نعیم صدیقی نعت: ہے چہرہ چاند، ساری شخصیت ہے چاندنی، آ ہا ٭ نعیم صدیقیؒ

ہے چہرہ چاند، ساری شخصیت ہے چاندنی، آ ہا
گواہی دی نگاہوں نے، تمھی یٰسیں ، تمھی طاہا

بہ صد پیرایہ ہر سُو انعکاسِ حسنِ گل دیکھا
تکلّم ہا، تبسّم ہا، تجلّی ہا، تماشا ہا!

یہ صبر و حِلم و وَقر و نظم کے داعی کا مکتب ہے
صدا اونچی نہ یاں اٹھے! خدا کے واسطے! ”ہاہا“

بچارے آدمی کی آزمائش کتنی مشکل ہے
مسلسل کشمکش ما بینِ طغواھا وَ تقوٰھا

انوکھا ہے سفر بھی، راه بھی، اے جادہ پیماؤ!
کہیں ہے کوئی دوراہا! کہیں آتا ہے چوراہا

حضورِ پاکؐ شاہی کو مٹانے کے لیے آئے
ملے اذنِ تخاطب تو کہوں میں کس طرح، ”شاہا“!

خرد بھٹکی نہ پھر اپنی، تمھیںؐ جس روز سے سمجھا
نظر بہکی نے پھر اپنی، تمھیںؐ جس روز سے چاہا

پریشاں بھیڑیوں کے درمیاں اقوام کا ریوڑ
تحفظ ان کا ہو کیسے، نہیں ہے کوئی چرواہا

مرے اعمال نامے سے بس اک نیکی یہی نکلی
کہ میں نے اُنؐ کو پورے دل سے، پوری جان سے چاہا

٭٭٭
نعیم صدیقیؒ
 
یاقوت

محفلین
ہے چہرہ چاند، ساری شخصیت ہے چاندنی، آ ہا
گواہی دی نگاہوں نے، تمھی یٰسیں ، تمھی طاہا

بہ صد پیرایہ ہر سُو انعکاسِ حسنِ گل دیکھا
تکلّم ہا، تبسّم ہا، تجلّی ہا، تماشا ہا!

یہ صبر و حِلم و وَقر و نظم کے داعی کا مکتب ہے
صدا اونچی نہ یاں اٹھے! خدا کے واسطے! ”ہاہا“

بچارے آدمی کی آزمائش کتنی مشکل ہے
مسلسل کشمکش ما بینِ طغواھا وَ تقویٰھا

انوکھا ہے سفر بھی، راه بھی، اے جادہ پیماؤ!
کہیں ہے کوئی دوراہا! کہیں آتا ہے چوراہا

حضورِ پاکؐ شاہی کو مٹانے کے لیے آئے
ملے اذنِ تخاطب تو کہوں میں کس طرح، ”شاہا“!

خرد بھٹکی نہ پھر اپنی، تمھیںؐ جس روز سے سمجھا
نظر بہکی نے پھر اپنی، تمھیںؐ جس روز سے چاہا

پریشاں بھیڑیوں کے درمیاں اقوام کا ریوڑ
تحفظ ان کا ہو کیسے، نہیں ہے کوئی چرواہا

مرے اعمال نامے سے بس اک نیکی یہی نکلی
کہ میں نے اُنؐ کو پورے دل سے، پوری جان سے چاہا

٭٭٭
نعیم صدیقیؒ

آہا کیا کہنے سبحان اللہ کیا والہانہ کیا عاشقانہ کیا مجنونانہ انداز ہے نعیم صدیقیؒ کا آہا مزہ آگیا آہا۔
 
یاقوت

محفلین
ایک درخواست تھی کہ جس طرح دوسرے شاعروں کے بنے بنائے عنوان ہیں حصہ شاعری میں اسی طرح نعیم صدیقیؒ صاحب کا بھی بنا دیں تاکہ طالبین کو زیادہ دقت نہ ہو۔اور نعیم صدیقیؒ کا سارا کلام بھی اسی کے ساتھ جوڑ دیں محمد تابش صدیقی و دیگر مدیران و منتظمین
 
آخری تدوین:
ایک درخواست تھی کہ جس طرح دوسرے شاعروں کے بنے بنائے عنوان ہیں حصہ شاعری میں اسی طرح نعیم صدیقیؒ صاحب کا بھی بنا دیں تاکہ طالبین کو زیادہ دقت نہ ہو۔اور نعیم صدیقیؒ کا سارا کلام بنی اسی کے ساتھ جوڑ دیں محمد تابش صدیقی و دیگر مدیران و منتظمین
ابھی کچھ کلام اور پوسٹ ہو جائے تو بن جائے گا۔ :)
 
Top