ننھے ہاتھوں میں قلم

تجمل حسین

محفلین
یہ گیت میں نے کل اسلام آباد کنونشن سنٹر میں پرچم کشائی کی تقریب کے موقع پر پی ٹی وی پر سنا۔ پہلی بار سنتے ہی یہ گیت میری پسندیدہ فہرست میں شامل ہوگیا۔ آپ بھی سنیے اور بتائیے کہ آپ کو یہ گیت کیسا لگا۔

ڈیلی موشن کا براہ راست ربط

ARY پر PTV کی ریکارڈنگ کا ربط
لئیق احمد ۔ arifkarim ۔ فاتح ۔ نور سعدیہ شیخ ۔ آوازِ دوست ۔ عبداللہ امانت محمدی ۔ عاطف سعد ۔ محمد وارث ۔ الف عین ۔ عبد الرحمن ۔ ایچ اے خان ۔ راحیل فاروق ۔ محمد یعقوب آسی ۔ عبداللہ حیدر ۔
 
آخری تدوین:

تجمل حسین

محفلین
ماشاءاللہ ! بہت عمدہ شراکت ہے ۔مجھے سن کر اور دیکھ کر اچھا لگا ہے ۔ یو ٹیوب پر میسر ہے ؟
کچھ کہہ نہیں سکتا کیونکہ یوٹیوب پاکستان میں بند ہے۔ کوشش کرتا ہوں اگر کوئی لنک مل جائے تو۔ کیا ڈیلی موشن پر صحیح نہیں چل رہا؟
 
نور وجدان

لائبریرین
کچھ کہہ نہیں سکتا کیونکہ یوٹیوب پاکستان میں بند ہے۔ کوشش کرتا ہوں اگر کوئی لنک مل جائے تو۔ کیا ڈیلی موشن پر صحیح نہیں چل رہا؟
ڈیلی موشن دے دیں ۔۔ یا ٹیون پی کے کا دے دیں ۔۔ کوئی لنک دے دیں ۔۔اچھی چیز پاس ہونی چاہیے
 
عبد الرحمن

لائبریرین
لاجواب شیئرنگ تجمل بھائی!

ایسے گیت دل کے نہاں خانوں میں پتہ نہیں کتنے ستار بجادیتے ہیں۔

سب سے پہلےکس چینل نے نشر کیا تھا ؟ اے آر وائی نے یا پی ٹی وی نے؟
 
arifkarim

معطل
مغرب میں 1850 کے بعد قانون سازی اور سخت قسم کے عملی اقدامات کے ذریعہ بچوں سے مزدوری و مشقت جیسی لعنتوں کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کر دیا گیا تھا۔ جبکہ ہمارے پاکستان میں آزادی کے 68 سال بعدبھی یہ کارواں رواں دواں ہے۔ 1845 میں ڈنمارک جو کہ آج یورپ کے خوشحال ترین ممالک میں سے ایک ہے کا حال بھی پاکستانی بچوں سے زیادہ خراب نہیں تھا:
ننھی ماچس فروش!
 
تجمل حسین

محفلین
لاجواب شیئرنگ تجمل بھائی!
بہت شکریہ عبدالرحمن بھائی۔
سب سے پہلےکس چینل نے نشر کیا تھا ؟ اے آر وائی نے یا پی ٹی وی نے؟
14 اگست 2015 کو اسلام کنونشن سنٹر میں پرچم کشائی کی تقریب کے دوران آئمہ بیگ نے گایا اور پی ٹی وی نے لائیو نشر کیا۔ اے آر وائی نے پی ٹی وی کے ذریعہ اپنے چینل پر دکھایا اور اپنی ویب سائٹ پر ریکارڈنگ بھی رکھی۔ میں نے اے آر وائی کی ریکارڈنگ ڈاؤنلوڈ کرکے سنی تھی۔
 
