نظم" (سعد اللہ شاہ )

" نظم"

ہر لمحہ بکھر گیا ہے
ہر ایک رستہ بدل گیا ہے
پھر ایسے موسم میں کون آئے

کوئی تو جائے ترے نگر کی مسافتوں کو سمیٹ لائے
تری نگر میں ہماری سوچیں بکھیر آئے

تجھے بتائے کون کیسے اچھالتا ہے وفا کے موتی
تمھاری جانب کوئی تو جائے

مری زباں میں تجھے بلائے -تجھے منائے
ہماری حالت تجھے بتائے -تجھے رلائے
(سعد اللہ شاہ )

 

آصف شفیع

محفلین
" نظم"

ہر ایک لمحہ بکھر گیا ہے
ہر ایک رستہ بدل گیا ہے
پھر ایسے موسم میں کون آئے

کوئی تو جائے ترے نگر کی مسافتوں کو سمیٹ لائے
تری نگر میں ہماری سوچیں بکھیر آئے

تجھے بتائے کہ کون کیسے اچھالتا ہے وفا کے موتی
تمھاری جانب کوئی تو جائے

مری زباں میں تجھے بلائے -تجھے منائے
ہماری حالت تجھے بتائے -تجھے رلائے
(سعد اللہ شاہ )

[/color]​

نظم میں کچھ الفاظ مس ہو گئے تھے جو میں نے لکھ دیے ہیں۔ سعداللہ شاہ ہمارے عہد کے ایک اہم شاعر ہیں ان کی ڈھیروں کتابیں چھپ چکی ہیں۔ کچھ اشعار جو میرے ذہن میں آرہے ہیں لکھ رہا ہوں
جہاں پھولوں کو کھلنا تھا، وہیں کھلتے تو اچھا تھا
تمہی کو ہم نے چاہا تھا، تمہی ملتے تو اچھا تھا

تم نے کیسا یہ رابطہ رکھا
نہ ملے ہو نہ فاصلہ رکھا

اس نے پوچھا جناب کیسے ہو
اس خوشی کا حساب کیسے ہو

مجھ سا کوئی جہان میں نادان بھی نہ ہو
کر کے جو عشق کہتا ہے، نقصان بھی نہ ہو

اے مرے دوست! ذرا دیکھ میں ہارا تو نہیں
میرا سر بھی تو پڑا ہے مری دتار کے ساتھ

پھول خوشبو کے نشے ہی میں بکھر جاتے ہیں
لوگ پہچان بناتے ہوئے مر جاتے ہیں

وہ مجھ کو چھوڑ گیا تو مجھے یقیں آیا
کوئی بھی شخص ضروری نہیں کسی کیلیے

کارِ فرہاد سے یہ کم تو نہیں جو ہم نے
آنکھ سے دل کی طرف موڑ دیا پانی کو
 

حجاب

محفلین
" نظم"

ہر لمحہ بکھر گیا ہے
ہر ایک رستہ بدل گیا ہے
پھر ایسے موسم میں کون آئے

کوئی تو جائے ترے نگر کی مسافتوں کو سمیٹ لائے
تری نگر میں ہماری سوچیں بکھیر آئے

تجھے بتائے کون کیسے اچھالتا ہے وفا کے موتی
تمھاری جانب کوئی تو جائے

مری زباں میں تجھے بلائے -تجھے منائے
ہماری حالت تجھے بتائے -تجھے رلائے
(سعد اللہ شاہ )


اُمید صحیح نظم یہ ہے ۔

اداس موسم کے رتجگوں میں
ہر ایک لمحہ بکھر گیا ہے
ہر ایک راستہ بدل گیا ہے
پھر ایسے موسم میں کون آئے
کوئی تو جائے
تیرے نگر کی مسافتوں کو سمیٹ لائے
تیری گلی میں ہماری سوچیں بکھیر آئے
تجھے بتائے کہ کون کیسے
اچھالتا ہے وفا کے موتی
تمہاری جانب
کوئی تو جائے میری زبان میں تجھے بُلائے
ہماری حالت تجھے بتائے
تو اپنے دل کو بھی چین آئے۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪ ٪٪٪
 

