نظر لکھنوی نعت: کیا رونقِ محفل تھی کل رات جہاں میں تھا

امیر خسرو کی مشہور نعت کی ردیف "شب جائے کہ من بودم" کے اردو ترجمہ "کل رات جہاں میں تھا" پر دادا مرحوم کی ایک نعت احبابِ محفل کی خدمت میں

کیا رونقِ محفل تھی کل رات جہاں میں تھا
اک ہستی کامل تھی کل رات جہاں میں تھا

آسودگی دل تھی کل رات جہاں میں تھا
جاں فائزِ منزل تھی کل رات جہاں میں تھا

ہاں دید کے قابل تھی کل رات جہاں میں تھا
محفل سی وہ محفل تھی کل رات جہاں میں تھا

نظارۂ پر حیرت انوار و تجلی کا
خاموشی کامل تھی کل رات جہاں میں تھا

برہم زنِ کیفِ دل تھا سانس کا چلنا بھی
مشکل سی وہ مشکل تھی کل رات جہاں میں تھا

الفاظ کے پیکر میں ممکن تو نہیں ڈھلنا
جو کیفیتِ دل تھی کل رات جہاں میں تھا

اک عالمِ سر مستی اک عالمِ سرشاری
ہر شے متغزل تھی کل رات جہاں میں تھا

بس صاحبِ محفل تھا یا فرِّ شہنشاہی
یا شمعِ محفل تھی کل رات جہاں میں تھا

تھا خواب کے عالم میں وہ عالمِ لاہوتی
معراج کی منزل تھی کل رات جہاں میں تھا

اک طرفہ تجلی جو ہر سمت نظرؔ آئی
حیرت زدۂ دل تھی کل رات جہاں میں تھا


محمد عبد الحمید صدیقی نظرؔ لکھنوی
 
امیر خسرو کی مشہور نعت کی ردیف "شب جائے کہ من بودم" کے اردو ترجمہ "کل رات جہاں میں تھا" پر دادا مرحوم کی ایک نعت احبابِ محفل کی خدمت میں

کیا رونقِ محفل تھی کل رات جہاں میں تھا
اک ہستی کامل تھی کل رات جہاں میں تھا

آسودگی دل تھی کل رات جہاں میں تھا
جاں فائزِ منزل تھی کل رات جہاں میں تھا

ہاں دید کے قابل تھی کل رات جہاں میں تھا
محفل سی وہ محفل تھی کل رات جہاں میں تھا

نظارۂ پر حیرت انوار و تجلی کا
خاموشی کامل تھی کل رات جہاں میں تھا

برہم زنِ کیفِ دل تھا سانس کا چلنا بھی
مشکل سی وہ مشکل تھی کل رات جہاں میں تھا

الفاظ کے پیکر میں ممکن تو نہیں ڈھلنا
جو کیفیتِ دل تھی کل رات جہاں میں تھا

اک عالمِ سر مستی اک عالمِ سرشاری
ہر شے متغزل تھی کل رات جہاں میں تھا

بس صاحبِ محفل تھا یا فرِّ شہنشاہی
یا شمعِ محفل تھی کل رات جہاں میں تھا

تھا خواب کے عالم میں وہ عالمِ لاہوتی
معراج کی منزل تھی کل رات جہاں میں تھا

اک طرفہ تجلی جو ہر سمت نظرؔ آئی
حیرت زدۂ دل تھی کل رات جہاں میں تھا


محمد عبد الحمید صدیقی نظرؔ لکھنوی


السلام علیکم!
کیا اس نعت کو کاپی کر کے فیس بک پیج پر پیسٹ کرنے کی اجازت ہے ؟
 
السلام علیکم!
کیا اس نعت کو کاپی کر کے فیس بک پیج پر پیسٹ کرنے کی اجازت ہے ؟
بالکل.
بلکہ یہ نعتیہ مجموعۂ کلام محترم الف عین کی لائبریری بزمِ اردو پر یونیکوڈ فارم میں موجود ہے. آپ وہاں سے مزید بھی شئر کر سکتے ہیں. جزاک اللہ :)
 
بالکل.
بلکہ یہ نعتیہ مجموعۂ کلام محترم الف عین کی لائبریری بزمِ اردو پر یونیکوڈ فارم میں موجود ہے. آپ وہاں سے مزید بھی شئر کر سکتے ہیں. جزاک اللہ :)

جی جزاک اللہ۔ سر جی جب آپ فیس بک استعمال کریں تو یہ ایک پیچ ہے نعت کا اس پر بھی شئیر کردیا کیجیے۔ جزاک اللہ :)

https://www.facebook.com/groups/Naat1/
 
جزاک اللہ
جزاک اللہ
اور حکیم صاحب کی خوبصورت نعت کے ربط کا شکریہ۔ دادا مرحوم کی بھی حکیم صاحب سے ملاقات رہی۔
واہ یہ تو نُور علٰی نُور ہوگیا :in-love:
بے شک
 

محمد فہد

محفلین
ما شاء اللہ
بہت عمدہ شئیرنگ کی ہے
اللہ سبحان و تعالی، آپ کو جزائے خیر عطاء فرمائے اور آپ کے دل کی تمام مرادیں پوری کریں۔۔۔۔آمین۔۔۔
ہمارے ساتھ شئیر کرنے کا بےحد شکریہ
جزاک اللہ خیر​
 
Top