تاسف نوزائیدہ پری واپس چلی گئی

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
عمار بھائی ذندگی دھوپ چھاؤں کی طرح ہے۔۔ہمیں چھاؤں میں رہنے کی عادت ہوتی ہے نا اسی لیے دھوپ برداشت نہیں کرسکتے۔۔ہمیں نعمتوں کا شدت سے احساس ان کے چھن جانے پر ہی ہوتا ہے۔۔کیونکہ ہم حق سمجھتے ہوئے سب وصول کرتے جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ انشاءاللہ آپ کو اس صبر کا بہترین اجر عطا فرمائیں گے انشاءاللہ۔
عنیقہ ناز کے جانے کا صدمہ ابھی تک کم نہیں ہوا۔۔میں اب بھی بیٹھے بیٹھے سوچ میں پڑ جاتی ہوں کہ وہ عنیقہ جو اپنی بیٹی اپنی سپر گرل مشعل کے لیے ایک حد سے بھی زیادہ حساس تھیں۔۔کیسے اُسے دنیا کے رحم و کرم پر چھوڑ گئیں۔
ابھی جویریہ کی زندگی کا المناک پہلو سامنے آیا۔۔کبھی کبھی بے خبری واقعی نعمت ثابت ہوتی ہے۔۔اللہ تعالیٰ انہیں بھی صبرہمت عطا فرمائیں۔

پچھلے تین مہینوں سے میری ماما بھی شدید ترین بیمار رہیں۔۔ان تین مہینوں میں مجھے اپنا ہوش وحواس بھی بھول گیا۔۔۔ دس دن پہلے ان کے دماغ کی سرجری ہوئی ہے۔۔ڈاکٹرز نے اب خطرے سے باہرکہا ہے تو یوں لگا ہے کہ ماما کے ساتھ ساتھ مجھے بھی نئی زندگی کی نوید ملی ہو جیسے۔
آپ سب لوگوں سے بھی مزید استداہے اپنی دعاؤں میں ارضان کی امی کو بھی یاد رکھیے گا کہ پتہ نہیں کس کی دعاؤں کے صدقے وہ اپنے پیروں پر چل کر گھر واپس آجائیں انشاءاللہ۔

السلام علیکم امن، کیسی ہیں آپ؟ امی کی طبیعیت کیسی ہے اب؟
 
انا اللہ وانا الیہ راجعون.

عمار بھائی، آپ کی ہمت اور حوصلہ کے بارے میں پڑھ کر دل سے دعا نکلی، اللہ تعالٰی آپ اور تمام گھر والوں کو بہت زیادہ خوشیاں عطا فرمائے، آمین
آمین ثم آمین۔
شکریہ شگفتہ۔ آپ کیسی ہیں؟
 
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
اللہ والدین کو صبر کی توفیق عطا فرمائے۔عمار ابن ضیا بھائی جان سن کر واقعی بڑی تکلیف ہوئی ۔والدین اپنے پھول سے بچے کو جسطرح خوش ہوتے ہیں ۔انھیں دیکھ کرنئی امنگوں اور چاہتوں کا گھروندا بناتے ہیں ۔اس کے لئے یہ کریں گے وہ کریں گے سوچتے ہیں ۔لیکن وہ کھلونا ہی ضائع ہو جائے تو ساری ارمانوں کا خون ہو جاتا ہے ۔ہم آپ کے درد اور غم کو تو محض محسوس بھر کر سکتے ہیں لیکن جس کے اوپر گذرتی ہے وہی جانتا ہے کہ وہ کس کرب سےاس درد کو جھیلتا ہے ۔بھائی جان ہم تو بس صبر اور جلد سے جلد مزید خوبصورت پھولوں کے لئے دعا کر سکتے ہیں تاکہ آپ کا گھر اس کی کلکاریوں ،شور اور ہنگامہ سے سدا آباد رہے ۔
 
آخری تدوین:

جیہ

لائبریرین
عمار میں نے کہیں تعزیت تو کی تھی، یہیں بھی کر دوں۔زندہ بیٹیاں رحمت ہوتی ہیں اور مردہ ہو تو باعث جنت۔ اللہ آپ کو نعم البدل عطا فرمائے اور اسے آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے

الہم ہب لنا من ازواجنا و ذریاتنا قرۃ عین و جعلنا للمتقین اماما
 
قیصرانی

وفات شدہ کا لفظ شاید بہتر تائثر پیدا کرے
 
عمار میں نے کہیں تعزیت تو کی تھی، یہیں بھی کر دوں۔زندہ بیٹیاں رحمت ہوتی ہیں اور مردہ ہو تو باعث جنت۔ اللہ آپ کو نعم البدل عطا فرمائے اور اسے آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے

الہم ہب لنا من ازواجنا و ذریاتنا قرۃ عین و جعلنا للمتقین اماما

بے شک جیہ اور دین کی تعلیمات کا حوصلہ اور سہارا ہی تو ہے جو ہمت بڑھاتا ہے اور آخرت میں بہتر نعم البدل کی امید پر غم کی شدت کم کردیتا ہے۔
شکریہ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top