نفیس رقاع فونٹ دستیاب ہے

arifkarim

معطل
شکریہ میں اسے اپنی کلیکشن میں ڈالتا ہوں۔ مگر ابھی پاک نوری نستعلیق کا انتظار ہے ۔ ۔ ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ نظامی۔ میں نے تمہارے پیغام کو اس تھریڈ میں الگ کر دیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ فونٹ‌ ویب پر کیسا پرفارم کرتا ہے؟
 
شاکرالقادری

لائبریرین
شکریہ نظامی۔ میں نے تمہارے پیغام کو اس تھریڈ میں الگ کر دیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ فونٹ‌ ویب پر کیسا پرفارم کرتا ہے؟
ابھی تو آزمائشی نسخہ آیا ہے
یقینا یہ ان پیز اور دوسرے سافٹ ویئرز میں موجود "رقاع" فونٹ سے بہتر اور خوبصورت ہے تاہم بین السطوری فاصلہ جو متعین کیا گیا اس کے حساب سے کئی الفاظ اوپر سے کٹ جاتے ہیں " کبھی" کی کاف کی کشش وغیرہ ابھی اس پر مزید کام کی ضرورت ہے
 
الف نظامی

ونڈوز میں لفظ " نستعلیق " کو نفیس نستعلیق میں دیکھا جائے تو ن کا نقطہ کٹ جاتا ہے ، کیا یہ بھی بین السطوری فاصلہ کی وجہ سے ہے؟
بین السطوری فاصلہ کہاں متعین کیا جاتا ہے؟ کیا اس کو یونی سکرائب متعین کر رہا ہے یا فونٹ میں سے لیا جارہا ہے؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
کیا ایچ ٹی ایم ایل میں line-spacing کے ذریعے بین السطوری فاصلے کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا؟
 
ساجداقبال

محفلین
نیبل بھائی line-space تو میرے ناقص علم کے مطابق نہیں ہوتی البتہ line-height ہوتی ہے۔ اگر واقعی محترم شاکر بھی کی مراد اسی سے ہے، تو میں نے بغیر کوئی line-height دئیے چیک کیا ہے۔ کوئی ایسا مسئلہ نہیں آرہا۔ شاید شاکر بھائی کسی ورڈپروسیسر میں چیک کر رہے ہیں جہاں یہ مسئلہ آرہا ہے۔
886c3197.gif
 
دوست

محفلین
بےشک موجود ہیں
فجر نوری نستعلیق
پاک نستعلیق
نبیل یا شاید اسی نام سے انڈیا کی حکومت نے جاری کیا ہے ایک فونٹ
نفیس نستعلیق
 
Top