نعت
نبیوں کے سردار محمد صلی اللہ علیہ وسلم
دو جگ کے مختار محمد صلی اللہ علیہ وسلم

سب کو سیدھا رستہ چلایا ، ایک بنایا نیک بنایا
عظمت کے مینار محمد صلی اللہ علیہ وسلم

وہ ہیں ہر انسا ں سے بہتر ، کوئی نہیں ہے ان سے برتر
قدرت کے شہِ کارمحمد صلی اللہ علیہ وسلم

عرشِ علا پر جانے والے ،رازخدا کا پانے والے
محبوبِ غفار محمد صلی اللہ علیہ وسلم

بیواوں کا درد مٹایا ، مسکینوں کو گلے لگایا
امت کے غم خوار محمد صلی اللہ علیہ وسلم

ظلم و تشدد ختم کیا ہے ، امن کا جھنڈا لہرایا ہے
امن کی ہیں مہکار محمد صلی اللہ علیہ وسلم

لب پہ مُشاہدؔ کے ہے دعا یہ ، یارب حج کی سعادت دیدے
دیکھیں ہم دربار محمد صلی اللہ علیہ وسلم
 
Top