نور اللغات الفاظ ٹائپنگ

مقدس

لائبریرین
شکریہ، مقدس۔ کیا اس لغت کو اس کی موجودہ، نا مکمل شکل میں دیکھنا ممکن ہے، پلیز؟
ابھی تو شاید ایسا ممکن نہیں ہے بھائی کیونکہ ابھی صرف ٹائپنگ کی جا رہی ہے۔۔ اس کے بعد سارا مواد پروف ریڈ کیا جائے گا۔۔ آپ ابن سعید بھیا سے بات کر لیں اگر آپ سوفٹ وئیر دیکھنا چاہ رہے ہوں تو :)
 
بہت اچھی بات ہے جی۔ میں اس کو کہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتا ہوں، پلیز؟
ہمیں افسوس ہے کہ یہ ویب ایپلیکیشن ہوگا لہٰذا اس کو ڈاؤن لوڈ کر کے نصب کرنے جیسا اس میں کچھ نہیں ہوگا۔ ممکن ہے کہ اسے بعد میں گوگل کروم ایپلیکیشن کی صورت بنڈل کر دیا جائے لیکن فی الحال ساری توجہ ایک لائیو ویب ایپلیکیشن پر ہے۔ تکمیل کے بعد اس کا سورس کوڈ جاری کر دیا جائے گا نیز لغت کو ریسٹ فل اے پی آئی کی مدد سے فراہم کرانے کا بھی ارادہ ہے لہٰذا آپ کوئی ڈیسکٹاپ یا موبائل ایپلیکیشن بنانا چاہیں تو بلا تکلف اس اے پی آئی سے استفادہ کر سکیں گے۔ :) :) :)
 

شمشاد

لائبریرین
فاتح بھائی نور اللغات، حصہ سوم، صفحہ ۳۵۱ تا ۴۰۰ کی فائل منسلک ہے۔
یہ تو بہت ہی آسان ہدف تھا۔ ایک ہی نشست میں پورا ہو گیا۔
 

Attachments

  • Noor Ul Lugat 3, Page 351 to 400.ZIP
    23.3 KB · مناظر: 5
فاتح بھائی نور اللغات، حصہ سوم، صفحہ ۳۵۱ تا ۴۰۰ کی فائل منسلک ہے۔
یہ تو بہت ہی آسان ہدف تھا۔ ایک ہی نشست میں پورا ہو گیا۔
شمشاد بھائی، اب جو لوگ کسی وجہ سے اپنے حصے کا کام مکمل نہیں کر پا رہے ان سے بات کر کے ان کے حصے کا کام بھی آپ کے ہی ذمہ سونپنا ہوگا شاید۔۔۔ :) :) :)
 
بتا دیں۔ مجھے فرصت ہی ہے۔
شمشاد بھائی آپ جلد اول کا صفحہ 356 تا 400 کر لیں۔ یہ صفحات عینی شاہ بٹیا کے نام ہیں لیکن انھوں نے پانچ صفحات پر کام کرکے ہاتھ روک لیا تھا اور اب ان کے امتحانات ہیں۔ باقی احباب سے رابطہ کر کے پوچھتے ہیں کہ ان کے کاموں کی کیا پیش رفت ہے ابھی تک۔ :) :) :)
 

شمشاد

لائبریرین
فاتح بھائی جلد اول، صفحہ 356 تا 400 کی فائل منسلک ہے۔

یہ صفحات عینی شاہ کو دیئے گئے تھے لیکن 45 صفحے مجھے مل گئے تھے۔
 

Attachments

  • Noor Ul Lughat Part 1, P356 to 400.ZIP
    44.1 KB · مناظر: 3
شمشاد بھائی، آپ کے لیے مزید ڈیڑھ سو صفحات تیار ہیں۔ یہ صفحات برادرم نایاب اور مانی عباسی کے حوالے تھے جو بوجوہ انھیں مکمل کرنے سے قاصر ہیں۔ صفحات کی تفصیل درج ذیل ہے۔ :) :) :)

جلد سوم: 1 - 50
جلد چہارم: 501 - 600
 
Top