہوں گے تو پلیز جو بھی ہو سچ بتائیے گا کہ کیا کھویا کیا پایا؟؟؟
 
شمشاد

لائبریرین
اس میں کوئی شک نہیں کہ پردیس میں بہت زیادہ مجبوریاں اور محرومیاں ہوتی ہیں۔ لیکن اگر تنخواہ اچھی ہو اور بیوی بچے پاس رکھ سکیں تو کسی حد تو بندہ خوش خوش رہ لیتا ہے۔ اچھی تنخواہ اور اچھی کمپنی کی وجہ پاکستان آنا جانا اتنا مشکل نہیں ہوتا۔ بیوی بچوں کے بغیر رہنا بندے کو “ Home Sick “ کر دیتا ہے۔ لیکن میں نے یہاں ایسے بھی لوگ دیکھے ہیں جو کئی کئی سال واپس نہیں جاتے۔
 
خرم بھائی! آپ نے بتایا نہیں کہ آپ پاکستان میں خوش تھے؟ یا ابوظہبی آکر؟ پلیز بتایا گا ضرور۔
یہاں پاکستان میں اکثر عقلمند لوگ یہی کہتے ہيں کہ باہر نہیں جانا چاہیے۔بلکہ اپنے ملک میں رہ کر ہی کوئی کام کرنا چاہیے۔جیسے کسی نے اپنے پیر صاحب کو بتایا کہ باہر جارہا ہوں روزگار کیلئے تو انہوں نے کہا کہ بیٹا وہاں کے خدا کو میرا سلام کہنا۔تو اس بندے سے عرض کیا،سرکار! وہاں پر بھی تو وہی خدا ہے جو یہاں پر ہے۔تو فرمایا،جو وہاں روزی دے سکتاہے۔وہ یہاں پر روزی نہیں دے سکتا؟
اوّل توباہر پیسہ کمانا اتنا آسان بھی نہیں۔درختوں پر تھوڑی پیسے لگتے ہيں۔
دوسرا اور بھی بہت سی چیزیں ہوتی ہیں۔جو بندہ اپنے ملک سے دور ہونے کی وجہ سے ان سے دور و محروم ہوجاتا ہے۔
جیسے ماں باپ،بہن بھائی۔بیوی بچوں سے جدائي۔
اپنی روایات کو چھوڑ کر وہاں کے رہن سہن کو اپنانا پڑتا ہے۔
خیر آپ میرے کہنے کا مقصد سمجھ گئے ہوں گے تو پلیز جو بھی ہو سچ بتائیے گا کہ کیا کھویا کیا پایا؟؟؟

بندے کا رزق بھی تو اللہ تعالٰی ہی نے لکھا ہے جناب اسکو تلاش کرنا حلال وحرام کی تحدید کرنا۔ مفلسی سے ایمان و اعمال کی کمزوری پیدا ہونے سے بچنے کی کوشش کرنا۔یہ سارے لاحقے بھی تو ہیں۔ ہاں عیش و آرام، دکھاوا، بڑائی ، سامان عشرت ہوس یہ مفسداد بھی ہیں زیادہ کمائی کے چکّر میں تو نیّت و عمل ہی پر بات آئی دنیا کو اللہ تعالٰی نے بطور خاص دین کی بنیاد پر ملکوں میں نہیں تقسیم کیا۔ ساری زمین اللہ ہی کی مِلک ہے ۔ جو اصول بیرون ملک جاکر کمانے میں بیان کیا جائے کہ وہاں کا خدا اور تو وہ اصول محلّہ و شہر یا پھر دیہات سے اشیاء کے شہر لاکر فروخت کرنے میں بھی ہونا چاہئیے۔ مجھے علی میاں ندوی صاحب کی بات کینڈا میں ایک بیان کی بہت اچھی لگی وہ وہی کہ دین و ایمان کو بنیاد بناکر اللہ تعالٰی کا بکھیرا ہوا بہتر سے بہتر رزق آپ دنیا کے کسی کونے میں تلاش کریں اللہ تعالٰی اسکو آپ کی عبادت میں ہی شامل فرمائیں گے۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
خرم بھائی! آپ نے بتایا نہیں کہ آپ پاکستان میں خوش تھے؟ یا ابوظہبی آکر؟ پلیز بتایا گا ضرور۔
یہاں پاکستان میں اکثر عقلمند لوگ یہی کہتے ہيں کہ باہر نہیں جانا چاہیے۔بلکہ اپنے ملک میں رہ کر ہی کوئی کام کرنا چاہیے۔جیسے کسی نے اپنے پیر صاحب کو بتایا کہ باہر جارہا ہوں روزگار کیلئے تو انہوں نے کہا کہ بیٹا وہاں کے خدا کو میرا سلام کہنا۔تو اس بندے سے عرض کیا،سرکار! وہاں پر بھی تو وہی خدا ہے جو یہاں پر ہے۔تو فرمایا،جو وہاں روزی دے سکتاہے۔وہ یہاں پر روزی نہیں دے سکتا؟
اوّل توباہر پیسہ کمانا اتنا آسان بھی نہیں۔درختوں پر تھوڑی پیسے لگتے ہيں۔
دوسرا اور بھی بہت سی چیزیں ہوتی ہیں۔جو بندہ اپنے ملک سے دور ہونے کی وجہ سے ان سے دور و محروم ہوجاتا ہے۔
جیسے ماں باپ،بہن بھائی۔بیوی بچوں سے جدائي۔
اپنی روایات کو چھوڑ کر وہاں کے رہن سہن کو اپنانا پڑتا ہے۔
خیر آپ میرے کہنے کا مقصد سمجھ گئے ہوں گے تو پلیز جو بھی ہو سچ بتائیے گا کہ کیا کھویا کیا پایا؟؟؟

