نظم ۔ ایک خیال کی رو میں ۔۔۔ محمداحمدؔ

نیرنگ خیال

لائبریرین

محمداحمد

لائبریرین
قبول کرنے والے پر موقوف ہے!!! :) :)
بڑے تنبل اور شاپروں سے کیا بعید!

:eek:

tnbl_zps632a60b9.png
 

محمداحمد

لائبریرین
اس سے زیادہ خوفناک بات یہ ہے کہ ہم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اپنی سات زبانیں مکمل کر کے "مہدیِ ہفت زبان" کہلائیں گے۔ لوگ "مہدیِ زبان دراز" بھی کہہ سکتے ہیں!! :) :) :)

دوسرا لقب ٹھیک ہے اس کے لئے سات زبانیں سیکھنے کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی۔ :D:p
 
آپ کی اردو پڑھ کر اردو محفل سے استعفیٰ دینے کو دل چاہتا ہے۔ :)

لیکن کیا کریں کہ ابھی تک اپائنمنٹ لیٹر ہی نہیں ملا استعفیٰ کیسے دیں۔ ;)
اسی لیے تو ہم آپ سے خوفزدہ رہتے ہیں!!
ویسے استعفیٰ دینے کا استعارہ گنجلک ہے کافی!! ہو نہ ہو ہمیں سمجھ نہیں آیا!!
 

محمداحمد

لائبریرین
اسی لیے تو ہم آپ سے خوفزدہ رہتے ہیں!!
ویسے استعفیٰ دینے کا استعارہ گنجلک ہے کافی!! ہو نہ ہو ہمیں سمجھ نہیں آیا!!

استعارے اکثر گنجلک نہ سہی مبہم تو ہوتے ہی ہیں اسی لئے ہم اکثر صاف صاف بات کرتے ہیں اور کبھی کبھی صاف مُکر بھی جاتے ہیں۔ :D:p (مذاق)

ویسے یہ بات برائے بات ہے اور اس میں خوف والی کوئی بات نہیں ہے۔ :)
 

فرحت کیانی

لائبریرین
ایک خیال کی رو میں ۔۔۔

کہیں سنا ہے
گئے زمانوں میں
لوگ جب قافلوں کی صورت
مسافتوں کو عبور کرتے
تو قافلے میں اک ایسا ہمراہ ساتھ ہوتا
کہ جو سفر میں
تمام لوگوں کے پیچھے چلتا
اور اُس کے ذمّے یہ کام ہوتا
کہ آگے جاتے مسافروں سے
اگر کوئی چیز گر گئی ہو
جو کوئی شے پیچھے رہ گئی ہو
تو وہ مسافر
تمام چیزوں کو چُنتا جائے
اور آنے والے کسی پڑاؤ میں ساری چیزیں
تما م ایسے مُسافروں کے حوالے کردے
کہ جو منازل کی چاہ دل میں لئے شتابی سے
اپنے رستے تو پاٹ آئے
پر اپنی عجلت میں کتنی چیزیں
گرا بھی آئے ، گنوا بھی آئے

میں سوچتا ہوں
کہ زندگانی کے اس سفر میں
مجھے بھی ایسا ہی کوئی کردار مل گیا ہے
کہ میرے ہمراہ جو بھی احباب تھے
منازل کی چاہ دل میں لئے شتابی سے
راستوں پر بہت ہی آگے نکل گئے ہیں
میں سب سے پیچھے ہوں اس سفر میں
سو دیکھتا ہوں کہ راستے میں
وفا، مروت، خلوص و ایثار، مہر و الفت
اور اس طرح کی بہت سی چیزیں
جگہ جگہ پر پڑی ہوئی ہیں
میں اپنے خود ساختہ اُصولوں کی
زرد گٹھری میں ساری چیزیں سمیٹتا ہوں
اور اپنے احساس کے جلو میں
ہر اک پڑاؤ پہ جانے والوں کو ڈھونڈتا ہوں
پر ایسا لگتا ہے
جیسے میرے تمام احباب منزلوں کو گلے لگانے
بہت ہی آگے نکل گئے ہیں
یا میں ہی شاید
وفا، مروت، خلوص و ایثار، مہر و الفت
اور اس طرح کی بہت سی چیزیں سمیٹنے میں کئی زمانے بتا چکا ہوں۔

محمد احمدؔ
واہ واہ۔ لاجواب خیال اور عمدہ اندازِ بیاں ۔
اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین

محمداحمد

لائبریرین
Top