جیا راؤ

محفلین
اُمید صحیح نظم یہ ہے ۔

اداس موسم کے رتجگوں میں
ہر ایک لمحہ بکھر گیا ہے
ہر ایک راستہ بدل گیا ہے
پھر ایسے موسم میں کون آئے
کوئی تو جائے
تیرے نگر کی مسافتوں کو سمیٹ لائے
تیری گلی میں ہماری سوچیں بکھیر آئے
تجھے بتائے کہ کون کیسے
اچھالتا ہے وفا کے موتی
تمہاری جانب
کوئی تو جائے میری زبان میں تجھے بُلائے
ہماری حالت تجھے بتائے
تو اپنے دل کو بھی چین آئے۔
٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪٪ ٪٪٪


اوپر نظم میں پہلی اور آخری لائن مس تھی جسے پڑھتے ہوئے میں نے بہت 'مس' کیا۔۔۔۔ :):)
مکمل نظم پوسٹ کرنے کا شکریہ حجاب۔۔۔

ارے ایک لائن آپ بھی مس کر گئیں۔۔۔۔ :)

تمہاری جانب

کوئی تو جائے میری زبان میں تجھے بُلائے
ہماری حالت تجھے بتائے
تجھے رلائے
تو اپنے دل کو بھی چین آئے !


نظم کا یہ آخری حصہ بہت ہی پیارا ہے۔۔۔
 

زینب

محفلین
میرے خیال سے موڑ کاٹتے وقت آپ کی توجہ کہیں اور ہوتی ہے شاید۔۔۔۔۔۔یا پھر یہ کسی نفسیاتی بیماری کا شاخسانہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔:laugh:

نہیں آپ آنکھیں کھول کے نہین چلتے۔۔۔۔۔۔۔جانا کہیں ہوتا ہے دیکھ کہیں رہے ہوتے ہو اس لیے۔میں تو 120 کی سپیڈ سے بھی گاڑی کنٹرول میں‌رکھتی ہوں:grin:
 

آصف شفیع

محفلین
اوپر نظم میں پہلی اور آخری لائن مس تھی جسے پڑھتے ہوئے میں نے بہت 'مس' کیا۔۔۔۔ :):)
مکمل نظم پوسٹ کرنے کا شکریہ حجاب۔۔۔

ارے ایک لائن آپ بھی مس کر گئیں۔۔۔۔ :)

تمہاری جانب

کوئی تو جائے میری زبان میں تجھے بُلائے
ہماری حالت تجھے بتائے
تجھے رلائے
تو اپنے دل کو بھی چین آئے !


نظم کا یہ آخری حصہ بہت ہی پیارا ہے۔۔۔

جیا راؤ! شکریہ نظم پوری لکھنے کا
 

آصف شفیع

محفلین
نہیں آپ آنکھیں کھول کے نہین چلتے۔۔۔۔۔۔۔جانا کہیں ہوتا ہے دیکھ کہیں رہے ہوتے ہو اس لیے۔میں تو 120 کی سپیڈ سے بھی گاڑی کنٹرول میں‌رکھتی ہوں:grin:

ارے بھائی! یہ محفل میں ٹکراؤ کیوں شروع ہو گیا ہے۔ سب اپنی اپنی سائیڈ دیکھ کر چلیں۔
 

فاروقی

معطل
میں تو دیکھ لیجیئے اپنی لائن پہ ہی جا رہا ہوں..........یہ زینب کو شاید عینک لگی ہوئی ہے جو خواہ مخواہ گاڑیاں ٹکراتی رہتیں ہیں......... اگلی دفعہ اگر حادثہ ہوا تو پیسے پورے کرا ہی جانے دوں گا.....ہاں
 

زینب

محفلین
میں تو دیکھ لیجیئے اپنی لائن پہ ہی جا رہا ہوں..........یہ زینب کو شاید عینک لگی ہوئی ہے جو خواہ مخواہ گاڑیاں ٹکراتی رہتیں ہیں......... اگلی دفعہ اگر حادثہ ہوا تو پیسے پورے کرا ہی جانے دوں گا.....ہاں


ہا۔۔۔۔۔۔۔ہائی وئے پے پنگا لے رہے ہو سوچ لو میں بہت تیز گاڑی چلاتی ہوں۔۔پھر نا کہنا بتایا نہیں تھا:beating:
 

فاروقی

معطل
جو ہوگا دیکھا جائے.........ہم نے بھی کوئی چوڑیاں نہیں پہن رکھیں کانوں میں..........ہمیں بھی سبق سکھانا آتا ہے........ذرا پنگے سے پہلے ہمارے بارے میں پوچھ لیجیئے گا ہمارے گاوں والوں سے................لگ پتا جائے گا.......
 
Top