نظم : مذکر اور مونث

لاریب مرزا نے 'مزاحیہ شاعری' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جنوری 9, 2016

  1. لاریب مرزا

    لاریب مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,643
    بہت پُر لطف گو اردو زباں ہے،
    مذکر اور مونّث کی ہے دقّت،

    حجاب و پردہ گھونگھٹ اور برقع،
    مذکر ہے یہ کل سامانِ عورت،

    مونث ہے جناب شیخ کی ریش،
    ہو کچھ بھی اس کی مقدار و طوالت،

    مذکر ہو گیا گیسوئے جاناں،
    ہوئی اس کی طوالت کی یہ عزّت،

    دُوپٹّہ عورتوں کا ہے مذکر،
    مونث کیوں ہے دستارِ فضیلت،

    فراق و وصل ہیں دونوں مذکر،
    مونث ہے مگر واعظ کی صحبت،

    ہوئیں جب مونچھ اور داڑھی مونث،
    تو پھر کرنا پڑا دونوں کو رخصت..!!

    حافظ ولایت اللہ ناگپوری
     
    • زبردست زبردست × 10
    • پسندیدہ پسندیدہ × 6
    • پر مزاح پر مزاح × 6
  2. کاشف اختر

    کاشف اختر لائبریرین

    مراسلے:
    713
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Goofy
    بہت شکریہ!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. حمیرا عدنان

    حمیرا عدنان مدیر

    مراسلے:
    6,682
    جھنڈا:
    Kuwait
    موڈ:
    Angelic
    بہت خوب لاریب :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. لاریب مرزا

    لاریب مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,643
    شکریہ حمیرا :)
     
  5. لاریب مرزا

    لاریب مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,643
    جناب یہ الٹ نہیں ہو گیا؟ آپ کو "بہت خوب" یا "اچھا انتخاب" یا اسی قسم کا کوئی مراسلہ لکھنا چاہیے تھا۔
    "بہت شکریہ" تو میں نے کہنا تھا۔ :D:)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  6. فاتح

    فاتح لائبریرین

    مراسلے:
    15,751
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Hungover
    باتیں تو سب کی سب منطقی ہیں۔ :laughing: خوبصورت انتخاب :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  7. لاریب مرزا

    لاریب مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,643
    جی! ٹھیک کہا.. :)
    انتخاب کی پسندیدگی کا شکریہ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  8. نور وجدان

    نور وجدان مدیر

    مراسلے:
    5,306
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Asleep
    بہت خوب انتخاب
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  9. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,422
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    واہہہہہ
    کیا خوب انتخاب ہے
    منطق سے بھرپور کلام ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
    بہت شکریہ شراکت پر
    بہت دعائیں
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  10. لاریب مرزا

    لاریب مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,643
    پسندیدگی کا شکریہ :)
     
  11. لاریب مرزا

    لاریب مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,643
    ممنون ہوں نایاب بھائی :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  12. شکیب

    شکیب محفلین

    مراسلے:
    1,630
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Breezy
    ناگپوری؟ یہ میرے گھر کے پاس ہی رہتے ہیں شاعر صاحب!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  13. لاریب مرزا

    لاریب مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,643
    پھر تو آپ.کو چاہیے کہ بنفسِ نفیس ان سے مل کر اپنا متوقع مراسلہ ان کو سنائیں. :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  14. توصیف یوسف مغل

    توصیف یوسف مغل محفلین

    مراسلے:
    413
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    واہ جی واہ
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  15. محمدظہیر

    محمدظہیر مدیر

    مراسلے:
    2,903
    بہت خوب
    ویسے یہ اردو میں مذکر اور مونث بہت کنفیوژ کرتے ہیں۔ آپ کے پاس اس کا کوئی حل ہے؟
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  16. افضل حسین

    افضل حسین محفلین

    مراسلے:
    1,207
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Amused
    ہم انگریزی کو فنی لنگیویج کہتے نہیں تھکتے تھے
    - یہ محترم تو اردو کو ہی فنی لنگویج ثابت کرنے لگ گئے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  17. لاریب مرزا

    لاریب مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,643
    پسندیدگی کا شکریہ :)
     
  18. لاریب مرزا

    لاریب مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,643
    ارے! مجھے تو انگریزی کے مذکر مونث کنفیوژ کرتے ہیں..
    If the masculine pronouns are: he، his and him,
    Then why shouldn't the feminine: she shis, and shim..
    :p
    آپ کو کس میں مسئلہ ہے؟؟ :)
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  19. لاریب مرزا

    لاریب مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,643
    جی, ٹھیک کہا آپ نے.. لیکن سولہ آنے سچ ہی ثابت کیا ہے ان محترم نے.. :)
     
  20. محمدظہیر

    محمدظہیر مدیر

    مراسلے:
    2,903
    میں نے ایسے پڑھا ہے،
    دراصل اردو میں بعض لوگ کسی چیز کو مذکر کہتے ہیں بعض مؤنث۔ جیسے پتلون پینٹ کہلائے تو ہمارے یہاں مذکر استعمال کرتے ہیں۔ سلاد کو بعض لوگ اچھا سلاد کہتے ہیں بعض اچھی سلاد۔
    مثال کے طور اس جملے میں بتائیے درست کونسا ہے
    میں نے فلم دیکھا ہے
    میں نے فلم دیکھی ہے
    یہاں میں مذکر اور فلم مؤنث ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر