انور مسعود نظم۔ نُسخہ۔ انور مسعود

فرحت کیانی

لائبریرین
نُسخہ

اک ڈاکٹر سے مشورہ لینے کو میں گیا
ناسازیء مزاج کی کچھ ابتدا کے بعد
کرنے لگے وہ پھر میرا طبی معائنہ
اک وقفہء خموشیء صبر آزما کے بعد
ضرباتِ قلب و نبض کا جب کر چُکے شمار
بولے وہ اپنے پیڈ پر کچھ لکھ لِکھا کے بعد
'ہے آپ کو جو عارضہ وہ عارضی نہیں
سمجھا ہوں میں تفکرِ بے انتہا کے بعد
لکھا ہے اک نسخہء اکسیر و بے بدل
دربارِ ایزدی میں شفا کی دُعا کے بعد
لیجئے نمازِ فجر سے پہلے یہ کیپسول
کھائیں یہ گولیاں بھی نمازِ عشاء کے بعد
سیرپ کی ایک ڈوز بھی لیجئے نہار منہ
پھر ٹیبلٹ یہ کھائیے پہلی غذا کے بعد
لینی ہے آپ کو یہ دوا ، اِس دواسے قبل
کھانی ہے آپ کو یہ دوا ، اِس دوا کے بعد
ان سے خلل پذیر اگر ہو نظامِ ہضم
پھر مکسچر یہ پیجئے اِس اِبتلا کے بعد
لازم ہے پھر جناب یہ انجکشنوں کا کورس
اُٹھیں نہ ہاتھ آپکے گر اِس دوا کے بعد
پھر چند روز کھائیں یہ ننھی سی ٹیبلٹ
کُھجلی اُٹھے بدن میں اگر اِس دوا کے بعد
تجویز کر دیئے ہیں وٹامن بھی چند ایک
یہ بھی ضرور کھائیے ان ادویہ کے بعد
چھ ماہ تک دوائیں مسلسل یہ لیجئے
پھر یاد کیجئے گا حصُولِ شفا کے بعد'
اک وہم تھا کہ دل میں میرے رینگنے لگا
اُن کے بیانِ نسخہء صحت فزا کے بعد
کیمسٹ کی دکان بنے گا شکم مرا
ترسیلِ ادویہ کی اِس انتہا کے بعد
میں نے کہا کہ آپ مجھے پھر ملیں گے کب
روزِ جزا سے قبل یا روزِ جزا کے بعد

انور مسعود
 

زونی

محفلین
لازم ہے پھر جناب یہ انجکشنوں کا کورس
اُٹھیں نہ ہاتھ آپکے گر اِس دوا کے بعد




بہت خوب فرحت:grin:
 

محمد نعمان

محفلین
میں نے کہا کہ آپ مجھے پھر ملیں گے کب
روزِ جزا سے قبل یا روزِ جزا کے بعد


ہمیشہ کی طرح‌ آج بھی مجھے مقطع ہی اچھا لگا باقی اشعار سے زیادہ
 

فرحت کیانی

لائبریرین

لازم ہے پھر جناب یہ انجکشنوں کا کورس
اُٹھیں نہ ہاتھ آپکے گر اِس دوا کے بعد




بہت خوب فرحت:grin:

:ڈ بہت شکریہ زونی :)

میں نے کہا کہ آپ مجھے پھر ملیں گے کب
روزِ جزا سے قبل یا روزِ جزا کے بعد


ہمیشہ کی طرح‌ آج بھی مجھے مقطع ہی اچھا لگا باقی اشعار سے زیادہ

کیا خوب نظم ہے - :) بہت شکریہ فرحت!

بہت خوب بلکہ بہت ہی خوب۔

بہت بہت شکریہ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
کبھی گوگل بہت اچھا لگتا ہے۔ :)

گوگل کا حال بھی عجیب ہے۔ کبھی کبھی اس کی مثال "کہو کھیت کی اور سنے کھلیان کی" والی ہوجاتی ہے ۔ جیسے میں اس پوسٹ تک آ گیا ہوں۔ :)
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
کبھی گوگل بہت اچھا لگتا ہے۔ :)

گوگل کا حال بھی عجیب ہے۔ کبھی کبھی اس کی مثال "کہو کھیت کی اور سنے کھلیان کی" والی ہوجاتی ہے ۔ جیسے میں اس پوسٹ تک آ گیا ہوں۔ :)

آج ایک بار پھر یہاں پہنچنے کا اتفاق ہوا۔

احمد بھائی ، گوگل گلی میں جائیں تو پھر آگے ایک ہزار راستے نکلتے ہیں اور اب یہ چاچا گوگل کی مرضی ہے کہ جس طرف چاہے آپ کا منہ پھیر دے ۔ :)
ویسے آپ نے وہ گوگل کور والا لطیفہ تو سنا ہی ہوگا۔
 

محمداحمد

لائبریرین
احمد بھائی ، گوگل گلی میں جائیں تو پھر آگے ایک ہزار راستے نکلتے ہیں اور اب یہ چاچا گوگل کی مرضی ہے کہ جس طرف چاہے آپ کا منہ پھیر دے ۔
یہ تو خیر ہے۔
لیکن اس بار ہم گوگل کے کہنے میں آ کر یہاں نہیں آئے بلکہ اپنے ہی لگائے گئے ایک ٹیگ (کسی اور پوسٹ پر) کے تعاقب میں یہاں پہنچ گئے۔ :)
ویسے آپ نے وہ گوگل کور والا لطیفہ تو سنا ہی ہوگا۔
ارے یہ لطیفہ تو ہم نے نہیں سنا۔ :question:
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
مذاق برطرف ، لطیفہ سنا ہی دیتا ہوں ۔
ایک سردار جی اپنے دوست کو بتارہے تھے کہ میں نے اپنی بیوی کا نام گوگل کور رکھ دیا ہے ۔ دوست نے پوچھا وہ کیوں؟ تو کہنے لگے کہ اس سے ایک بات پوچھو تو پچیس جواب دیتی ہے ۔
:):):)
 

سیما علی

لائبریرین
مذاق برطرف ، لطیفہ سنا ہی دیتا ہوں ۔
ایک سردار جی اپنے دوست کو بتارہے تھے کہ میں نے اپنی بیوی کا نام گوگل کور رکھ دیا ہے ۔ دوست نے پوچھا وہ کیوں؟ تو کہنے لگے کہ اس سے ایک بات پوچھو تو پچیس جواب دیتی ہے ۔
:):):)
بہت اعلیٰ
ظہیر بھائی جیتے رہئے ۔۔۔۔
ہمارے رضا ہمیشہ اپنی بیوی سے کہہ رہے ہوتے طیبہ گوگل بہن سے پوچھ کے بتارہی ہو۔۔۔فوراً کتاب نکال لائے گا اور پھر بحث اور لڑائی شروع ۔۔واحد ماں آپ نے دیکھی ہوگی جو بہو بیٹے کی لڑائی میں ہنستے ہنستے ceasefire
کروا رہی ہوتی ہے ۔۔۔اور لاحاصل بحث پر محظوظ ہورہی ہوتی ہوں ۔۔۔۔۔
 
Top