نظم : مذکر اور مونث

لاریب مرزا

محفلین
بہت پُر لطف گو اردو زباں ہے،
مذکر اور مونّث کی ہے دقّت،

حجاب و پردہ گھونگھٹ اور برقع،
مذکر ہے یہ کل سامانِ عورت،

مونث ہے جناب شیخ کی ریش،
ہو کچھ بھی اس کی مقدار و طوالت،

مذکر ہو گیا گیسوئے جاناں،
ہوئی اس کی طوالت کی یہ عزّت،

دُوپٹّہ عورتوں کا ہے مذکر،
مونث کیوں ہے دستارِ فضیلت،

فراق و وصل ہیں دونوں مذکر،
مونث ہے مگر واعظ کی صحبت،

ہوئیں جب مونچھ اور داڑھی مونث،
تو پھر کرنا پڑا دونوں کو رخصت..!!

حافظ ولایت اللہ ناگپوری
 

نایاب

لائبریرین
واہہہہہ
کیا خوب انتخاب ہے
منطق سے بھرپور کلام ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت شکریہ شراکت پر
بہت دعائیں
 

لاریب مرزا

محفلین
بہت خوب
ویسے یہ اردو میں مذکر اور مونث بہت کنفیوژ کرتے ہیں۔ آپ کے پاس اس کا کوئی حل ہے؟
ارے! مجھے تو انگریزی کے مذکر مونث کنفیوژ کرتے ہیں..
If the masculine pronouns are: he، his and him,
Then why shouldn't the feminine: she shis, and shim..
:p
آپ کو کس میں مسئلہ ہے؟؟ :)
 

محمدظہیر

محفلین
ارے! مجھے تو انگریزی کے مذکر مونث کنفیوژ کرتے ہیں..
If the masculine pronouns are: he، his and him,
Then why shouldn't the feminine: she shis, and shim..
:p
آپ کو کس میں مسئلہ ہے؟؟ :)
میں نے ایسے پڑھا ہے،
Linguistic humor, The English lesson
The masculine pronouns are he, his and him,
But imagine the feminine she, shis, and shim!

So our English, I think, you all will agree,
Is the craziest language you ever did see.
دراصل اردو میں بعض لوگ کسی چیز کو مذکر کہتے ہیں بعض مؤنث۔ جیسے پتلون پینٹ کہلائے تو ہمارے یہاں مذکر استعمال کرتے ہیں۔ سلاد کو بعض لوگ اچھا سلاد کہتے ہیں بعض اچھی سلاد۔
مثال کے طور اس جملے میں بتائیے درست کونسا ہے
میں نے فلم دیکھا ہے
میں نے فلم دیکھی ہے
یہاں میں مذکر اور فلم مؤنث ہے
 
Top