عبد الرحمن

لائبریرین
بہت شکریہ عبدالرحمن بھائی۔

14 اگست 2015 کو اسلام کنونشن سنٹر میں پرچم کشائی کی تقریب کے دوران آئمہ بیگ نے گایا اور پی ٹی وی نے لائیو نشر کیا۔ اے آر وائی نے پی ٹی وی کے ذریعہ اپنے چینل پر دکھایا اور اپنی ویب سائٹ پر ریکارڈنگ بھی رکھی۔ میں نے اے آر وائی کی ریکارڈنگ ڈاؤنلوڈ کرکے سنی تھی۔
تجمل بھائی! آپ کی بات سے ایک چیز کا تو میں نے خود سے وعدہ کرلیا ہے۔ وہ یہ کہ اور کوئی چینل دیکھوں نا دیکھوں پی ٹی وی ضرور دیکھنا ہے۔ بچپن سے یہی دیکھتے آرہے ہیں اور بہت کچھ سیکھا بھی اس چینل سے۔ تو اب اتنے سارے چینلز کی موجودگی میں اپنے پرانے محسن کو نہیں بھولنا چاہیے۔ :)
 
جی عبدالرحمن بھائی! بالکل درست کہا آپ نے۔ ویسے بھی پی ٹی وی آج بھی واقعی پاکستان کا ہی ٹیلی ویژن ہے جس سے بچوں اور بڑوں کو بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے اور پی ٹی وی دوسرے چینلز کی نسبت معیاری پروگرامز پیش کرتا ہے۔
 
محمدظہیر

محفلین
بہت عمدہ

ننھے ہاتھوں میں قلم ہو تو سیاحی نہ رہے
ظلم دیکھا ہو کسی نے یہ گواہی نا رہے
روشنائی میں ڈبو کر اسے با علم کریں
علم-و-رنگ کے مابین جدائی نا رہے
صبر کو پاس رکھو صبر بڑے کام کا ہے
جبر کو دور رکھو جبر تو بدنام کا ہے
تم انسان ہو تو انسان کا بھی دل ہوتا ہے
ورنہ ہونے کو تو حیوان کا بھی دل ہوتا ہے
ڈر گیا ہوگا کوئی اور ڈرا دل تو نہیں
سب ہے ممکن تو کہو سارے یہ مشکل تو نہیں
چاند پہ جاکے پڑھوں گا کہ زمیں کیسی ہے
زندگی کے لیے اس میں بھی نمی کیسی ہے
جو پڑھا ہے وہ پڑھانے سے اچھا ہوگا
علم کی بات بتا دینے سے اچھا ہو
 
تجمل حسین

محفلین
بہت عمدہ

ننھے ہاتھوں میں قلم ہو تو سیاحی نہ رہے
ظلم دیکھا ہو کسی نے یہ گواہی نا رہے
روشنائی میں ڈبو کر اسے با علم کریں
علم-و-رنگ کے مابین جدائی نا رہے
صبر کو پاس رکھو صبر بڑے کام کا ہے
جبر کو دور رکھو جبر تو بدنام کا ہے
تم انسان ہو تو انسان کا بھی دل ہوتا ہے
ورنہ ہونے کو تو حیوان کا بھی دل ہوتا ہے
ڈر گیا ہوگا کوئی اور ڈرا دل تو نہیں
سب ہے ممکن تو کہو سارے یہ مشکل تو نہیں
چاند پہ جاکے پڑھوں گا کہ زمیں کیسی ہے
زندگی کے لیے اس میں بھی نمی کیسی ہے
جو پڑھا ہے وہ پڑھانے سے اچھا ہوگا
علم کی بات بتا دینے سے اچھا ہو

بہت خوب الہلال صاحب۔ میں کہنا چاہتا تھا کہ اگر کوئی مکمل نظم لکھ سکے تو نوازش ہوگی۔ لیکن پھر مصروفیت کی وجہ سے بھول گیا۔ آپ نے میرے دل کی درخواست پر پوری کردی۔ بہت بہت شکریہ :)
 
محمدظہیر

محفلین
بہت خوب الہلال صاحب۔ میں کہنا چاہتا تھا کہ اگر کوئی مکمل نظم لکھ سکے تو نوازش ہوگی۔ لیکن پھر مصروفیت کی وجہ سے بھول گیا۔ آپ نے میرے دل کی درخواست پر پوری کردی۔ بہت بہت شکریہ :)
شکریہ کی کوئی بات نہیں مجھے بھی یہ نظم پسند آئی ۔ لکھتے وقت کچھ جملوں کو میں نے غلطی سے شاید چھوڑ دیا ہے۔
 
Top