ابو عثمان بھائی میں یہاں خوش ہوں یا نہیں اس کا تو مجھے پتہ نہیں لیکن اتنا ضرور پتہ ہے اگر میں پاکستان ہی رہتا تو جو کچھ کر سکا ہوں یا جو کچھ کر رہا ہوں وہ نا کر سکتا میں نے یہاں رہ کر اپنے لیے اور بہت ساروں کے لیے تھوڑا تھوڑا کچھ نا کچھ کیا ہے
 
تیشہ

محفلین
کیا کچھ کیا ہے، کچھ مجھے بھی تو بتاؤ۔

عطیہ دیا ہے کیا یہ کم ہے :confused: ؟ اسکے علاوہ اس نے شادی کا زیور بنوا کر بھیجا ہے پاکستان ،۔۔ اب کپڑوں کی شاپنگ میں حصہ لے گا دے گا ۔۔ :) پھر جاکر اپنی شادی کروائے گا ،
یہ سب کم ہے کیا ؟
پاکستان میں رہتا ہوتا تو یہ سب کچھ واقعی نہ کرپاتا ۔
وہاں ہے ہی کیا بے روزگاری کے سوا ۔ :cool:
 
فرحت کیانی

السلام علیکم
کیسی ہیں شازیہ جی؟ :)
یوں ہی گزرتے گزرتے اس دھاگے پر نظر پڑی تو سوچا ہیلو ہائے کر لی جائے۔
ویسے خرم نے ماشاءاللہ بہت کچھ حاصل کیا ہے لیکن اس سب کی بنیاد محنت اور لگن ہے۔ اگر ایسا نہ ہو تو انسان کو کتنے ہی مواقع کیوں نہ ملیں وہ کچھ بھی نہیں کر سکتا۔
پاکستان میں واقعی زندگی کچھ اتنی آسان نہیں ہے لیکن اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ یہاں کچھ بھی نہیں ہے۔ مشکل ضرور ہے لیکن اگر ہم چاہیں تو پاکستان میں رہ کر بھی یہ سب کچھ بلکہ اس سے زیادہ حاصل کر سکتے ہیں۔ نہ تو پاکستان میں سب بھوک اور غربت سے مر رہے ہیں اور نہ ہی دیگر ممالک میں تمام لوگ بہت آسان زندگی گزار رہے ہیں۔ بے روزگاری، غربت اور بے گھر لوگ تو یورپ ، امریکہ میں بھی ہیں اور مڈل ایسٹ میں بھی۔
خرم کا فیصلہ یقیناً بہت اچھا تھا لیکن پلیز یہ ہر گز مت سمجھیں کہ پاکستان میں رہ کر کچھ بھی نہیں کیا جا سکتا۔ ایسی مثالیں بھی ہیں کہ پاکستان میں رہتے ہوئے لوگوں نے اپنا لائف سٹائل بہت بہتر کیا صرف اپنی محنت اور لگن کے بل پر۔ بدقسمتی سے پاکستان پر ایک عرصے سے مشکل وقت آیا ہوا ہے اس کے باوجود لوگ اچھا کما بھی رہے ہیں اور اچھی زندگی گزار بھی رہے ہیں۔
ہاں ایک اور بات۔ ہمارے لوگوں کے پاکستان سے باہر جا کر کامیاب ہونے یا اچھی کمائی کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وہ باہر جا کر وہ کام بھی ہنسی خوشی کر لیتے ہیں جو وہ پاکستان میں رہ کر کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top