نفیس ویب نسخ کا بولڈ ورژن

قیصرانی

لائبریرین
محب بھائی، بالکل درست کہا۔ میں ابھی ناشتہ کر لوں، پھر ان کو وکی پر اکٹھا کردیتا ہوں، اس کے بعد جو تجویز ہوگی، اسی پر عمل کریں گے
 

الف عین

لائبریرین
میں نے اس سے پہلے بھی ایک تانے بانے میں لکھا تھا کہ اگر چہ نفیس ویب نسخ بھی اب آزاد ہو گیا ہے لیکن ایک اور عمدہ فانٹ پاک ٹائپ تحریر شروع سے اوپن سورس ہے۔ اور یہی واحد فانٹ ہے جس میں عربی اردو کے کم و بیش سارے کیریکٹرس نہ صرف موجود ہیں بلکہ ان کی نشست بھی درست ہے۔ اگرچہ خود اس فانٹ میں حسن نہیں۔ میں نے اردو نقش اور این ڈبلیو نسخ اسی کو ٹیمپلیٹ رکھ کر بنایا ہے۔ کیوں نہ اس فانٹ کے ساتھ مزید کھیلا جائے۔ این ڈبلیو نسخ فانٹ میں پاک ٹائپ ٹیلمپلیٹ اور نفیس ویب کے گلفس ہیں۔
اردو نقش بھی بولڈ ہر سافٹ وئر کے تحت قبول کر لیتا ہے۔ ویسے میں فانٹوگرافی سے کماحقہ (ایہاں اُلٹا پیش نہیں لگاتا کہ ایشیا ٹائپ میں نہیں لیکن تجربہ یہ کہتا ہے کہ ضروری نہیں کہ ہر فانٹ کا ایک بولڈ اور اٹیلکس ورژن علاحدہ ٹی ٹی ایف فائل کی شکل میں ہو۔ آخر اس کی ضرورت؟)
 

شاکرالقادری

لائبریرین
جناب محب علوی ۔۔۔۔ آپ کی حوصلہ افزائی کا شکریہ
جناب اعجاز اختر ۔۔۔۔۔۔ ای آمدنت باعث آبادی ما
آپ سے میں بذریعہ ذ پ بھی کچھ فونٹس کے بارے میں بات چیت کر چکا ہوں۔ اب آپ سے درخواست ہے کہ براہ کرم یہ پاک ٹائپ تحریر فانٹ جس کے بارے میں آپ نے فرمایا ہے کہ بہتر ٹیمپلیٹ ثابت ہو سکتا ہے اگر مجھے ای میل کر دیں یا ذپ کے ذریعہ بھیج دیں تو نوازش ہوگی ۔ رباعیات خیام کے منظوم تراجم بہت جلد آپ کو ارسال کردونگا ۔
ویسے آپ لوگوں نے غور کیا ہے ؟ نفیس ویب نسخ بذات خود ﴿بولڈ﴾ ہے ۔ میرے خیال میں تو اس کا نارمل ورژن بنانا چاہیے ۔۔۔۔۔ آپ کیا کہتے ہیں ۔
 

مہوش علی

لائبریرین
شاکرالقادری نے کہا:
ویسے آپ لوگوں نے غور کیا ہے ؟ نفیس ویب نسخ بذات خود ﴿بولڈ﴾ ہے ۔ میرے خیال میں تو اس کا نارمل ورژن بنانا چاہیے ۔۔۔۔۔ آپ کیا کہتے ہیں ۔
بہت اچھی تجویز ہے۔ دراصل اگر ایسا ہو سکے تو اس سے اردو کی ایک اور اہم "ضرورت" بھی پوری ہو سکے گی، اور وہ ہے "پنسل نسخ" فونٹ " Pencil Naskh Font
انگلش میں ہمارے پاس ایسے فونٹ موجود ہیں جو چھوٹے سائز پر اچھا رزلٹ دیتے ہیں (ہنٹنگ کی وجہ سے)۔
لیکن اردو میں ابھی تک ایسے فونٹ موجود نہیں ہیں، سوائے نفیس ویب نسخ کے (کہ جس کی ہنٹنگ شاید کی گئی ہے۔۔۔۔۔ میں یقین سے نہیں کہہ سکتی، مگر میرے ذہن میں کہیں ہے کہ کسی نے بتایا تھا کہ اسکی ہنٹنگ کی گئی ہے جس کی وجہ سے یہ چھوٹے سائز بھی بھی اچھا دکھائی دیتا ہے)۔
 

دوست

محفلین
محسن بھائی اگر آجائیں تو کتنا فائدہ ہو۔
لیکن وہ لگتا ہے کافی مصروف ہیں ان دنوں۔
 

الف عین

لائبریرین
شاکرالقادری نے کہا:
جناب محب علوی ۔۔۔۔ آپ کی حوصلہ افزائی کا شکریہ
جناب اعجاز اختر ۔۔۔۔۔۔ ای آمدنت باعث آبادی ما
آپ سے میں بذریعہ ذ پ بھی کچھ فونٹس کے بارے میں بات چیت کر چکا ہوں۔ اب آپ سے درخواست ہے کہ براہ کرم یہ پاک ٹائپ تحریر فانٹ جس کے بارے میں آپ نے فرمایا ہے کہ بہتر ٹیمپلیٹ ثابت ہو سکتا ہے اگر مجھے ای میل کر دیں یا ذپ کے ذریعہ بھیج دیں تو نوازش ہوگی ۔ رباعیات خیام کے منظوم تراجم بہت جلد آپ کو ارسال کردونگا ۔
ویسے آپ لوگوں نے غور کیا ہے ؟ نفیس ویب نسخ بذات خود ﴿بولڈ﴾ ہے ۔ میرے خیال میں تو اس کا نارمل ورژن بنانا چاہیے ۔۔۔۔۔ آپ کیا کہتے ہیں ۔
فائل یہاں‌ہی پوسٹ کر دیتا ہوں۔
اوہو، یہاں فائل اپ لوڈ کرنے کی اجازت نہیں شاید مجھے۔ محض لائبریری میں‌ہے۔ خیر، میں ای میل کر دیتا ہوں۔
 

دوست

محفلین
یہ؟؟
عمدہ ہے۔
یہ تو ویب کیم سے کھینچی سے تصویر ایک دن ایویں رف سے حلیے میں۔
آج خیال آیا تصویر بدل ہی دوں۔ سو بدل دی۔
 

دوست

محفلین
دھاگہ کونسا ہے موضوع کونسا ہے اور بات تصویروں کی چل رہی ہے۔ شاندار ابھی دستیاب نہیں۔ مجبوری ہے۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
بدل ہی دیں تو اچھا ہے ایسی مجبوری بھی کیا کہ بغیر تصویر کے کام ہی نہ چلے
ہم تصور جاناں سے ہی کام چلا لیں گے
اس میں زیادہ مزا ہے
 

دوست

محفلین
تصور جاناں کیوں۔ وہاں بھی ایسے ہی ڈریکولا سی شبہیہ ناچے گی۔
یہیں رہنے دیں اسے :wink:
 

شاکرالقادری

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
دوست نے کہا:
محسن بھائی اگر آجائیں تو کتنا فائدہ ہو۔
لیکن وہ لگتا ہے کافی مصروف ہیں ان دنوں۔
واقعی محسن بھائی کے آنے سے ایک دم سے کام شروع ہو جائے گا

دوست بھائی، عمدہ اوتار کے لیے مبارکباد‌ :)
لیکن انہیں لائے گا کون
 

قیصرانی

لائبریرین
اپنی طرف سے تو پوری کوشش کرتے ہیں، آگے اللہ پاک کی مرضی

ویسے میرا ذاتی ماننا یہ ہے کہ علم رزق کی طرح ہے۔ جتنا مقدر میں ہے اور جب ہے، تب اور اتنا ہی ملے گا

محسن بھائی سے ہم نے علم ہی تو حاصل کرنا ہے ناں
 

محسن حجازی

محفلین
اسلام و وعلیکم!
کچھ گزارشات تمام ارسال شدہ خطوط پر ایک نظر کے بعد:
1) بولڈ اور اٹالک دونوں انداز لاطینی رسم الخط سے تعلق رکھتے ہیں اور عربی رسم الخط سے ان کی کوئی منطقی مناسبت نہیں‌بنتی۔ یہی وجہ ہے کہ اٹالک میں تحریر مضحکہ خیز نظر آتی ہے۔ جبکہ بولڈ میں‌دوات الٹنے کا تاثر پیدا ہوتا ہے۔ یہ میری ذاتی رائے ہے جس کی درستگی ضروری نہیں۔ اٹالک کے لیے جو بائیں کی بجائے دائیں جانب جھکاؤ کی بات کی جا رہی ہے تو یہ بہت آسانی سے ممکن ہے۔ فونٹ کے خواص میں یہ چیز بھی درج کی جاتی ہے کہ اٹالک کے لیے Word Processing Agent کتنے درجے پر اشکال کو جکاؤ دے۔ جیسے ایریل کے لیے یہ منفی 12 ہے اگر ہم اسے مثبت 12 کر دیں تو یہ دائیں کی بجائے بائیں طرف جھکاؤ لے گا۔

2) ہنٹنگ: کسی فونٹ کا چھوٹے سائز پر نظر آنا ہنٹنگ کا مرہون منت ہے۔ ہنٹنگ بنیادی طور پر اشکال کے لیے کچھ ہدایات ہوتی ہیں جو انہیں خاص سائز پر معمول سے ہٹ کر پھیلاؤ کی ہدایات دیتی ہیں۔ ہنٹنگ کے لیے ٹرو ٹائپ میں اس کی اپنی پروگرامنگ لینگویج ہے۔ اور بنیادی طور پر Stack based Architecture Language ہے۔ ہنٹنگ بہت ہی مشکل اور پیچیدہ کام ہے۔ میں خود اسے تھوڑا تھوڑا کر کے سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ًًٍ
 
Top